All About Islam — انسان اور اسلام

True Muslim | ہم سرخرو ہوٸے اپنے رب کے آگے

True Muslim | ہم سرخرو ہوٸے اپنے رب کے آگے
  • Deen is Complete when you swear an oath in the Unity of Almighty and Prophethood of Muhammad (SAW)
  • This Is What Makes You and Muslim and a Believer
  • The True Muslim is the one that protects this oath.

True Muslim | ہم سرخرو ہوٸے اپنے رب کے آگے

آج یہ تحریر لکھتے ہوۓے دل میں خوشی کی ایک لہردوڑ رہی ہے۔اور ایسا کیوں نہ ہو میرے پیارے نبیآقٸے دو جہاں حضرت محمدﷺ کی شان کی حفاظت کرنے میں آخر کار ہم سرخروہوٸے ہیں۔ آج ہم میں سے ہر مسلمان اس بات سے واقف ہے کہ کس طرح نیدر لینڈ کی ایک سیا سی جماعت فریڈم پارٹی آف ڈچ کے رہنما گیرٹ ولڈرز نے ہمارے پیارے نبی آقاٸے دو جہاں حضرت محمدﷺ کی شانِ اقدس کو پامال کرنے کی ناکام کو شش کی ہے(نعوزباللہ)۔اس نے ڈِچ پارلیمنٹ میں حضرت محمدﷺ کے خاکوں کے مقابلے کا اعلان کر دیا۔ اور بے بسی کا عالم تو یہ تھا کہ ڈچ پارلیمنٹ کیسپیکر خدیجہ آرِب مسلمان ہوتے ہوٸے بھی اس گستاخانہ حرکت کے خلاف آواز اٹھانے سے قاصر تھیں۔ دنیا بھر سے دشمنانِ اسلام اس مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے اور قہ آخر ایسا کیوں نہ کرتے۔ یہ اسلام دشمن عناصر تو اس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ کب اسلام کی اصل روح کو مجروح کیا جاٸے۔
اس گستاخانہ مقابلے کا جج وہ امریکی شہری تھا جس نے ٢٠١٥ میں ایسے ہی ایک مقابلے میں جیت حاصل کی تھی افسوس کے اس وقت نہ ہم کچھ کر پاٸے نہ oic کے ٥٧ ممالک کچھ کر پاٸے۔مگر امتِ مسلمہ کیلٸے آج اس سے بڑھ کر خوشی اور فخر کی خبر کیا ہو گی کہ ہم وہ گستاخانہ مقابلہ منسوخ کروانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

True Muslim | ہم سرخرو ہوٸے اپنے رب کے آگے

آخر کب تک یہ گورے میرے نبیﷺ کے خلاف چالیں چلتے رہتے ایک نہ ایک دن تو انہیں منہ کی کھانی ہی تھی۔ میں وزیرِ اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کی تحِ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارے نبی حضرت محمدﷺ کی پاک ہستی کے نور کو کاغز کی زینت بنانے والے ان انگریزوں کی دکھتی رگ یعنی ہولو کاسٹ پر بات کر کہ انہیں ایسا دھچکا دیا کہ ملعون گیرٹ ولڈرز یہ مقابلہ منسوخ کرنے پر مجبور ہو گیا۔ آج کے ایک آدمی نے وہ کر دکھایا جو ٢٠١٥ کے مقابلے میں OIC کے 57 ممالک نہیں کر پاٸے۔ اب ہمیں چین سے موت آٸے گی اورجب اللہ پوچھے گا کیا کِیا تم نے میرے نبی کی عصمت کو بچانے کیلٸے تو ہمارا سر شرم سے نہیں جھکے گا۔ ہماری ریا ست کو ایسے ہی حکمران ضرورت تھی جو اسے نہ صرف ریاست کو معاشی لحاظ سے بلکہ مزہبی لحاظ سے بھی تحفظ فراہم کرے۔ اور بقول اقبال پھر آج ہم کیوں نہ کہیں.

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے

بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور

پیدا

علامہ محمد اقبال

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button