Politics | سیاست

Pakistani political issues

Impacts of political issues in Pakistan

Impact of political issues on Pakistan
  • Ongoing internal conflicts and terrorism disrupt daily life and regional stability.
  • Economic mismanagement and political infighting lead to inflation, unemployment, and poverty.
  • Ineffective political institutions fail to deliver essential public services like healthcare and education.

پاکستان کی سیاست | Politics of Pakistan

پاکستان میں اور کچھ ہو نہ ہو سیاست بہت زیادہ ہوتی ہے، آج اس تحریر کا مقصد نہ تو کسی سیاسی جماعت کی طرف داری کرنا ہے اورنہ ہی کسی سیاسی جماعت کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے بلکہ میرا مقصد صرف اپنے الفاظ کی مدد سے آپ سب کو یہ باور کروانا ہے کہ ہمارے ملک کی سیاست اس وقت کس موڑ پر جا پہنچی ہے، اور مستقبل میں اس سیاست سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حالات پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔وطنِ عزیز کی بڑھتی ہوئی آبادی اور بڑھتے ہوئےمسائل کے ساتھ ساتھ اس کی سیاسی جماعتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو گی کہ اس وقت پاکستان میں 130 سے زائد سیاسی جماعتیں موجود ہیں جو کہ باقاعدہ طور پر الیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ ہیں، اس کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں غیر رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں بھی موجود ہیں۔

پاکستان میں موجود سیاسی پارٹیاں کسی ایک نام یا طرز پر نہیں قائم کی گئیں بلکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان سیاسی پارٹیوں کی مختلف طریقے سے درجہ بندی کی ہے مثلاً قومی پارٹیاں ، علاقائی پارٹیاں ، مذہبی پارٹیاں ، لاثانی پارٹیاں ، نسلی پارٹیاں وغیرہ۔ پارٹی بازی کی اس دوڑ میں ہم اپنے وطنِ عزیز کو تو جیسے بھولتے ہی جا رہے ہیں، اب تو ایسے لگتا ہے جیسے سیاست کی یہ جنگ محض پارٹیاں بنانے اور اقتدار کی جنگ میں سبقت لے جانے تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ بہت سے ممالک میں آج بھی سیاسی پارٹیوں کا مقصد اپنے ملک کی فلاح کے لیے جدوجہد کرنا ہے اور در حقیقت ان کی اولین ترجیح ملکی کامیابی اور فلاح ہی ہونا چاہیے مگر افسوس کہ پاکستان کے سیاستدان اپنے اصل مقصد کو کہیں پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ ہمارے قابل سیاستدان ملکی مفاد سے پہلے اپنے مفاد کی فکر میں اس قدر غرق ہو چکے ہیں کہ ملک قرض، غربت، مہنگائی، بے بسی، اور بد عنوانی کی چکی میں پِس رہا ہے اور سیاستدان اس فکر میں گِھرے جا رہے ہیں کہ آخر کرسی کیسے حاصل کی جائے۔

پاکستان کی سیاست | Politics of Pakistan

عوام ان سیاستدانوں کے چلَن دیکھ دیکھ کر اب نا امید ہو چکی ہے۔ کوئی بھی عقل و فہم رکھنے والا انسان اب اس بات کو اچھے طریقے سے سمجھ چکا ہے کہ ہمارے سیاستدان محض اپنی سیاست کی دکان چمکانے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے۔ اس لیے اب لوگ ووٹ کی اہمیت کو ہی بھولتے جا رہے ہیں۔ سیاستدانوں کے جھوٹے دعوےاعوام کا حکمران پر سے اعتماد ختم کروا چکےہیں۔ ،

بہت جلد وہ دور آنے والا ہے جب اقتدار کی یہ جنگ ملک کا بچا کُھچا نظم و ضبط بھی کھا جائے گی مگر اس بات میں بھی کوئی دوراہے نہیں کہ ایسی صورتحال میں بھی سیاستدان ملک کا نہیں اپنی سیاسی پارٹی کا نعرہ بلند کرتے نظر آئیں گے۔ ملک اس وقت جس معاشی بحران کے گرداب میں پھنس چکا ہے وہ وقت دور نہیں جب حال میں بہت سی دستیاب شدہ چیزیں مستقبل میں نا پید ہو جائیں۔ کیونکہ سیاست سے تو کوئی امید لگائی نہیں جا سکتی اور اگر بات کی جائے اعوام کی تو یہ بچارے لوگ جو دو وقت کی روٹی پوری نہیں کر پا رہے، جو صرف اس ملک کے باشندے ہونے کی وجہ سے کروڑوں کے قرض تلے دبے ہیں یہ اعوام تو چاہ کر بھی کچھ نہیں کر سکتی۔ میں اور میرے جیسے ہزاروں کلم کار ان سیاستدانوں کو راہِ راست پر لانے کے لیے کئی تحریریں لکھ چکے ہیں ہوں گے مگر اب وہ وقت ہی نہیں رہا جب کسی سیاستدان پر کسی انسان کے الفاظ اثر کریں۔ یا پھر انہیں راہِ راست پر لانے کے لیے کوئی حربہ اپنایا جائے اب تو بس وقت ہی بتائے گا کہ سیاست اقتدار کی حوس کا نام ہے یا پھر ریاست سے وفا کی زمہ داری ہے۔

جاتے جاتے بس ایک شعر تمام سیاستدانوں کے نام

کرسی ہے، تمہارا یہ جنازہ تو نہیں ہے
کچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button