Disabled Society | اپاہج سماج

Hypocrisy Of People | اژدھا صفت لوگ

Real picture of this society

Hypocrisy Of People
  • The modern world is filled with Greed
  • No one is happy from your success, they also envy what you have
  • Some People can be as dangerous as Anacondas

Hypocrisy Of People | اژدھا صفت لوگ

سنا ہے کچھ لوگ ہمارے گردونواح میں ایسے بھی ہوتے ہیں جو دل کے بڑے صاف ہوتے ہیں۔ بلکل کورے کاغز کی طرح، ہر ایک کا بھلا چاہنے والے ہر ایک کا دکھ درد سمجھنے والے اور زرا سی اپناٸیت پر جان نثار کر دینے والے۔ مگر دوسری طرف یہ اژدھا صفت زمانے والے ایسے لوگوں کی عزتِ نفس اور وقار کی ایسی دھجیاں اُڑاتےہیں کہ وہی اچھے لوگ برا بننے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ بہت سے لوگ دل سے اپنے لحجے میں محبت کی ایسی چاشنی گھولے ہوۓے ہوتے ہیں کہ لوگ انکے گرویدہ ہوتے چلے جاتے ہیں۔ مگر پھر ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو دلوں میں نفرتوں اور حسد کا اژدھا پالے ہوۓ ہوتے ہیں اور ہماری ہی آستینوں میں ہی چھپے بیٹھے ہوتے ہیں ۔ ایسے لوگ دوسروں کے لہجوں میں کب چاشنی سے زہر گھول دیں یہ کوٸی نہیں جانتا۔ کہتے ہیں براٸی پر ہمیشہ اچھاٸی کی جیت ہوتی ہے لیکن میں نے اپنے اردگرد ہمیشہ براٸی کو جیتتے، بُراٸی کا بول بالا ہوتے اور اچھاٸی کو خاموش ہوتے اور گھٹ گھٹ کر جیتے دیکھا ہے۔ کیوں سچ کی جیت نہیں ہوتی؟کیوں بُراٸی جیت جاتی ہے؟کیوں یہ فرشہ صفت دکھنے والے اپنے اندر فرعونوں سا وجود رکھتے ہیں۔؟

کیوں اپنوں میں ہی سب سے بڑے دشمن چھپے ہوتے ہیں؟صبر کا حکم تو اللہ بھی دیتا ہے تو پھرکیوں یہ اللہ کی بناٸی ہوٸی مخلوق صبر اور شکر سے جینے نہیں دیتی؟ آخر کیوں دلوں میں اتنا کفر رکھا جاتا ہے؟ کیوں اچھے کو برا بننے پر مجور کیا جاتا ہے۔؟کیوں اچھے کی اچھاٸی تسلیم نہیں کی جاتی ہے۔

Hypocrisy Of People | اژدھا صفت لوگ

مگر ایک بات تو ہے جسکا جتنا ضرف ہو گا جسکی جتنی سوچ ہو گی وہ اتنا ہی سوچے گا ناں اور اپنی سوچ کے معیار کے مطابق ہی بات بھی کرے گا۔اگر کسی کی سوچ، کسی کسی کی زہنیت صرف دیکھ ہی تصویر کابرا رخ سکتی ہے صرف بول بھی نازیباں الفاظ سکتی ہے تو وہ وہی ہی دیکھے گا اور بولے گا۔

جب ہم یہ سوچ سوچیں تو شاید بہت سی باتیں ہمیں نامناسب لگنی بند ہو جاٸیں بلکہ ہم انہیں غیر ضروری سمجھ کر اگنور (ignore)کرنے لگ جاٸیں گے۔لیکن اس میں بھی کوٸی شاٸبہ نہیں کہ کچھ ایسے بھی نییگیٹیو (negative )لوگ ہمارے ارد گرد موجود ہوتے ہیں جنکی باتیں حقیقتاً خنجر کے وار کی طرح چبھتی ہیں۔ اور پھر ساری اخلاقیات، پوزیٹیویٹی (poitivity)اور اچھاٸیاں تیل لینے چلی جاتی ہیں اور جی چاہتا ہے ایسے لوگوں کا منہ نوچ لیا جاۓ۔ پر جو بھی ہے اچھا انسان جتنا بھی اچھا بن جاٸے کوٸی اس پہ یقین نہیں کرے گا اُلٹا اسے اس قدر ازیت میں مبتلا رکھا جاٸے گا کہ وہ بُروں سے بھی برا بن جاٸے گا۔اور اس عمل میں سب سے زیادہ کردار ان لوگوں کا ہوتا ہے جو جو ایسے اچھے لوگوں کے قریب تر ہوتے ہیں اور پھر اپنے بن کر ازیت دیتے ہیں۔اسی لیے تو کہتے ہیں کہ”جو بُرا ہے وہ تو ہے جو بُرا مگر کسی بھی اچھے انسان کے بُرے بننے سے ڈرنا چاہیے . مگر ایک بات تو ہے جسکا جتنا ضرف ہو گا جسکی جتنی سوچ ہو گی وہ اتنا ہی سوچے گا ناں اور اپنی سوچ کے معیار کے مطابق ہی بات بھی کرے گا۔اگر کسی کی سوچ، کسی کسی کی زہنیت صرف دیکھ ہی تصویر کابرا رخ سکتی ہے صرف بول بھی نازیباں الفاظ سکتی ہے تو وہ وہی ہی دیکھے گا اور بولے گا۔ جب ہم یہ سوچ سوچیں تو شاید بہت سی باتیں ہمیں نامناسب لگنی بند ہو جاٸیں بلکہ ہم انہیں غیر ضروری سمجھ کر اگنور (ignore)کرنے لگ جاٸیں گے۔لیکن اس میں بھی کوٸی شاٸبہ نہیں کہ کچھ ایسے بھی نییگیٹیو (negative )لوگ ہمارے ارد گرد موجود ہوتے ہیں جنکی باتیں حقیقتاً خنجر کے وار کی طرح چبھتی ہیں۔ اور پھر ساری اخلاقیات، پوزیٹیویٹی (poitivity)اور اچھاٸیاں تیل لینے چلی جاتی ہیں اور جی چاہتا ہے ایسے لوگوں کا منہ نوچ لیا جاۓ۔ پر جو بھی ہے اچھا انسان جتنا بھی اچھا بن جاٸے کوٸی اس پہ یقین نہیں کرے گا اُلٹا اسے اس قدر ازیت میں مبتلا رکھا جاٸے گا کہ وہ بُروں سے بھی برا بن جاٸے گا۔اور اس عمل میں سب سے زیادہ کردار ان لوگوں کا ہوتا ہے جو جو ایسے اچھے لوگوں کے قریب تر ہوتے ہیں اور پھر اپنے بن کر ازیت دیتے ہیں۔اسی لیے تو کہتے ہیں کہ”جو بُرا ہے وہ تو ہے جو بُرا مگر کسی بھی اچھے انسان کے بُرے بننے سے ڈرنا چاہیے کیونکہ جب وہ بُرا بنتا ہے تو وہ اتنا ہی خطرناک ہوتا ہے جتنا کہ ایک اژدھا اپنے ساتھی اژدھے سے بچھڑنے کے بعد ہو جاتا ہے۔

Hypocrisy Of People | اژدھا صفت لوگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button