Uncategorized

آملہ کے فائدے | Benefits of Amla

Amla is a complete package of benifits.
  • Improves eye health.
  • Amla boosts your immunity.
  • Supports hair growth
  • Amla is Rich in Vitamin C.
  • Lowers cholesterol.

آملہ کے فائدے | Benefits of Amla

آملہ ایک پھل کا نام ہے جو کہ کسی چھوٹے سے پودے پر نہیں بلکہ ایک درخت پر اگتا ہے۔ اس کا زائقہ کڑوا ہوتا ہے لیکن اگر اسکی افادیت کی بات کی جائے تو یہ ایک ہر فن مولا پھل ہے۔
یہ دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ بالوں کی جڑوں کو مضبوطی فراہم کرتا ہے ، معدے کی گیس اور تیزابیت کا خاتمہ کر کہ نظام انہظام کو بہتر بناتا ہے۔ آملہ بصارت کو طاقت دیتا ہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ قوت حافظہ کے لیے بھی اسے بے حد مفید سمجھا جاتا ہے۔ غرض یہ کہ آملہ انسانی جسم کے لیے اندرونی اور بیرونی ہر لحاظ سے بے حد مفید ہے اس لیے آپ اسے جب اور جیسے چاہیں استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر اس کے استعمال کی بات کی جائے

آملہ کو باریک پیس کر پانی میں بھگو دیں اور پھر اس پانی سے سر دھوئیں تو اس سے بالوں کی سیاہی قائم رہتی ہے اور بال گرنا بھی کم ہو جاتے ہیں۔
اسکے علاوہ بالوں کے حوالے سے آملہ کا ایک اور نسخہ بھی خاصہ مشہور ہے۔ جس کے مطابق
آملے کے سفوس کو پانی میں ملا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور پھر اسے بالوں کی جڑوں میں لیپ کر کے چند گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔ اسکے بعد نیم گرم پانی کے ساتھ بال دھو کر خشک کر لیں۔ اگر آپ اس عمل کو ہفتے میں دو سے تین مرتبہ دہرائیں گے تو آپ کو پہلے ہی ہفتے میں بالوں کی چمک اور مضبوطی کے لحاظ سے خاصہ فرق محسوس ہو گا۔

آملہ کے فائدے | Benefits of Amla

اگر جسم میں کولیسٹرول کی مقدار بہت زیادہ بڑھ جائے تو اسے روکنے کے لیے آملہ کے سفوف کو صبح شام آدھا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔ اس سے کولیسٹرول لیول کم ہونے میں مدد ملے گی۔
آملہ کو بصری تناؤ اور نظر کے مختلف مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر روزانہ آدھا چمچ شہد اور آدھا چمچ آملے کا رس استعمال کریں تو۔ یہ آشوب چشم اور موتیے کے علاج کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔ اور اسکے ساتھ ہی یہ مخطلف جلد کے مسائل کا بھی جڑ سے خاتمہ کر دے گا جن میں چھائیاں اور کیل مہاسے وغیرہ شامل ہیں۔
اسکے علاوہ اگر آملے کے سفوف کو کسی بھی رستے ہوئے زخم پرلگا دیا جائے تو اس سے نہ صرف خون رسنہ بند ہو جاتا ہے بلکہ اس سے زخم بھی جلدی ٹھیک ہوتا ہے۔
آملہ میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جسکی وجہ سے یہ ذیابیطس پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اگر ایک چمچ آملہ کے رس کو ایک کپ کڑوے پیٹھے کے تازہ رس میں میں ملا کر تقریباً دو ماہ تک روزانہ استعمال کیا جائے تو لبلبے کو تحریک ملتی ہے اور جسم میں انسولین کی پیداوار بڑھ جاتی ہے۔ جس سے خون میں شوگر کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ اسکے علاوہ اس نسخےکی مدد سے شوگر کے مریضوں میں بینائی سے جڑی بیماریاں کافی حد تک کم ہو سکتی ہیں۔

آملہ کے فائدےصرف یہی نہیں بلکہ کچھ لوگ آملہ کے مربع کو بھی شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔ غرض یہ کہ ہم آملہ کو کسی بھی طرح استعمال میں لا کر اس کی افادیت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یہ تو تھے آملہ کے بارے میں کچھ مفید نسخے اور کچھ فائدہ مند باتیں جو مجھے معلوم تھیں۔ اگر آپ کو اس کے علاوہ آملہ کا کوئی فائدہ معلوم ہو تو ہمیں کمنٹ کر کے ضرور بتائیے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button