# TrendingAll About Islam — انسان اور اسلام

World at Halt | A Coronavirus Impact — بے بس دنیا

Covid-19 impacts on whole world.

Untold Highlights
  • Covid-19 and it's impact.
  • We should follow Covid-19 precautions.
  • The whole world is facing the most critical time.

(World at Halt | A Coronavirus Impact — بے بس دنیا)-‏  متحدہ عرب امارات نے دس ہزار پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کا اعلان کر دیا2020 ایکسپو کینسل کردی سعودیہ دنیا سے آۓ مُلازم واپس بھیج رہا ہےاس دنیا کو اپنی تین سو سال کی ترقی کا بہت زعم تھا امریکہ یورپ جنہوں نے اپنی سپیس شیلڈ تک بنائی ہوئی تھی اُلٹے مُنہ گرے پڑے ہیںایک کرونا وائرس نے اس دنیا کی تین سو سال کی ترقی کو زیرو کر دیاآسمانوں پر اُڑتے جہاز زمین پر اُتروا دیئے سمندر بحری جہازوں سے صاف کر دئیےتیل کی کمائی پر پلنے والے جو کہتے تھے کہ نہ تیل ختم ہوگا نہ غربت آۓ گی اب انہیں کہنا کہ تیل پی لیں پانی کی جگہایٹم بم  اور پتہ نہیں کیا کیا بنانے والے سب بندروں کی طرح ایک دوسرے کی شکل دیکھ رہے ہیںسب کچھ کسی کام کا نہیں اور وہیں پڑا رہ گیا آج کے کسی انسان نے سوچا تھا؟ کہ وہ اپنی بے بسی کے یہ دن دیکھے گا؟2020 چڑھا مبارکیں پارٹیاں خوشیاں۔ہیپی نیو ائیر لے لوو نیو ایئر۔ کیسا چڑھا پھر سال؟ مجھے باوجود انتہائی سیاہ کار اور گنہاگار ہونے کے مگر اللہ کا احسان ہے کہ اُس کے ہونے پر اندھا یقین ہے مگر میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اپنی زندگی میں اُسکے جلال کی جھلک دیکھوں گا۔الٹا کر رکھ دیا اُسنے ساری دنیا کو وہ کہتا ہے کہ سب زمانے اُسکے ہیںقربان جاؤں اپنے اللہ پر میں اللہ سے پناہ مانگتے ہوۓ کہہ رہا ہوں کہ مجھے تو اُسکی طاقت کی معمولی جھلک دیکھ کر قیامت کا احساس ہو گیا ابھی ہواؤں اور پانیوں کو حکم نہیں ہوا زمین کو حکم نہیں ہوا۔

World at Halt | A Coronavirus Impact — بے بس دنیا

وَاِنْ يَّمْسَسْكَ اللّـٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَـهٝٓ اِلَّا هُوَ ۖ وَاِنْ يَّمْسَسْكَ بِخَيْـرٍ فَـهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ

(17)

اور اگر اللہ تجھے کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا اور کوئی دور کرنے والا نہیں، اور اگر تجھے کوئی بھلائی پہنچائے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

بے شک وہی اکیلا ہی غالب ہے. خیال رہے اگر اُس نے رحم نہ کیا اور خوراک کیلیے بلوے شروع ہوۓ تو یہ جو کاغذ کا نوٹ اور پلاسٹک کا کریڈٹ کارڈ ہے اسے ہم کھا کر بھوک نہیں مٹا سکیں گے جب بھوک غالب آجاۓ تو کونسا قانون؟کونسی تہذیب؟کونسی معاشرت؟کونسی اخلاقیات؟

ہم سب اس وقت صرف اللہ کے محتاج ہیں جو کہ ہم بھول چکے تھے۔ ہمیں لگتا تھا ہم انسان سب کچھ کر سکتے ہیں مگر حقیقت تو کچھ اور کہتی ہے۔ حقیقت کہتی ہے ہم اللہ کے سامنے بے بس ہیں چاہے ہم جتنے بھی بہترین کام سر انجام دے لیں اللہ جب بے رحم ہوتا ہے تو وہ سب کچھ ہلا کر رکھ دیتا ہے اس قدر روح تک کانپ جاتی ہے۔ہم انسان انسانیت سے دور تھے اخلاقیات مر چکی تھیں حتیٰ کہ ہمارے اندر موجود ہر محبت کا جزبہ دم توڑ چکا تھا اتنے غافل تھے کہ شاید ہی کبھی دن میں اللہ یاد آتا ہو گا مگر اب قدم قدم پے اللہ یاد آتا ہے بس اتنا ہی ہمارا غرور جو اللہ کے جلال کے آگے چنددن نہیں چل سکااور اگر اللہ تجھے کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا اور کوئی دور کرنے والا نہیں، اور اگر تجھے کوئی بھلائی پہنچائے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے۔جیسا کہ اللہ خود فرماتا ہے کہ وہ قادر مطلق ہے اسکے سوا کوئی معبود نہیں ہے وہی عزاب دینے والا ہے اور وہی معافی بھی دینے والا ہے۔ اگر اللہ کا عزاب اسی طرح چلتا رہا تو مجھے ڈر ہے کہ کہیں پوری دنیا زمین بوس نہ ہو جائے۔اللہ پوری دنیا کو اس عزاب سے پناہ دے۔۔آمین۔

World at Halt | A Coronavirus Impact — بے بس دنیا

Kashif FakharSenior (Writer)

Urdu Article | Untold Stories | about Covid-19 impact.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.