Untold Storiess
Measurements

Measurements | پیمانے

3+
Measurements

Measurements

پیمانے​

Measurements | By Ayesha Siddique  ارے ہاں یہ وہی ہے جس کی تصویر  اخبار میں دیکھ کہ اپنے ملک کے فرزندوں پہ فخر محسوس کیا کرتے تھے تم۔ہاں ہاں وہ جو زرد سی رنگت لیے آئینے کے روبرو کھڑی اپنے چہرے کے نقوش کو ٹٹول رہی ہے  یہ وہی ہے جس کی رنگت اک زمانے میں کھلتی کلی کی مانند ہوا کرتی تھی۔جو تمام درس گاہوں میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے عوض پہچانی جاتی تھی۔آج بے وقعت سی گھر تک محدود ہے۔جو اعتماد سے چہرہ اٹھا کہ بات کیا کرتی تھی ،آج کسی کی اوٹ میں چھپی تمہاری بات پہ فقط سر ہلانے پہ اکتفا کرے گی۔جو گویا ہوتی تو زبان میں ذرا کی ذرا بھی لرزش نہ ہوتی تھی ،آج اتنی پست آواز میں بولے گی کہ شاید ہی تم سن بھی پاؤ۔

Todaypk, daily Pakistan, today.pk, dailypakistan, bbc urdu Pakistan, e sahulat, today pk, jang.com.pk, jang breaking news, daily jang latest news,

dawn news urdu, daily express urdu, urdu news paper, the news urdu, articles, qaumi akhbar, urdu columns, pak urdu news, daily express (urdu newspaper), jang akhbar, daily express urdu newspaper, hamid mir column, express urdu newspaper, urdu writing online, pak news urdu, daily urdu columns, urdu news point,

Measurements | پیمانے​

جو اس قدر صلاحیتوں پہ خدا کا شکر کرتی نہ تھکتی تھی آج اس زمانے کے پیمانوں نے اسے شکوہ کناں کردیا ہے۔وہ اب خوب سیرتی کو پس پشت ڈالے خوبصورتی پہ تبصرہ کرنا پسند کرتی ہے جو ایک زمانے میں ان افراق کو ختم کرنے کا عزم رکھتی تھی۔نا جانے کتنی بار دھتکارے جانے کے بعد۔کتنی بار رد کیے جانے کے بعد۔کتنی ہی بار مسترد ہو جانے کے بعد شادی کہ نام سے چڑھ جانے والی وہ معصوم سی لڑکی چاہتی ہے کہ جلد از جلد چاہے کسی سے بھی اس کی شادی ہو اور اس عذاب سے جان چھوٹ جائے اس کی جو وہ پچھلے کئی سالوں سے برداشت کرتی آرہی۔

اپنے نقوش کی بنا پہ رد کیا جانا شروع میں اسے برا نہ لگتا تھا۔وہ اسے لوگوں کی جاہلیت قرار دیتی تھی۔مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کا بے قعت ہونا زمانہ دیکھ رہا تھا۔پہلے اسے نقوش کی بنا پہ ٹھکرایا جاتا اور اب دراز عمری کی بنا پہ۔پڑھنے کی خواہش تو ناجانے کب کی دم توڑ چکی ہے۔کیونکہ اس جیسی عام شکل و صورت کی حامل تو فقط مسترد کی جاسکتی ہے۔ جس شہزادے کے خواب وہ دیکھا کرتی تھی وہ تو کب کہ ٹوٹ گئے۔۔۔اب تو اس کی کل حیات کا مقصد فقط کسی ایسی عورت کی آمد ہے جو اسے پسند کرلے۔جس کی آنکھیں اسے اس معاشرے کے پیمانوں پہ پورا اترتا دیکھے۔جو اسے اپنے جگر کے ٹکڑے کے لیے چاہے جتنے ہی جہیز کے عوض پسند کرلے۔یا پھر خرید لے۔۔۔۔

یہ صرف ایک زندگی کی کہانی نہیں ہے۔یہ کہانی ہزاروں زندگیوں کی عکاس ہے۔ناک ،منہ ٹٹولنے والے لوگ اپنا کام کرتے ہیں ، چائے پیتے ہیں اور نکل پڑھتے ہیں مگر پیچھے جو بکھڑا وجود مزید بکھیر جاتے ہیں۔ٹوٹا ہوا دل مزید توڑ جاتے ہیں اس کا کیا۔۔۔؟ ہمارا معزز طبقہ خواتین کے شرح تعلیم کے کم ہونے پہ بڑے تاسف کا اظہار کرتا ہے۔کیا کسی نے اپنے پیمانوں پہ جھانکنے کی کوشش کی۔کیا کسی نے خواتین کہ نہ پڑھنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی۔۔جو لوگ سیرت سے متاثر ہونے کا وعدہ کرتے ہیں وہی اگلے دن کسی کو اس کی صورت کے باعث رد کررہے ہوتے ہیں۔

ناجانے کب ہم ان باتوں کو ذہن نشین کریں گے کہ ہمارہ کوئی حق نہیں بنتا اللہ کی تخلیق کو برا کہنے کا.. بلکہ ہمیں تو کسی مومن کے گناہ دیکھتے ہوئے بھی دنیا کے سامنے جانتے بوجھتے اس کی پردہ پوشی کرنے کا حکم ہے۔پتا ہے مسئلہ کیا ہے۔۔۔ہم اسلام کہ مرتکب تو ہیں مگر صرف نماز ،روزہ ،حج اور زکوٰۃ تک۔ہم فراموش کر چکے ہیں کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔۔۔ہم فراموش کر چکے ہیں کہ جس دل میں وہ پاک پروردگار مقیم ہے اسے توڑنے کا کیا گناہ ہے۔اسلام جب مسجدوں تک محروم رہے گا تو اسی طرح عزت نفس مجروح ہوتی رہے گی۔

عرب کی جاہلیت پھر سے زندہ ہوجائے گی۔کیونکہ اسلام تو جب تخت پہ آتا ہے تو بیٹیوں کو قبر سے نکالا جاتا ہے۔اسلام جب تخت پہ آتا ہے تو عزت نفس کچلی نہیں بچائی جاتی ہے۔ہمارے مخصوص کیے گئے پیمانے جوکہ کسی چہرے کے نقوش کے مطابق ہم نے طے کیے ہیں۔اسے ہمیں خود ہی ڈھانا ہوگا۔اسلام کو تخت پہ کوئی حکمران نہیں فقط ہم لا سکتے ہیں۔الامان ال حفیظ۔

Measurements | پیمانے​
Urdu Article By
Ayesha Siddique
Writer

Measurements | پیمانے​

More from
Women Times

Click the tabs blow to cheek the latest articles in the same catagory

The Stories Within
The Working Women | کام کرنے والی خواتین اور معاشرہ
29Jun

The Working Women | کام کرنے والی خواتین اور معاشرہ

1+ The Working Women کام کرنے والی خواتین اور معاشرہ The Working Women | By Rimsha Bashir    اس معاشرے کے لوگ اتنے تنگ نظر کیوں ہیں؟ بجائے کسی کی

Marriage | شادی
17Jun

Marriage | شادی

2+ Marriage شادی Marriage | By Saima Shahir     کیا شادی کرنے سے سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔؟! سب سوچتے ہیں کہ شادی کرنے سے سب کچھ ٹھیک ہو جاتا

Complete Rights | آدھی آبادی پورا حق
15Jun

Complete Rights | آدھی آبادی پورا حق

3+ Complete Rights آدھی آبادی پورا حق Complete Rights | By M. Imran Shahzaib  اسلامی جمہوریہ پاکستان جس میں خواتین با لحاظ ِ آبادی 51% ہے جبکہ بطور ووٹر 46%

Measurements | پیمانے
09Jun

Measurements | پیمانے

3+ Measurements پیمانے​ Measurements | By Ayesha Siddique  ارے ہاں یہ وہی ہے جس کی تصویر  اخبار میں دیکھ کہ اپنے ملک کے فرزندوں پہ فخر محسوس کیا کرتے تھے

A Women | عورت کیا ہے؟
06Jun

A Women | عورت کیا ہے؟

4+ A Women عورت کیا ہے؟ A Women | Saira Anjum (Kamli Writes)   عورت وہ لفظ جو عزت و حرمت سے آگاہ کرتا ہے، جس کے وجود سے کائنات میں

Are You Trapped | کہیں آپ بھی قید تو نہیں
18May

Are You Trapped | کہیں آپ بھی قید تو نہیں

10+ Are you trapped کہیں آپ بھی قید تو نہیں Are You Trapped | By Rimsha Bashir |  ہم اکثر کچھ لکھنا چاہتے ہیں پر لکھ نہیں سکتے ۔ بہت

Measurements | پیمانے​

Cheek out the Latest Updates from Untold Storiess:

3+

What are your Thought's ..???