Disabled Society | اپاہج سماجUrdu Article CatalogWomen Times | ویمن ٹائمز

Will Power | جذبہ

you can do anything with your will power.

Untold Highlights
  • If you can't run, you crawl. If you can't crawl-- you find someone to carry you.
  • There is no such thing as a great talent without great will power.
  • One is never born great. It is the willpower and the action, that make one great.

(Will Power | جذبہ) کیا کبھی کسی آزاد پنچھی کو قید کیا ہے؟۔۔نہیں؟چلو پھر آج میں بتاتی ہوں کیسے کیا جاتا ہے انہیں قیدلوگ ان بے زبانوں کو پنجروں میں بند کر کہ خود کو ان کا حاکم خیال کرتے ہیں۔مگر جانتے ہو قید کیا ہوتی ہے؟”جذبے کا مرجانا ” جب کوئی آزاد پرندہ کسی ظالم کی قید میں آتا ہے نا تو ابتداء میں بہت پھڑپھڑاتا ہے۔۔۔آزاد ہونے کو جی جان لگاتا ہے۔لیکن چند ہی دن میں اس کے اندر اور باہر کا یہ طوفان خاموش ہوجاتا ہے۔کیوں کبھی سوچا؟۔

Will Power | جذبہ

کیا اسے اپنے مالک سے انسیت ہوجاتی ہے۔ارے نہیں۔جذبہ مرجاتا ہے اس کا۔آزاد ہونے کا خیال ترک کردیتا ہے وہ۔سمجھوتا کرلیتا ہے وہ۔پھر وہ ظالم مالک جو اسے قید کیے رکھتا ہے جب اس کو سمجھوتا کرتے دیکھتا ہے تو تلملا اٹھتا ہے۔اور جنگل میں چھوڑ نے چلا آتا ہے۔شاید دوبارہ آزادی کا مزہ چکھانے۔۔۔وہ پرندہ مارے خوف کے پنجرے میں دبک کہ بیٹھ جاتا ہے۔اور اپنے مالک کی اس شان بے نیازی پہ اسے تاسف سے دیکھتا ہے اور وہ ظالم۔۔۔ وہ اس کی اس حرکت پر استہزایا قہقہا لگاتا ہے۔چلو اب بتاؤ کیا کبھی قید کیا ہے اس پنچھی کی مانند انسان کو؟۔ارے یہ بھی نہیں کیاچلو یہی بتادو کبھی پرندہ بنے ہو؟دیکھا لگ گئے نا تالے زبان پہ۔۔۔۔اچھا چلو اب یہ بتاؤ ظلم کس نے کیا مالک نے یا اس پنچھی نے؟کیا کہا مالک نے۔۔بس یہیں غلطی ہوتی ہےظلم مالک نے نہیں پرندے نے کیا تھااپنے ساتھ۔۔ ارے یہ کیا پوچھتے ہو میاں جرم کیا تھا اس کا۔۔؟ اس کا جرم اپنے اندر اور باہر بھڑکتی جذبے کی آگ کو بجھانا ہےاس کا جرم سمجھوتا ہےاس کا جرم دبک کر پنجرے میں بیٹھنا ہےنہیں سمجھ آیا نا۔۔۔آؤ بھیس انسانی میں ایسے ظالم پرندے دکھاتی ہوں تمھیں۔کابل کے میٹرنٹی ہوم پر ہونے والے حملے پر فقط تاسف سے سر جھکانے والے ہیں وہ پرندے۔۔کشمیر کے لوگوں کی موت پر فقط کی بورڈ پر انگلیاں چلانے والے ہیں وہ ظالم۔فلسطین،سریا،برما کے مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتارے جانے پر سر جھٹکنے والے ہیں وہ ظالم۔۔۔سو ظالم میں ہوں،ظالم تم ہو۔۔۔ظالم ہر وہ شخص ہے جو فقط اپنے جذبے کو  پھڑپھڑانے تک محدود رکھتا ہے۔۔۔یا پھر اسے سلا دیتا ہے۔۔۔کیونکہ اس پرندے نے آزادی کا وہ سنہری موقع فقط جذبہ نہ ہونے کی بدولت گنوایا تھاارے اس بات کا خیال مجھے کیوں نہیں آیا؟برا بھلا نکتہ اٹھایا تم نےیہ بھی تو ہوسکتا تھا کہ اسے دوبارہ قید کرلیا جاتااور اب کی بار قید زیادہ سخت ہوتی۔یہی سوچ کر تو ہم نے اپنی زندگیوں کو ایک چکر کے گرد کاٹنا شروع کردیا ہے۔یہاں کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں۔نہ کوئی اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا خطرہ مول لینا چاہتا ہے کہ اگر مال ختم ہوگیا تو؟؟ یہاں لوگ اللہ کی مخلوق کی مدد کا خطرہ مول لینے سے انکاری ہیں کہ کہیں ہمیں کوئی نقصان پہنچ گیا تو۔۔۔۔؟؟حتی کہ یہاں تو لوگ جہاد بل لسان کا خطرہ بھی لینے کو تیار نہیں کہ کہیں ہمارے ہی گلے نہ پڑ جائے۔۔۔یہاں اگر پرندہ فقط اپنے پکڑے جانے کے خوف سے پرواز جیسی طاقت جو اسے اللہ نے دی ہے اسے گنوا بیٹھتا ہےتو کیا اس دنیا میں اس سے بڑا بد نصیب کوئی ہے؟؟کیا خوب کہتے ہیں نا امیر مینائی۔۔۔

کشتیاں سب کی کنارے پہ پہنچ جاتی ہیں

ناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے۔۔

Will Power | جذبہ


Ayesha Siddique
Writer

Urdu Article | Untold Stories | About will power.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.