- We are Muslims, but our faith is weak.
- We are not human? Muslims are far away.
- Ever think, are we Muslims?
(What is a Muslim | کیا ہم مسلمان ہیں)- جب سے میں نے اپنا ہوش سنبھالا دیکھ رہا ہوں کہ پاکستان میں جب رمضان آتا ہے تو ہم سب کو معلوم ہے رحمتوں کا برکتوں کا مہینہ آگیا ہے ۔پوری دنیا میں غیر مسلم دوکاندار قیمتیں کم کر دیتے ہیں . لیکن ہمارے یہاں قیمتیں دوگنی چوگنی ہو جاتی ہیںفقط موقعے کو غنیمت سمجھ کر. ایک عام پاکستانی کیلئے اچھی افطاری کا سامان تقریبا ناممکن ہو جاتا ہے ۔اس مہنگائی کے دور میں گھر پہلے ہی مشکل چل رہا ہوتا ہے اوپر سے رمضان میں مہنگائی ایک غریب بندے کی کمر توڑ دیتی ہے ۔آپ کو نہیں لگتا یہ غلط ہے ؟جی ہاں یہ غلط ہے مگر دکاندار حضرات ہی غلط کام کرتے ہیں ؟ نہیں ہر وہ آدمی جو اپنا کام ایمانداری سے نہیں کرتا وہ غلط کام کرتا ہے ۔یہ بات ہمارے دین ہمارے قانون میں بھی واضح طرح سے ہے ۔مگر آج ہم لوگوں کی بے بسی لاچارگی اور مجبوری کا اندازہ اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ گناہ کو ہم لوگ گناہ سمجھتے ہی نہیں ۔دین سے اتنی دور ہوگئے ہیں کہ انسان کا انسان ہونا ہی محال ہے ۔پھر ہم کہتے ہیں سکون نہیں ۔پیسے میں برکت نہیں کسی کا سکون برباد کرکے پیسا کماتے ہو تو سکون کہاں سے آتا ؟
ہماری انہی حرکتوں کی وجہ سے ہم لوگ اسلام کو اور پاکستان کو پوری دنیا میں بد نام کرتے ہیں پھر کہتے ہیں کہ گرین پاسپورٹ کی عزت نہیں ۔جب ایک شخص غلط کام کرتا ہے تو اس کی ذات تو اس میں شامل ہوتی ہی ہے۔مگر اس کا خاندان اس کی قوم اس کا ملک اور اس کا مذہب سرفہرست ہوتے ہیں ۔پوری دنیا ہم لوگوں کو ذلت کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔پھر وہی لوگ اسلام کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں فقط ہماری وجہ سے ۔ان غیر مسلموں نے اسلام کا مطالعہ کیا ہی نہیں اور جو غیر مسلم مطالعہ کرتے ہیں وہ اسلام کو بہترین دین اور دین کامل قرار دیتے ہیں ۔اور جب ہمارے حضور کی سیرت پڑھتے ہیں تو دنیا کا عظیم ترین انسان اور عظیم ترین لیڈر قرار دیتے ہیں ۔مائیکل ہارٹ نے جب اپنی چالیس سالہ ریسرچ پر ایک کتاب لکھی ۔تو سب سے پہلے اس نے ہماری نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لکھا ۔
What is a Muslim | کیا ہم مسلمان ہیں
ہم اس حضور کو ماننے والے ہیں مگر آج ہم لوگ کس جگہ پر کھڑے ہیں ۔ہم لوگ دین کو صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کر رہے ہیں ۔ دین سے ہم لوگ کوسوں دور ہیں ہم لوگ فقط اسلام کوبدنام کرنے کا سبب بن رہے ہیں خدا کی ذات ہی اس قوم پر رحم کرے آج تک نہ کوئی فوجی جرنیل ان کو کو تبدیل کر سکا نہ ہی کوئی انقلابی شخص کیونکہ یہ تبدیل ہونا ہی نہیں جاتے خود غرضی اور مفاد پرستی کے اندر یہ لوگ گردن گردن تک ڈوبے ہوئے ہیں فقط ذات کا فائدہ چاہتے ہیں اور وہ فائدہ منافع کسی غریب بھوکا رکھ کر یا بھوک سے مار کر لیا جائے ۔ اس سے اس ملک کی تاجر برادری کو کوئی غرض نہیں۔جس ملک کے وکیل فقط اپنے ذاتی فائدے کے لیے قانون سے کھیلنے لگ جائیں جائیں. ڈاکٹر مسیحائی کے بجائے اپنا فائدہ سوچیں۔ پھر بیماری میں ادویات اور ضرورت کی اشیاء ذخیرہ کر لینا۔ فقط اس وجہ سے کہ جب طلب زیادہ ہوگی تو تب مہنگے داموں بیچیں گے۔ تو ہم مسلمان ہیں۔۔؟
What is a Muslim | کیا ہم مسلمان ہیں
Danish khan (writer)Urdu Article | Untold Stories | about what is a Muslim.