- We always praise others only after they die.
- If you are alive, live it. After death, everyone says how good a person he was.
- Share the joy, life is too short.
(What a person | کتنا اچھا انسان تھا نا)- انسان بھی اس کائنات کی عجیب مخلوق ہے. زندہ ہے تو خواہشوں اور حسرتوں کی اسیری اسے خیرخواہی سے کوسوں دور رکھتی ہے. بغض و کینہ میں مبتلا رہتے رہتے یہ بھولی مخلوق یہ بھی بھول جاتی ہے کہ آخر کتنا عرصہ اس فانی دنیا میں قیام کرنا ہے ویسے ایکدوسرے کے عیب تلاش کر کے برائیاں کرتے رہتے ہیں لیکن ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب ہر شخص کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ جتنا ہو سکے نیکیاں بیان کی جائیں اور عیبوں کو زیادہ سے زیادہ چھپایا جائے…۔
What a person | کتنا اچھا انسان تھا نا
اگلا بندہ بھی سوچتا ہوگا کے کیا ہی کمال کی بات ہے آج میرے عیبوں کے اعلان کرنیوالے بھی پردے ڈال رہے ہیں لیکن سب بے سود…جس کے عیب چھپائے جا رہے ہوتے اور نیکیوں کے اعلان کئے جارہے ہوتے اسے اس سب سے کوئی سروکار نہیں ہوتا ہوگا بھی کیسے کہ جسکو ہم نے اسکی زندگی میں ہی اتنی ساری عزتوں سے نواز چکے ہوتے ہیں کہ وہ گھٹ گھٹ کہ زندگی گزار جاتاہے اس کے وصال کے بعد جتنے مزضی تعریفیں کریں کیا فرق پڑے گا اسے….. افسوس کہ یہ ہم سب انسانوں کی پشیمانی سے پاک خصلت بن چکی ہے صد افسوس…
اس کے برعکس اگر ہم کسی کی زندگی میں ہی کوشش کریں کہ ایکدوسرے کے عیبوں سے اندھے ہو جائیں اور جیسے مرنے کے بعد مرحوم کی نیکیاں تلاش کر کر کے اس کی عدم موجودگی میں بیاں کرتے ہیں ویسے ہی کسی کی زندگی میں اس کے عدم موجودگی میں اچھائی کا تزکرہ کریں تو بغض, کینہ اور حسد جیسی لعنتوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ دین و دنیا میں بھی بہت بہتری ہوگی….
اللّٰہ رب العزت سے یہی دعا ہے کہ ہم سب کو بابصیرت اور معرفت والی زندگی عطا فرمائے…..آمین
What a person | کتنا اچھا انسان تھا نا
Hassan Mujitba (Writer)Urdu Article | Untold Stories | about which kind of people we are.