Bitter Truth | تلخ حقیقتDid You Know

Weird Facts | اک عجیب لحد

A story of some weird facts.

Untold Highlights
  • all about Love and respect.
  • our love for our culture.
  • Importance of blood relations.

(Weird Facts | اک عجیب لحد)وہ آج پھر اپنے مخصوص وقت کے مطابق قبرستان گیا تو ادھر ایک نئی بنی ہوئی قبر پر نظر پڑی تو پریشان ہو گیا کہ یہ کس کی قبر ہے۔۔گاؤں میں تو کوئی فوت بھی نہیں ہوا تو پھر یہ قبر کس کی ہے؟۔اس قبرستان میں تو صرف ہمارے گاؤں کے باسیوں کے آبا و اجداد کی قبریں ہیں تو پھر یہ نئی قبر کس کی ہے۔۔وہ سوچنے لگا اور اسی اثناء میں اپنے باپ کی قبر پر سے اٹھا اور اس نئی بنی ہوئی قبر کی طرف چلنے لگا۔ہر اگلا قدم اس کے لیے تجسس کا باعث تھا۔جیسا کہ قبریں بھی ایک خاموش پیغام لیے ہوئے ہوتی ہیں اور ہر قبر اپنے اندر بہت سے الفاظ دفن کیے ہوتی ہے۔اور قبروں پر لگی تختیاں بھی نسب و قبیلہ بتا دیتی ہیں۔قبر دیکھنے میں کسی چھوٹے بچے کی معلوم ہوتی تھی کہ جیسے کسی کو پیدا ہوتے ہی فانی دنیا کا اصلی روپ نظر آگیا ہو اور وہ اسی وقت واپس خدا کے پاس چلا گیا ہو۔قبر کے ارد گرد بہت سے پتے رکھے ہوئے تھے۔اس کا تجسس بڑھتا ہی گیا۔۔

Weird Facts | اک عجیب لحد

اس نے قریب جا کر دیکھا تو اس قبر کے سرہانے ایک بورڈ پڑا ہوا تھا۔جو دور سے تختی یا پتھر معلوم ہوتا تھا۔اس بورڈ پر مارکر سے لکھا تھا “نام: میاں مٹھو/طوطا شریف، رہائش: راجپوت ہاؤس اور تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات وغیرہ”۔یہ سب اس بورڈ پر درج تھا۔دیکھنے میں لکھائی کسی چھوٹے بچے کی معلوم ہوتی تھی۔خیر اس نے فاتحہ پڑھی اور اس نے سوچا کہ شاید یہ کسی ادیب یا کسی اللہ والے کی قبر ہے۔اور شاید جو اس تختی پر درج ہے وہ ان کا قلمی نام تھا یا وہ نام تھا کہ جس نام سے یہ اپنے مریدین میں مقبول تھے۔ اس نے قبر کے گرد پتے صاف کرنا شروع کیے اور مٹی کو ٹھیک کرنا چاہا کہ آواز آئی۔انکل کیا کر رہے ہیں آپ؟ 

پیچھے دیکھا تو بچوں کا ہجوم تھا۔ وہ بہت حیرت زدہ ہوا اور بچوں سے دریافت کیا کہ آپ کا اس قبر سے کیا تعلق ہے؟ اور یہ کس کی قبر ہے؟

بچوں نے بتایاکہ یہ ہمارا طوطا جس کو ہم نیاپنے گھر میں پال رکھا تھا،وہ آج وفات پا گیا ہے اور یہ اس کی قبر ہے۔ وہ بچوں کے آنسو اور بچوں کی اپنے پرندے کے ساتھ محبت دیکھ کر جذبات میں آگیا اور بچوں کوحوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ: دیکھو یہ ایک بے زبان تھا،پرندہ ہے،انسان تو نہیں ہے نا،تم کیوں رورہے ہو؟ بچوں نے کہا کہ: آپ کیلئے یہ بے زبان ہے، مگر ہمارے لیے تو یوں ہے کہ شاید دنیا میں صرف زبان ہی اس کے پاس ہے اور گھر میں کسی کے پاس بھی ہمارے ساتھ بات کرنے کیلئے وقت نہیں ہوتا۔

وہ کافی دیر بچوں کے ساتھ بات چیت کرتا رہا اور بعد میں وہ بابا خورشید کے پاس جا کر بیٹھ گیا۔ بابا خورشید جناز گاہ میں بکریاں چرا رہا تھا۔اس نے بابا خورشید کے سارا ماجرہ سنایا تو بابا جی نے کہا کہ پتر بچیاں دا دل بہت نازک ہوندا اے۔۔ بچے تے سیانیاں تو چنگے نیں کہ جیہڑے اپنے نال رہن والے دی اینی قدر کردے نے۔تے اوہدے جان توں بعد اوس دے نال عقیدت دا اظہار وی کردے نیں۔۔

پر بابا جی انسان تو اشرف المخلوقات ہے۔انسان انسان کی قدر کیوں نہیں کرتا؟اور ہم بڑے ہو کربھی بچوں سے پیچھے کیوں ہیں؟

نوید پتر انسان مطلب پرست ہو گیا اے۔اسی سیانے ہوس دا شکار ہو گئے آں۔اتفاق دی تے احساس دی موت اوس دن ای ہو گئی سی جس دن اسی اپنے پنڈ وچوں پہلا بوڑھ دا درخت وڈ دتا سی۔ پتر بچے اپنے نال رہن والے بے زبان دی اینی قدر کردے نے تے اسی انسان ہو کے ٹشو پیپر دی طرح استعمال کرنے آں دوسرے انساناں نوں۔ایس لئی تے کہندے نیں بچے من دے سچے۔ سانوں وی اپنی نفرت نوں دفن کردینا چائی دا اے۔۔

بابا جی اگر ہم سب بھی ان بچوں کی طرح اپنی عداوتوں،بغض اور نفرت کو دفن کر دیا کریں تو پھر کیا ہو گا؟ باباجی: پتر فیر بہت کچھ ہو سکدا اے؟فیر اے ہونا اے کہ بلھے شاہ دی دھرتی دی زینت بچ جانی سی۔تے ایہہ جیہڑیاں لاشاں ملدیاں نے تے بندا بندے نوں قتل کر ریا ہوندا اے نا۔اے ختم ہو جاوے گا۔

بابا جی پھر ہم ختم کیوں نہیں کرتے آپس کی نفرتوں کو؟؟۔۔ پتر اے سوال دا جواب دنیا خود دے دوے گی تینوں۔۔

بابا جی اٹھ کر اپنی بکریوں کے پیچھے جانے لگے۔۔ اور سوالی ادھر ہی بیٹھا ابھی تک جواب کا انتظار کر رہا ہے۔۔

Weird Facts | اک عجیب لحد

Naveed Khalid (Writer)

Urdu Article | Untold Stories | about some weird facts

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.