- power of Islam in this world.
- Islam is our strength.
- Imaan and Islam.
(We and Our Inheritance | ہماری وراثت اور–ہم)-خالقِ حقیقی کے نام سے شروع کہ جس ذات نے نعمات سے بھرپور اور بہت سے حسین و دلکش نظاروں سے مزین یہ کائنات خلق فرمائی…..سبحان اللّٰہ…. پھر اس کائنات میں بہت سی مخلوقات کو خلق فرمایا اور ہر مخلوق کو مختلف خصوصیات کے ساتھ ساتھ منفرد بھی بنایا…. اور ہر ایک کو بامقصد بنایا…. اس حسین و جمیل کائنات میں کہ جہاں بہت سی منفرد خصوصیات رکھنے والی مخلوقات ہیں ان تمام مخلوقات میں سے سے بلند مرتبے اور بہت سے فضائل رکھنے والی جو باقی تمام مخلوقات سے بھی افضل ہے اسے بھی خلق کیا اور وہ ہے ___”انسان”____نبئ خدا حضرتِ آدم علیہ السلام سے لے کر خاتم المرسلین صلوٰۃ و سلام تک یہ انسان مختلف ادوار میں مختلف آزمائشوں اور مختلف امتحانات سے گزرا…. ہر دور میں اس انسان کو اپنا راستہ خود ہی منتخب کرنا تھا کیونکہ اللّٰہ سبحان و تعالیٰ نے اسے صاحبِ اختیار بنایا….ان ادوار میں وہ لوگ جنہوں نے اپنے ہر راستے کی منزل اور اپنی تمام امیدوں کا محور اللّٰہ سبحان و تعالٰی کو بنایا وہ ہمیشہ آنیوالے تمام انسانوں کے لئے باعثِ ہدایت بنے اور جنہوں نے ان تمام راستوں کو فراموش کر کے اپنی خودساختہ فانی منزلوں کو انتخاب کیا وہ آنیوالے تمام انسانوں کے لئے باعثِ عبرت بنےخیر آگے بڑھتے ہیں__ آپ صلوٰۃ و سلام کی آمد ہوئی آپ صلٰوۃ والسلام نے اپنے حسنِ اخلاق سے اسلام کا ایسا تعارف کرایا کہ بہت کم عرصے میں ہی اسلام پوری دنیا میں ہی اپنا تعارف قائم کر گیا____آپ صلوٰۃ و سلام کی اس دنیا سے رحلت کے بعد آپ صلوٰۃ و سلام کے اہلِ بیت علیہ السلام اور اصحابِ صدیقین رضی اللہ عنہ کہ جن کے دلوں میں ایمان’ یقین کی حالت اختیار کر چکا تھا اور جن کی رگوں میں عشقِ حقیقی اور عشقِ رسولِ خدا سے بھرپور خون دوڑ رہا تھا اپنے حسنِ اخلاق اور اپنے عمل کے ساتھ اسلام کی دنیا کے تمام کونوں میں اسلام کو پھیلایا_____