All About Islam — انسان اور اسلام

Ummat e Muslima | امت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم

We "distracted Muslims".

Untold Highlights
  • A story about the status of the Muslim Ummah.
  • We have to strengthen ourselves as a nation.
  • We have become a fragmented nation.

(Ummat e Muslima | امت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم)-کل رات سونے کے لیے لیٹی تو حسب معمول سوچوں نے آ گھیرا۔۔۔سوچیں تو روز ہی آ تی ہیں لیکن کل کی سوچ ذرا مختلف تھی۔۔۔۔ یقیناً اللہ تعالیٰ ہی نے اس سوچ کے لیے میرے ذہن کو تیار کیا تھا اور اسے ہی ان کے جواب بھی مجھے دینے تھے۔

Ummat e Muslima | امت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم

میں سوچ رہی تھی کہ ہم امت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔۔۔اسلام و علیکم کو اے او اے لکھنے امت۔۔۔۔سوشل میڈیا پر دن رات لگا کر نہ تھکنے والی اور فقط محمد کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم پورا لکھ کر تھک جانے والی امت۔۔۔۔اپنے حقوق مانگنے کے لیے ” میرا جسم میری مرضی” کے پلے کاردز اٹھانے والی امت۔۔۔۔حجاب کو بوجھ سمجھنے والی امت۔۔۔۔بے حیائی کو گناہ ہی نہ سمجھنے والی امت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔یہ سب سوچ کر میں آبدیدہ ہوگئی۔۔۔کیا یہ ہے وہ امت جس کے لیے راتوں کو رو رو کر دعائیں مانگی گئیں تھیں۔۔۔کیا یہ ہے وہ امت جس کے لیے حضرت فاطمتہ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہا تھا کہ۔۔۔” میری دعاؤں پر پہلا حق حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا ہے۔۔۔”روتے روتے میں نیند کی آغوش میں چلی گئی خواب میں،میں نے دو بڑی عجیب چیزیں دیکھیں۔۔۔مجھے بچوں کا قرآن پڑھنا اور لوگوں کا خون دینا دکھایا گیا۔۔۔۔بظاہر تو اس خواب کا میری سوچ سے قطعی کوئی تعلق نہیں تھا۔۔۔لیکن مجھے جواب مل چکا تھا۔۔۔مجھے وہ سب کچھ یاد آ یا جو میں اپنی منفی سوچوں میں بھول چکی تھی۔۔۔مجھے یہ تو یاد تھا کہ یہ امت ان پاک ہستیوں کی دعاؤں کے قابل نہیں۔۔۔لیکن میں یہ بھول چکی تھی کہ اگر وہ ہستیاں جن کی دعائیں کبھی رد ہی نہیں ہوتیں، وہ اس امت کے لیے دعائیں کرینگی تو یہ امت بھلا کیسے تباہ ہوسکتی۔۔۔۔یکا یک مجھے مدرسوں کے وہ بچے یاد آئے جو بہ وجہ غربت بغیر پنکھوں کے قرآن پرھتے ہیں۔۔۔۔گرمی نا قابلِ برداشت ہونے کے باوجود ان کے سینے قرآن کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔۔۔مجھے کچھ دن پہلے دعوت اسلامی کی تھیلیسیمیا کے لیے چلائی گئی وہ تحریک بھی یاد آئی جو نہ جانے کتنے لوگوں کو ازسرنو زندگی فراہم کررہی تھی۔۔۔یاد آ نے پر مجھے سیلانی کا روز ضرورت مندوں کو بکڑے کا گوشت کھلانا بھی یاد آیا …مثبت سوچ کی کھڑکیاں وا ہوئیں تو اطراف میں ہی ایسے لوگ نظر آئے جو نہ صرف اسلام علیکم بلکہ ورحمتہ اللہ وبرکاتہ بھی لکھتے ہیں ۔۔۔مجھے لوگ نہ صرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم لکھتے بلکہ عقیدتن چومتے بھی نظر آئے۔۔۔۔

جواب اتنا پیارا دیا گیا تھا کہ پھر مجھے کوئی سوال کرنے کی حاجت ہی نہیں رہی۔۔۔الغرض اچھائی اور برائی تو دو ایسی شے ہیں جو ایک دوسرے کے بغیر رہ ہی نہیں سکتیں ۔۔۔منحصر ہم پر ہے کہ ہم برائی کو دیکھ کر مایوس ہوتے ہیں یا اچھائی کو دیکھ کر اسے پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ازقلم عائشہ محمد صدیق

Ummat e Muslima | امت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم

Mehar Fatima (editor)

Urdu Article | Untold Stories | about Ummat E Muslima.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.