All About Islam — انسان اور اسلامPolitics | سیاست

Umar ibn Abd al-Aziz | ثانی عمر

History of Uma4 bin Abdul Aziz.

Untold Highlights
  • sleepy modern people .
  • history of Umar Ibn Abdul Aziz.
  • Brief history of Umar Ibn Abdul Aziz.

(Umar ibn Abd al-Aziz | ثانی عمر)-     عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ حسب معمول گشت کررہے تھے۔۔۔اک جھونپڑی کے قریب سے گزر ہوا۔۔۔جھونپڑی سے آوازیں آرہی تھیں۔۔۔”بیٹی آج جانور نے دودھ کم دیا ہے ذرا پانی ملا لو۔۔۔” بیٹی کہتی ہے۔۔” نہیں اماں امیر المؤمنین نے منع کیا ہے۔۔” “تو امیر المؤمنین کون سا دیکھ رہے ہیں۔۔۔” “اماں امیر المؤمنین تو نہیں ان کا رب تو دیکھ رہا ہے نا” عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ متاثر ہوتے ہیں اور وہ خوشبخت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بیٹے کی منکوحہ قرار پاتی ہے ۔۔۔ان دونوں کو اللہ بیٹی سے نوازتا ہے اور پھر اس بیٹی کے گھر وہ مرد مجاہد پیدا ہوتا ہے جسے دنیا عمر بن عبد العزیز رحمت اللہ تعالیٰ علیہ کے نام سے جانتی ہے۔۔

Umar ibn Abd al-Aziz | ثانی عمر

 دور پلٹ آیا۔۔۔۔اسلام کا بول پھر ایک بار بالا ہوا۔۔۔مسلم امہ کو پھر  تقویت حاصل ہوئی۔۔۔جن کو ثانی عمر کہا جاتا ہے۔۔۔۔جن کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک سید زادے کے  خواب میں آکہ فرماتے ہیں کہ یہ ہے وہ با کمال شخض جو ہر دن دس سپارے اور مجھ پہ دس ہزار درود پڑھتا ہے۔۔۔جو جب امیر بنے تو دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم آیا۔۔۔اسی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دین جو “ربی حبلی امتی ” کہتے کبھی نہ تھکے ۔۔۔۔اسی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دین جنہوں نے اسلام سکھایا ،قرآن سکھایا ، رحمان سے ملایا۔۔۔اسی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دین جب عمر بن عبد العزیز  تخت پہ لائے تو آٹھ صوبوں سے زکوۃ پلٹ آئی کہ زکوٰۃ لینے والا کوئی نہیں تھا۔۔۔پھر اسی مجدد کی ذاتی زندگی دیکھی گئی تو خبر ہوئی کہ ٹوپیاں اور چٹایاں بنا کہ گزارہ کیا جاتا ہے۔۔۔۔بچیاں پیاز سے روٹی کھانے پہ مجبور ہیں کہ اور کچھ معیسر نہیں۔۔۔اسی متقی کا جب وقت آخر آتا ہے تو حکیم حیران پریشان ہوکہ کہتے ہیں کہ انہیں کوئی علالت نہیں لیکن خوف خدا اور عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ اب یہ بچ نہیں سکتے ۔۔۔۔اور بالآخر وہ ثانی عمر دم توڑ جاتے ہیں۔۔۔۔لوگ روتے ہیں، بلکتے ہیں کئیں نسلیں ان کی حکمرانی کو مثالی جان کر انہیں سا بننے کی کوشش کرتی ہیں۔۔۔۔پھر یکدم زمانہ بدلتا ہے۔۔۔۔امت تعلیماتِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم بھولنے لگتی ہے۔۔۔امت مجاہدوں کو بھولنے لگتی ہے۔۔۔۔امت مغرب کے پیچھے بھاگنے لگتی ہے۔۔۔۔امت آسائشوں کی نیند سوجاتی ہے۔۔۔یا پھر انہیں تھپک کر سلادیا جاتا ہی۔۔۔۔پھر بات اٹھتی ہے ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر۔۔۔مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پھر بھی سوئی رہتی ہے۔۔۔۔پھر بات اٹھتی ہے خالد بن ولید  رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مزار کی شہادت پر ۔۔۔۔امت پھر بھی سوئی رہتی ہے۔۔۔۔اور پھر بات اٹھتی ہے ثانی عمر کی قبر مبارک کی بے حرمتی کی۔۔۔امت اب بھی سوئی ہے۔۔۔۔اور میں پوچھتی ہوں کیوں جاگے یہ امت۔۔۔کیا شہروز نے دوسری شادی کرلی ہے۔۔۔۔کیا ازمہ خان کی نئی فضیحت سامنے آئی ہے۔۔۔اگر نہیں تو کیوں جاگے یہ امت کیونکہ امت تو انہیں باتوں پہ جاگتی ہے۔۔۔خدارا اپنے حال پہ رحم کریں۔۔۔کیا جواب دیں گے خدا کو جب پوچھا جائے گا کیا کیا تم نے اس امت کو بچانے کے لیے۔۔۔۔کیا جواب دیں گے جب پوچھا جائے گا کیوں قتل نہ کردیا اس کو جو تمھارے رہبر کی قبر کی بے حرمتی کررہا تھا۔۔۔کیا جواب دیں گے۔۔۔۔یاد رکھیے گا ظلم چپ چاپ دیکھنے والا مظلوم نہیں ظالم ہوتا ہے۔۔۔کیا اب کوئی کچھ نہیں بولے گا۔۔۔کیا طارق جمیل صاحب سے معافی منگوانے پر آگ بگولا ہو جانے والی عوام آج اپنے اتنے بڑے نقصان پہ خاموش رہے گی۔۔۔کیا چیونٹی سے متعلق بھی کوئی خبر چلادینے والا میڈیا اب بھی زبانوں پہ قفل ڈالے رہے گا۔۔۔۔اگر نہیں تو خدارہ آواز اٹھائیں اس ظلم کے خلاف۔۔اس بربریت کے خلاف۔۔اور اگر ہاں تو یہ وبال جو سروں پہ منڈلارہا ہے نا ہمارے اس سی منثلق اللہ کی ناراضگی کی وجہ جاننا چھوڑدیں۔۔۔

Umar ibn Abd al-Aziz | ثانی عمر

Ayesha M. Siddique (Writer)

Urdu Article | untold stories | about Umar ibn Abd Al-Aziz.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.