Personalities | شخصیات

Tribal Tradition of Pakistan | درخشندہ قبائلی روایات کا امین

The Story of a Tribial Personality.

Untold Highlights
  • The person who left an impression on my mind.
  • Our brave elders.
  • some traditions of our elders.

(Tribal Tradition of Pakistan | درخشندہ قبائلی روایات کا امین)-بلاشبہ یہ دنیا فانی ہے اور اس میں رہنے والی ہر شے نے آخرکار ابدی نیند سو جانا ہے، عمر کے اس مختصر دورانیہ میں ہم نے بہت سے لوگوں کو اس دنیا سے کوچ کرتے دیکھا جن کے انتقال پر یقینا دل غمزدہ ہوا اور ان کے لئے خیر اور مغفرت کی دعاوں کے لئے ہاتھ فضا میں بلند کئے۔ قبرستان ایسے بے شمار انسانوں سے بھرے پڑے ہیں جن کو اپنی آنکھوں کے سامنے دفن ہوتے دیکھا۔ مگر کچھ ہستیاں اپنی عظمت، سخاوت بہادری اور کردار کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں ، انکی زندگی آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہوتی ہے اور انکی رحلت ایک ناقابل تلافی نقصان تصور کیا جاتا ہے، جنکے وصال کا کئی دن ، کئی مہینوں تک یقین تک کرنامشکل ہو جاتا ہے۔

ایسا ہی ایک نام جناب حاجی فیض محمد لالا کا بھی ہے. ان کا تعلق ضلع پشین کی تحصیل کاریزات کے ایک گاوں کلی خوشاب سےتھا ۔ انکی زندگی مثل چراغ ہے، امید کی کرن ہے۔ انکی شخصیت نہ صرف اپنے گاوں بلکہ پورے ضلع پشین اور آس پاس کے اضلاع میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے ۔ وہ ایک بے باک ، نڈر، زبان کے پکے اور دوٹوک موقف رکھنے والے رہنما تھے۔

انہوں نے ہمیشہ سے اپنے علاقے کے غریب عوام کے لئے جدوجہد سے بھرپور زندگی گزاری، وہ سیاست کے ذریعے خدمت پر یقین رکھتے تھے ، وہ ایک سیاسی بصیرت رکھنے والی شخصیت تھے انہوں نے اپنی زندگی کا کثیر حصہ جمعیت علماء اسلام کے جھنڈے تلے گزارا انکی بھرپور کوشش ہوتی تھی کہ علاقے میں فلاح و بہبود اور رفاہ عامہ کے اجتماعی کام کروائے جائیں اور اس یقین کے ساتھ انہوں نے ہمیشہ اس مقصد میں کامیابی بھی حاصل کی۔

Tribal Tradition of Pakistan | درخشندہ قبائلی روایات کا امین

حاجی صاحب علاقے کی امن کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے تھے ، انہوں نے بے شمار تصفیہ کروائے اور لوگوں کو پیار محبت سے رہنے کی تلقین کی، متعدد بار اپنے منصفانہ فیصلوں سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی اور اپنا وقار قائم رکھا۔ وہ اس علاقے کے لئے ایک فخر اور استقامت کی علامت تھے، انکی موجودگی میں گاوں والوں کو ایک سکون اور اطمینان کا احساس ہوتا تھا کیونکہ ایک لیڈر ہمیشہ سب سے بڑھ کر آگے چلتا ہے اور یہی اسکی خاصیت ہوتی ہے۔

میری خوش بختی ہے کہ حاجی صاحب میرے ننھیالی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور ہم سب انکو نانا کے طور پر جانتے تھے اس کے علاوہ وہ میرے والد صاحب کے دیرینہ احباب میں شمار ہوتے تھے، بسا اوقات والد صاحب کے ساتھ مجھے بھی انکی محفلوں میں شرکت کا شرف حاصل ہوا ہے۔ انکی باتیں تجربے پر مبنی اور دلائل سے مزین ہوتی تھیں ، وہ گاوں کے ہر فرد کا یکساں خیال رکھتے تھے اور خوشی غمی میں باوجود علالت کے بھی ضرور شرکت کرتے تھے، یہی وہ سبب ہے کہ ہر کوئی انکی دل سے عزت کرتا اور انکے فرمودات سے بہرہ مند ہوتا۔

حاجی صاحب جیسے رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں انکے خلا کو پر کرنا شاید ممکن نہ ہو ، انکی رحلت یقینا اس قوم اور علاقے کے لئے کسی ناقابل تلافی نقصان سے کم نہیں، مگر انکی زندگی ہم سب باالخصوص نوجوانوں کےلئے ایک قابل تقلید نمونہ ہے، انکی فکر اور فلسفہ پر چل کر پہاڑ جیسی مشکل کا سامنا بھی با آسانی کیا جاسکتا ہے انکی باتوں پر عمل پیرا ہوکر معاشرے میں ایک پروقار مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔

انکی زندگی پر لکھنا یقینا کسی شرف سے کم نہیں، انکی زندگی پر بندہ لکھنے لگ جائے تو معلوم نہیں کتنے صفحات کالے ہوں مگر پھر بھی تشنگی باقی رہ جائے، آپ کی سیاسی، سماجی، معاشرتی اور فلاحی زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں ، آپ ایک رہنما تھے اور ہمیشہ ایک رہنما کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔ بس اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ انکی قبر کو نور سے منور کر دیں اور ان کے لئے آگے کی منازل آسان فرمائیں !

آمین

Tribal Tradition of Pakistan | درخشندہ قبائلی روایات کا امین

M. Ilyas Kakar
Writer

Urdu Article | Untold Stories | about tribal tradition of Pakistan.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.