Untold Storiess
Quota System In Pakistan

Quota System In Pakistan | کوٹہ سسٹم

0
Quota System In Pakistan

Quota System In Pakistan

کوٹہ سسٹم

Quota System In Pakistan | کوٹہ سسٹم | Urdu Article | By Neeam Uddin Farooqui |  قیام پاکستان سے لیکر1985 تک کراچی سے منتخب اور غیر منتخب لوگ کراچی کے نمائندہ بن کر کراچی کے نام پر سیاست کرتے رہے، پورا پاکستان اس بات کو مانتا تھا کہ کراچی پڑھے لکھے لوگوں کا شہر ہے، لیکن 1971کے الیکشن میں وجود میں آنے والی پیپلزپارٹی کی حکومت نے اندرون سندھ میں محرومی کا بہانہ بنا کر صرف سندھ کی سطح پر کوٹہ سسٹم نافذ کیا جسمیں سندھ دیہی کے لیے 60٪ اور شہری سندھ کے لئے 40٪ کوٹہ نافذ کر دیا گیا، جو کہ ابتدائی طور پر 10 سال کے لیے تھا، جس کے نتیجے میں شہری سندھ کا نوجوان جو کہ 80٪ مارکس لیکر بھی پروفیشنل کالجز میں داخلے سے محروم رہا، جبکہ اندرون سندھ کا نوجوان 40٪ مارکس لیکر داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا، کوٹہ سسٹم اگر 10 سال ہی رہتا تو بھی یہ قابل قبول تھا کہ اس دوران سندھ دیہی سے منتخب پارٹی دیہی علاقوں کو ترقی دے گی، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا اور کوٹہ سسٹم کو مزید 10کے لیے بڑھا دیا گیا۔

Provincial Quota, Urban Quota Rural Quota, Bank Quota, Sb kaa Quota, Balochistan Quota, Sindh Quota, Punjab Quota  Todaypk, daily Pakistan, today.pk, dailypakistan, bbc urdu Pakistan, e sahulat, today pk, jang.com.pk, jang breaking news, daily jang latest news,

dawn news urdu, daily express urdu, urdu news paper, the news urdu, articles, qaumi akhbar, urdu columns, pak urdu news, daily express (urdu newspaper), jang akhbar, daily express urdu newspaper, hamid mir column, express urdu newspaper, urdu writing online, pak news urdu, daily urdu columns, urdu news point,

Quota System In Pakistan | کوٹہ سسٹم

آہستہ آہستہ کراچی کے نوجوانوں میں بھی احساس محرومی بڑھتا گیا،اور انھوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے خود جدوجہد کا آغاز شروع کردیا،1984 میں کراچی کے نوجوانوں نے اے پی ایم ایس او کی بنیاد رکھی جس کی قیادت الطاف حسین کر رہے تھے ،یہ قیادت دھیرے دھیرے نوجوانوں سے نکل کر عوامی نمائندگی میں بدل گئی، تو سندھ کی سطح پر ایک ہلچل پیدا ہو گئی، کیونکہ شہری سطح پر لوگ جوک در جوک اس تنظیم ایم کیو ایم میں شامل ہونے لگے اور وڈیرانا سیاست کا خاتمی ہونے لگا تو بڑے بڑے اسٹیٹس کو کے لوگوں کو اپنی سیاست ختم ہوتی نظر آنے لگی اور یہاں سے ایم کیو ایم کی مخالفتوں کا آغاز ہو گیا، ، دوسری طرف تمام تر وڈیرانا جاگیردارانا مخالفتوں کے باوجود ایم کیو ایم آگے بڑھتی رہی،اور بلدیاتی اداروں میں کامیابی کے بعد قومی اور صوبائی سطح پر بھی کامیابی سے اپنے نمائندے منتخب کروائے، لیکن چونکہ ان نمائندوں کی تعداد اسمبلی میں آٹے میں نمک کے برابر تھیں جسکی وجہ سے شہری سندھ کی مؤثر آواز ہونے کے باجود  شہری سندھ کے مسائل حل نہ کروا سکے جسمیں سر فہرست کوٹہ سسٹم کا خاتمہ تھا، اور پھر  وڈیروں اور جاگیرداروں کی اکثریت میں ایم کیو ایم جیسی قوت  کچھ نہ کر سکی، پھر اسٹیٹس کو کی قوتوں نے ریاستی مشنری کو استعمال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو روکنے کے لیے بھرپور مخالفت کی، اس کی سیدھی مثال سندھ کی حکومت ہے، جہاں پیپلزپارٹی نے جسمیں  سندھ کے وڈیروں کا قبضہ ہے ہمیشہ لسانی کارڈ کھیل کر سندھ سے ووٹ حاصل کر کے اکثریت کی بنیاد پر سندھ میں حکومت بناتی رہی، ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی مشنری کو استعمال کرکے ہمیشہ ایم کیو ایم کو الجھا کر مسائل کے حل سے دور رکھا، پیپلز پارٹی کے وڈیرانا ذہن نے نہ صرف شہری سطح پر ایم کیو ایم کو دبانے کے لیے کوئی ترقیاتی نہیں کیے بلکہ اپنے علاقوں کو بھی ترقی سے محروم رکھا۔

اب ریاستی اداروں نے کراچی کی آواز کو تو بند کردیا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کراچی جو کہ ملک کی معیشت میں کلیدی کردار رکھتا ہے کچرے کا ڈھیر بن گیا، منشیات کا اڈہ بن گیا، حکومتی مشنری چاہے صوبائی ہو یا قومی دونوں سطح پر کراچی کے لیے سوائے بیانات کے کوئی کام نہیں ہو رہا، اسٹیٹس کو کے لوگ خوش ہیں، قومی خزانے کی لوٹ مار میں کوئی مداخلت کرنے والا نہیں۔

کراچی کے لوگوں کو ایم کیو ایم کے سیاست سے الگ ہونے والے خلاء کو پورا کرنے کے لیے پی ٹی آئی سے امید دلائی گئی تھی، لیکن چونکہ اس میں بھی کراچی کی نمائندگی نہیں تھی اور چونکہ اس میں بھی اسٹیٹس کو کے لوگ زیادہ ہیں، انھوں نے بھی آتے ہی کراچی کے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور رہی سہی کسر کوٹہ سسٹم کو غیر معینہ مدت کے لیے نافذ کردیا۔

کراچی کے نوجوانوں پر سرکاری نوکریوں کے دروازے بند ہونے، کراچی کو کچرے کا ڈھیر بننے اور کراچی کی اصل نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی اس ایٹم بم کی مانند سلگ رہا ہے ،کہ جس کے پھٹنے سے نہ صرف کراچی بلکہ پورا ملک متاثر ہو سکتا ہے، لہذا مقتدر حلقوں کو اس طرف فوری توجہ درکار ہے، تاکہ کراچی والے کہیں ملک دشمنوں کے ہاتھوں میں اپنے مسائل کا حل نہ ڈھونڈنے نکل جائیں۔

Quota System In Pakistan | کوٹہ سسٹم
Urdu Article By
Neem Ud Din Farooqui
Senior Writer

Quota System In Pakistan | کوٹہ سسٹم

More from
#Trending

Click the tabs blow to cheek the latest articles in the same catagory

The Stories Within
Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 2 | پاکستان کے تعلیمی مسائل
28Oct

Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 2 | پاکستان کے تعلیمی مسائل

0 Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 2 پاکستان کے تعلیمی مسائل Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 2 | پاکستان کے تعلیمی مسائل | Urdu Article |

Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 1 | پاکستان کے تعلیمی مسائل
25Oct

Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 1 | پاکستان کے تعلیمی مسائل

0 Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 1 پاکستان کے تعلیمی مسائل Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 1 | پاکستان کے تعلیمی مسائل | Urdu Article |

The Tsunami of Inflation | مہنگائی کا سونامی
20Oct

The Tsunami of Inflation | مہنگائی کا سونامی

0 The Tsunami Of Inflation مہنگائی کا سونامی The Tsunami Of Inflation | مہنگائی کا سونامی | Urdu Article | By Naeem Ud Din Farooqi | پاکستان میں ہر سیاسی

Independence Day of Pakistan 2020 | یوم تشکر
14Aug

Independence Day of Pakistan 2020 | یوم تشکر

3+ Independence Day of Pakistan 2020 یوم تشکر Independence Day of Pakistan 2020 | By Ayesha Siddiqui |  پھر ولولہ ہے شور ہے ، جشن آزادی کے اطوار ہی کچھ

Justice in Different Prospects | عدل ملکی حالت کے تناظر میں
04Jul

Justice in Different Prospects | عدل ملکی حالت کے تناظر میں

3+ Justice In Different Prospects عدل ملکی حالت کے تناظر میں Justice In Different Prospects | By M. Junaid Babar  سنا تھا دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں وہ سب

Mafia in Pakistan | آٹا اورچینی کا بحران — ایک تنقیدی جائزہ
20Apr

Mafia in Pakistan | آٹا اورچینی کا بحران — ایک تنقیدی جائزہ

8+ Mafia In Pakistan آٹا اورچینی کا بحران — ایک تنقیدی جائزہ Mafia In Pakistan   ایف آئی اے نے کچھ دن پہلے آٹا اور چینی کی کمی اور زخیرہ اندوزی

Quota System In Pakistan | کوٹہ سسٹم

Cheek out the Latest Updates from Untold Storiess:

0

What are your Thought's ..???