Untold Storiess
Online Classes In Balochistan Education In Pandemic Part-2

Online Classes in Balochistan — Education in Pandemic (Part-2) | بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز

1+
The Power of Word

Online Classes In Balochistan -- Education In Pandemic (Part-2)

بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز

Online Classes In Balochistan — Education In Pandemic (Part-2) | By M. Ilyas Kakar | بلوچستان میں طلبہ کو دو کیٹیگریز میں تقسیم کیا جاسکتا ہے پہلی کیٹیگری میں وہ طلبہ آتے ہیں جو کہ بلوچستان کے لوکل ڈومیسائل رکھتے ہیں مگر وہ دوسرے صوبوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ دوسری کیٹیگری میں وہ طلبہ جو بلوچستان کے لوکل ڈومیسائل رکھتے ہیں اور وہ بلوچستان میں موجود کالجز اور یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاون ہونے کی بدولت چونکہ تعلیمی ادارے اور ہاسٹلز بند ہوگئے ہیں تو دونوں کیٹیگریز کے طلبہ واپس اپنے گھروں کو جانے پر مجبور ہو گئے ہیں ،مختلف یونیورسٹیوں نے مختلف اوقات میں آن لائن کلاسز کا آغاز کیا ،ان کلاسز کو اٹینڈ کرنے میں جن مشکلات کا سامنا ہوا ہے ان میں سے چند اہم مندرجہ ذیل ہیں۔

انٹرنیٹ کا نہ ہونا:

آن لائن کلاسز کے لیے سب سے بنیادی ضرورت انٹرنیٹ کی ہے،مگر بلوچستان کے اکثر اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولت ہی ابھی تک میسر نہیں ہے، جبکہ کچھ اضلاع میں انٹرنیٹ تو موجود ہے مگر اس کی رفتار اتنی کمزور ہے کہ آن لائن کلاسز سے ربط قائم کرنا ناممکن ہوجاتا ہے، کچھ اضلاع میں انٹرنیٹ سیکورٹی خدشات کے نام سے بند ہے،جبکہ کچھ اضلاع میں تو کال کرنے کے لئے نیٹ ورک ہی نہیں انٹرنیٹ تو دور کی بات ہے۔

اینڈرائد فون اور لیپ ٹاپ کا نہ ہونا:

Online Classes In Balochistan -- Education In Pandemic (Part-2)

Education I Balochistan, Schools in Balochistan, Online education in Baluchistan, Balochistan Online classes,  Todaypk, daily Pakistan, today.pk, dailypakistan, bbc urdu Pakistan, e sahulat, today pk, jang.com.pk, jang breaking news, daily jang latest news,

dawn news urdu, daily express urdu, urdu news paper, the news urdu, articles, qaumi akhbar, urdu columns, pak urdu news, daily express (urdu newspaper), jang akhbar, daily express urdu newspaper, hamid mir column, express urdu newspaper, urdu writing online, pak news urdu, daily urdu columns, urdu news point,

Online Classes In Balochistan -- Education In Pandemic (Part-2) |
بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز

طلبہ کی کثیر تعداد غریب گھرانوں پر مشتمل ہیں، مالی حالت کمزور ہونے کی وجہ سے وہ مہنگے موبائل فون اور لیپ ٹاپ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے، جس کی وجہ سے آن لائن کلاسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی نہ ہونا:

انٹرنیٹ اور دوسرے ڈیوائسز تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد طلبہ حتی کہ اساتذہ کو بھی ان لائن کلاسز میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بجلی کا نہ ہونا :

آن لائن کلاسز میں استعمال ہونے والے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ وغیرہ چونکہ بیٹری سے چلنے والے الیکٹرک آلات ہیں، انکو چارج کرنے کے لئے بجلی کی ضرورت ہوتی ہے، مگر اکیسویں صدی کے اس دور میں بھی بلوچستان میں کئی علاقوں میں ابھی تک بجلی کی سہولت موجود نہیں جبکہ جہاں یہ سہولت موجود بھی ہے وہاں 20،18 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ ایک معمول بن گیا ہے جو کہ آن لائن کلاسز کی راہ میں حائل ایک رکاوٹ ہے۔

رزلٹ متاثر ہونے کا خدشہ:

آن لائن کلاسز کے بعد آن لائن امتحان بھی ایک آزمائش سے کم نہیں ہے، ٹیکنالوجی سے صحیح واقفیت نہ ہونا، بجلی کا نہ ہونا، یا انٹرنیٹ کا دوران امتحان منقطع ہوجانا یقینا طلبہ کے رزلٹس پر اثرانداز ہوگا۔

طبقاتی نظام تعلیم کو فروغ دیتا آن لائن ایجوکیشن:

طلبہ کے مطابق چونکہ آن لائن کلاسز کے لئے ضروری وسائل نہ ہونے کی وجہ سے طبقاتی نظام تعلیم کا عنصر نظر آرہا ہے کیونکہ اکیسویں صدی کے اس دور میں بھی بلوچستان کے طلبہ ان بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

دیہات سے شہر کا دور ہونا:

انٹرنیٹ اور بجلی کی سہولتیں چونکہ شہروں میں دستیاب ہوتی ہیں مگر دیہات سے شہر تک جاتے ہوئے طلبہ کو ایک طویل فاصلہ اور وقت درکار ہوتا ہے۔

سراپا احتجاج:

ان تمام مسائل کے پیش نظر بلوچستان کے طلبہ اور طلبہ تنظیموں نے سوشل میڈیا اور دوسرے میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج ریکارڈ کروایا مگر پھر بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی، جس کے بعد طلبہ نے عملی احتجاج کا رخ کیا پھر بھی کسی کے کان پر کوئی جو نہیں رینگی، جبکہ احتجاج کے دوران ہی طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان بدمزگی بھی پیدا ہوئی۔

طلبہ کے مطالبات:

صوبہ میں وسائل اور سہولیات کی نہ ہونے کی وجہ بلوچستان کے اکثر طلبہ آن لائن کلاسز حاصل کرنے سے قاصر ہیں لہذا طلبہ نے حکومت اور ایچ ای سی سے کچھ مطالبات کئے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔

  • جامعات کی فیسیں کم کی جائیں۔
  • طلبہ کو اگلے سیمیسٹر میں پروموٹ کیا جائے۔
  • طلبہ کو انٹرنیٹ مہیا کیا جائے ۔
  • آن لائن کلاسز کا بہتر نظام وضع کیا جائے۔
  • چونکہ بلوچستان کے اکثر طلبہ کو آن لائن کلاسز سے فی الحال کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہورہا لہذا کلاسز کو فی الفور منسوخ کیا جائے۔

 

ہائی کورٹ کا ایکشن:

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے اس تمام معاملے کا نوٹس لیا ہے اور جامعات کو قابل عمل میکینزم بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

ٹیلی سکول:

حکومت نے گریڈ ایک سے کلاس بارہویں تک ٹیلی سکول کے نام سے ایک چینل کا اجرا کیا ہے مگر بلوچستان کے بچوں کو اس چینل سے کوئی فائدہ نہیں ہورہا کیونکہ یہاں طویل بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جبکہ انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سےچینل کو آن لائن بھی نہیں دیکھا جاسکتا۔

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ناقص تعلیمی نظام کے شکار بلوچستان کے طلبہ اس وقت یقینا انتہائی مشکلات میں ہیں، لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت بالخصوص وفاقی حکومت اور ایچ ای سی طلبہ کے مسائل حل کرنے کے لئے فی الفور عملی اقدامات اٹھائیں اور ملک کے مستقبل کے ان طلبہ کے تعلیمی ساکھ کو بچانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

Online Classes In Balochistan -- Education In Pandemic (Part-2) |
بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز
Urdu Article By
M. Ilyas Kakar
Writer

Online Classes In Balochistan -- Education In Pandemic (Part-2) |
بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز

More from
#Trending

Click the tabs blow to cheek the latest articles in the same catagory

The Stories Within
The Tsunami of Inflation | مہنگائی کا سونامی
20Oct

The Tsunami of Inflation | مہنگائی کا سونامی

0 The Tsunami Of Inflation مہنگائی کا سونامی The Tsunami Of Inflation | مہنگائی کا سونامی | Urdu Article | By Naeem Ud Din Farooqi | پاکستان میں ہر سیاسی

Quota System In Pakistan | کوٹہ سسٹم
16Oct

Quota System In Pakistan | کوٹہ سسٹم

0 Quota System In Pakistan کوٹہ سسٹم Quota System In Pakistan | کوٹہ سسٹم | Urdu Article | By Neeam Uddin Farooqui |  قیام پاکستان سے لیکر1985 تک کراچی سے

Who will Protect Us? | ہمارا محافظ کون
13Sep

Who will Protect Us? | ہمارا محافظ کون

1+ Who Will Protect Us? ہمارا محافظ کون Who Will Protect Us? | Urdu Article | By A.F.K | میں کیا لکھوں؟ لکھوں بھی کہ نہیں۔ یہ سمجھنے سے میں قاصر

Justice for Marwa | مروہ کو انصاف دو
08Sep

Justice for Marwa | مروہ کو انصاف دو

5+ Justice For Marwa مروہ کو انصاف دو Justice For Marwa | Urdu Article | Meher Fatima |  ستم ظریفی وقت نے کلیوں کی نزاکت کو دلوں کی محبت کو

Defense Day of Pakistan | یومِ دفاعِ پاکستان
06Sep

Defense Day of Pakistan | یومِ دفاعِ پاکستان

3+ Defense Day Of Pakistan یومِ دفاعِ پاکستان Defense Day Of Pakistan | یومِ دفاعِ پاکستان | Urdu Article | By A.F.K |  6 ستمبر۔ یوم دفاع کا دن۔ یہ

Karachi is Drowning – Who is Responsible | استدعا کراچی
03Sep

Karachi is Drowning – Who is Responsible | استدعا کراچی

2+ Karachi Is Drowning – Who Is Responsible استدعا کراچی Karachi Is Drowning – Who Is Responsible | By Ayesha Siddique |  دیگر تمام اشہار میں جب ابر رحمت مہربان

Online Classes In Balochistan -- Education In Pandemic (Part-2) |
بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز

Cheek out the Latest Updates from Untold Storiess:

Online Classes In Balochistan -- Education In Pandemic (Part-2) |
بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز

1+

What are your Thought's ..???