Untold Storiess
Online Classes In Balochistan Education In Pandemic Part-1

Online Classes in Balochistan — Education in Pandemic (Part-1) | بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز

0
The Power of Word

Online Classes In Balochistan -- Education In Pandemic (Part-1)

بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز

Online Classes In Balochistan — Education In Pandemic (Part-1) | By M. Ilyas Kakar |  ای-لرننگ یا الیکٹرانک لرننگ جدید تعلیم کی دنیا میں ایک نیا ابھرتا ہوا تصور ہے، جس کے بدولت تعلیمی ذرائع بلیک بورڈ اور وائٹ بورڈ سے سکرین پر منتقل ہوگئی ہیں۔ کورونا وبا نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہوا ہے،جہاں اس وبا نے انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے، وہیں اس وبا نے تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیمی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس نقصان کے ازالے کے لئے مختلف تعلیمی اداروں بالخصوص جامعات نے ورچول کلاسز یا آن لائن کلاسز کے آپشن کی طرف رجوع کیا ہے ۔آن لائن کلاسز کے لئے یوزر(استعمال کنندہ) کے پاس اچھا سا اینڈرائد فون یا پھر لیپ ٹاپ کا ہونا ضروری ہے جبکہ ان آلات کو انٹرنیٹ کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے انٹرنیٹ کا تیز نیٹ ورک بھی ضروری ہوتا ہے ، مختلف آن لائن پلیٹ فارمز اور سافٹ ویئرز کے ذریعے کلاسز لئے جاتے ہیں ۔

بلوچستان کا تعلیمی پس منظر:

Online Classes In Balochistan -- Education In Pandemic (Part-1)

Education I Balochistan, Schools in Balochistan, Online education in Baluchistan, Balochistan Online classes,  Todaypk, daily Pakistan, today.pk, dailypakistan, bbc urdu Pakistan, e sahulat, today pk, jang.com.pk, jang breaking news, daily jang latest news,

dawn news urdu, daily express urdu, urdu news paper, the news urdu, articles, qaumi akhbar, urdu columns, pak urdu news, daily express (urdu newspaper), jang akhbar, daily express urdu newspaper, hamid mir column, express urdu newspaper, urdu writing online, pak news urdu, daily urdu columns, urdu news point,

Online Classes In Balochistan -- Education In Pandemic (Part-1) |
بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز

پاکستان کے کل رقبہ کے 47 فیصد رقبے پر مشتمل صوبہ بلوچستان جہاں ان گنت قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے،وہیں لاتعداد مسائل سے دوچار بھی ہے، ان مسائل میں ایک اہم مسئلہ تعلیم کی نازک صورتحال بھی ہے۔ یہاں خواندگی کی شرح 46 فیصد ہے جو کہ خطرناک حد تک کم ہے۔ اگر بچوں کی تعلیم کے حوالے سے دیکھا جائے تو صوبہ میں موجود 3.6 ملین بچوں میں سے صرف 1.3 ملین بچے سکول جاتے ہیں ،جبکہ 2.3 ملین بچے سکول سے باہر ہیں۔ اس کے علاوہ سکولوں میں سہولیات کا فقدان ہے، بنیادی ضروریات جیسے ٹائلٹس کا نہ ہونا،کلاس روم عمارت کا نہ ہونا بھی اہم مسئلے ہیں۔بلوچستان کے 36 فیصد سکول پانی کی سہولت سے محروم ہیں، 56 فیصد سکولوں میں بجلی نہیں ہے جبکہ صوبہ میں 15 فیصد گھوسٹ سکول موجود ہیں۔ دوسری طرف اگر کالجز اور جامعات کے تعداد دیکھی جائے تو وہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

صوبہ میں لڑکیوں کی تعلیم کی حالت اور بھی ابتر ہے، الف اعلان کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال 1 لاکھ پینسٹھ ہزار آٹھ سو انہتر (165869) لڑکیاں تعلیم کے حصول کی غرض سے پرائمری میں داخلہ لیتی ہیں، جب وہ مڈل تک پہنچتی ہے تو یہ تعداد کم ہوکر چوالیس ہزار چھہتر (44076) رہ جاتی ہیں اور ہائی سیکشن تک پہنچتے پہنچتے یہ تعداد 20 ہزار کے کم ترین سطح تک رہ جاتی ہے ، اور یونیورسٹی لیول پر یہ تعداد بالکل نہ ہونے کے برابر رہ جاتی ہے ۔

بلوچستان میں تعلیم کے بنیادی مسائل:

مندرجہ بالا اعداد و شمار یقینا بے حد افسوس ناک اور الارمنگ صورتحال کی عکاسی کرتی ہیں، تعلیم بلوچستان میں ہمیشہ سے ایک نہایت نظرانداز کیا جانے والا شعبہ ہے، جبکہ اس کے علاوہ تعلیم کے لئے مختص کم بجٹ بھی تعلیمی پستی کی ایک اہم وجہ ہے۔

انفراسٹرکچر کا نہ ہونا:

بلوچستان میں موجود کثیر تعداد میں تعلیمی ادارے بنیادی انفراسٹرکچر سے محروم ہیں، ایک سروے کے مطابق تقریبا 80 فیصد کے قریب سکولوں کی عمارتوں کی حالت انتہائی خستہ حال ہے جبکہ متعدد سکول بنیادی عمارت سے محروم ہوکر کھلے آسمان تلے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شعوری جدوجہد :

کثیر تعداد میں بچوں کے سکولوں سے دوری کی ایک وجہ صحیح منظم شعوری کمپئین کا نہ ہونا ہے، دوردراز علاقوں میں موجود لوگ تعلیم کی افادیت سے نابلد ہیں۔

سکولوں کے درمیان طویل فاصلہ:

سکولوں سے بچوں کے باہر ہونے کی ایک اہم وجہ گھر اور سکول کے درمیان طویل فاصلہ کا ہونا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پرائمری سکول 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں، جبکہ 260 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک مڈل سکول موجود ہے اور ہر 360 کلومیٹر کے فاصلے پر ہائی سکول موجود ہے۔ یہی ایک وہ وجہ ہے کہ یونیسیف کے مطابق بلوچستان کے 60 سے 70 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

(جاری شدہ)

Online Classes In Balochistan -- Education In Pandemic (Part-1) |
بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز
Urdu Article By
M. Ilyas Kakar
Writer

Online Classes In Balochistan -- Education In Pandemic (Part-1) |
بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز

More from
#Trending

Click the tabs blow to cheek the latest articles in the same catagory

The Stories Within
The Tsunami of Inflation | مہنگائی کا سونامی
20Oct

The Tsunami of Inflation | مہنگائی کا سونامی

0 The Tsunami Of Inflation مہنگائی کا سونامی The Tsunami Of Inflation | مہنگائی کا سونامی | Urdu Article | By Naeem Ud Din Farooqi | پاکستان میں ہر سیاسی

Quota System In Pakistan | کوٹہ سسٹم
16Oct

Quota System In Pakistan | کوٹہ سسٹم

0 Quota System In Pakistan کوٹہ سسٹم Quota System In Pakistan | کوٹہ سسٹم | Urdu Article | By Neeam Uddin Farooqui |  قیام پاکستان سے لیکر1985 تک کراچی سے

Who will Protect Us? | ہمارا محافظ کون
13Sep

Who will Protect Us? | ہمارا محافظ کون

1+ Who Will Protect Us? ہمارا محافظ کون Who Will Protect Us? | Urdu Article | By A.F.K | میں کیا لکھوں؟ لکھوں بھی کہ نہیں۔ یہ سمجھنے سے میں قاصر

Justice for Marwa | مروہ کو انصاف دو
08Sep

Justice for Marwa | مروہ کو انصاف دو

5+ Justice For Marwa مروہ کو انصاف دو Justice For Marwa | Urdu Article | Meher Fatima |  ستم ظریفی وقت نے کلیوں کی نزاکت کو دلوں کی محبت کو

Defense Day of Pakistan | یومِ دفاعِ پاکستان
06Sep

Defense Day of Pakistan | یومِ دفاعِ پاکستان

3+ Defense Day Of Pakistan یومِ دفاعِ پاکستان Defense Day Of Pakistan | یومِ دفاعِ پاکستان | Urdu Article | By A.F.K |  6 ستمبر۔ یوم دفاع کا دن۔ یہ

Karachi is Drowning – Who is Responsible | استدعا کراچی
03Sep

Karachi is Drowning – Who is Responsible | استدعا کراچی

2+ Karachi Is Drowning – Who Is Responsible استدعا کراچی Karachi Is Drowning – Who Is Responsible | By Ayesha Siddique |  دیگر تمام اشہار میں جب ابر رحمت مہربان

Online Classes In Balochistan -- Education In Pandemic (Part-1) |
بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز

Cheek out the Latest Updates from Untold Storiess:

Online Classes In Balochistan -- Education In Pandemic (Part-1) |
بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز

0

What are your Thought's ..???