Untold Storiess
Justice for marwa

Justice for Marwa | مروہ کو انصاف دو

5+
Justice for marwa

Justice For Marwa

مروہ کو انصاف دو

Justice For Marwa | Urdu Article | Meher Fatima | 

ستم ظریفی وقت نے
کلیوں کی نزاکت کو
دلوں کی محبت کو
اس طرح سے مسلا ھے
اس طرح سے کچلا ھے
کہ زندگی اذیت ھے
اور سانس کی بھی قیمت ھے
کس کا ھاتھ ھے
جو خون سے رنگا نھی
کس کا گریباں ھے
جو گرفت سے بچا نھی
صدائے موت آتی ھے
شہر بھر کی گلیوں سے
خون کی بو آتی ھے
پھولوں اورکلیوں سے
Ghazal

ہم مسلمان ہیں؟؟؟ یا ہم اپنا مزہب بدل چکے ہیں یا پھر ہم اسلام کی آمد سے قبل موجود اندھیروں میں غرق ہو چکے ہیں؟ کہ جب بیٹیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا شاید وہ زمانہ بہت بہتر ےتھا کم از کم اس طرح عزتوں کو سر عام پامال تو نہیں کیا جاتا تھا۔ میں معزرت خواہ ہوں مروہ کے خاندان کے سامنے میں شرمندہ ہوں مروہ کی ماں کے بہتے آنسؤں کے سامنے اور میں شرمندہ ہوں مروہ کی جلی ہوئی میت کے سامنے۔ کہتے ہیں بیٹیاں تو تلیاں ہوتی ہیں تو کیا کوئی تتلیوں کو اس قدر بے رحمی سے مسلتا ہے؟ وہ تو ایک بے زبان چیز ہیں پھر بھی شاید انکی اس قدر بے حرمتی نہ کی جاتی ہو جس قدر تزلیل ہماری بیٹیوں کی کی جا رہی ہے۔ 

Todaypk, daily Pakistan, today.pk, dailypakistan, bbc urdu Pakistan, e sahulat, today pk, jang.com.pk, jang breaking news, daily jang latest news,

dawn news urdu, daily express urdu, urdu news paper, the news urdu, articles, qaumi akhbar, urdu columns, pak urdu news, daily express (urdu newspaper), jang akhbar, daily express urdu newspaper, hamid mir column, express urdu newspaper, urdu writing online, pak news urdu, daily urdu columns, urdu news point,

Justice For Marwa | مروہ کو انصاف دو

پاکسان کا قانون کہتا ہے کہ اگر کسی کی عظمت کو پامال کیا گیا ہے تو اسکی سزا سزائے موت ہو گی یا 25 سال قید ہو گی اور اگر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے تو پھر سزائے موت اور عمر قید ہو گی مگر یہ قانون بنانے والے لوگ اور قانوں کا نفاظ کرنےوالے ادارے محظ کتابی شقوں تک اس قانون کو محدود رکھے ہوئے ہیں۔ کیا کوئی جواب دے ہے  کہ جب تیرہ سالہ کائنات سومرو کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے احتجاج کرنے پر اسے اپنے جان سے پیارے بھائی کو موت کی بھینٹ چڑھانا پڑا تب کہاں تھے یہ قانون نافظ کرنے والے ادارے؟ کوئی جواب دے ہے اس بات کا کہ جب 2005 میں بلوچستان کی ڈاکٹر شازیہ خالد کی آبرو ریزی کی گئی تب کونسے کونوں میں سو رہے تھے یہ قانون کے محافظ؟ 

لیہ میں جب ایک نابینا باپ کی بیٹی کی آبرو ریزہ ریزہ کی گئی تب کونسی کھٹیا توڑ رہے تھے یہ ادارے؟  2014 میں فیصل آباد کے ایک امیر زادے کی اولاد نے اس ملک کی بچی کو جب زیادتی کا نشانہ بنایا تو انہیں کس بنیاد پر باعزت بری کر دیا گیا؟  سات سالہ بچی زینب انصاری کی زندگی کا بجھتا ہوا دیپ ابھی ہم بھولے نہیں ہیں کہ 5 سالہ مروہ کی زندگی تمام کر دی گئی۔    یہ تو وہ نام ہیں جو ہم نے خبروں میں دیکھے جو ہم نے سنے مگر سینکڑوں ایسے والدین بھی ہیں جو اپنی بچی کھچی عزت کو سمیٹنے کی خاطر ایسے حادثات منظر عام پر آنے ہی نہیں دیتے اور بہت سے ایسے بھی ہیں جنہیں بے آبرو کر کہ انکی آوازوں کو بھی دبا دیا جاتا ہے۔ لیکن ہم اور کتنا صبر کریں؟ اور کتنی جانیں گنوانی ہیں ہم نے؟ اور کتنی کلیاں کچلی جائیں گی؟ آج جب یہ خبرپڑھی کہ 5 سالہ مروہ کی آبرو ریزی کرنے کے بعد کس بے دردی سے جلا کر مار دیا گیا تو جسم میں ایک سنسنی سی دوڑی اور سینکڑوں سوال دماغ کی نسوں کو چیرنے لگے کہ آخر ہم اتنے بے حس کیوں ہیں؟ کیوں ان درندوں کو انصاف کے کٹہرےمیں لا کر کھڑا نہیں کیا جاتا؟ 

شاید اسکی بڑی وجہ یہ کے کہ ہم بہت مصروف قوم ہیں ہم حق کے لیے آواز نہیں اٹھا سکتے  کیونکہ ہم مصروف ہیں لوگوں  پر تنقید کرنے میں، اپنی زندگیوں کو سنوارنے میں، ہم بے رحم ہو چکے ہیں ہمیں کسی کا درد محسوس ہی نہیں ہوتا۔ 

بلاشبہ معاملات کبھی بھی ویسے حل نہیں ہوتے جیسے ہم اُن کے حل ہونے کی اُمید کر تے ہیں اور بعض اوقات ہماری اپنی اُمیدیں ہی اُن کے حل میں رکاوٹیں پیدا کر دیتی ہیں۔ لیکن اگر معاملہ ہمارے مستقبل کے معماروں کا ہو تو ہمیں کبھی بھی برداشت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے، ۔ہمیں تب تک آواز اٹھانی ہو گی جب تک مروہ کے مجرموں کو سزائے موت نہیں دے دی جاتی چاہے پھر وہ کسی جاگیر دار کی اولاد ہوں کسی سیاستدان کی لاڈلے ہوں یا پھر کسی بادشاہ کے شہزادے ہوں۔ مروہ کو انصاف دو۔

Justice For Marwa | مروہ کو انصاف دو
Urdu Article By
Mehar Fatima
Editor

Justice For Marwa | مروہ کو انصاف دو

More from
#trending

Click the tabs blow to cheek the latest articles in the same catagory

The Stories Within
Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 1 | پاکستان کے تعلیمی مسائل
25Oct

Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 1 | پاکستان کے تعلیمی مسائل

0 Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 1 پاکستان کے تعلیمی مسائل Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 1 | پاکستان کے تعلیمی مسائل | Urdu Article |

The Tsunami of Inflation | مہنگائی کا سونامی
20Oct

The Tsunami of Inflation | مہنگائی کا سونامی

0 The Tsunami Of Inflation مہنگائی کا سونامی The Tsunami Of Inflation | مہنگائی کا سونامی | Urdu Article | By Naeem Ud Din Farooqi | پاکستان میں ہر سیاسی

Independence Day of Pakistan 2020 | یوم تشکر
14Aug

Independence Day of Pakistan 2020 | یوم تشکر

3+ Independence Day of Pakistan 2020 یوم تشکر Independence Day of Pakistan 2020 | By Ayesha Siddiqui |  پھر ولولہ ہے شور ہے ، جشن آزادی کے اطوار ہی کچھ

Justice in Different Prospects | عدل ملکی حالت کے تناظر میں
04Jul

Justice in Different Prospects | عدل ملکی حالت کے تناظر میں

2+ Justice In Different Prospects عدل ملکی حالت کے تناظر میں Justice In Different Prospects | By M. Junaid Babar  سنا تھا دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں وہ سب

Mafia in Pakistan | آٹا اورچینی کا بحران — ایک تنقیدی جائزہ
20Apr

Mafia in Pakistan | آٹا اورچینی کا بحران — ایک تنقیدی جائزہ

8+ Mafia In Pakistan آٹا اورچینی کا بحران — ایک تنقیدی جائزہ Mafia In Pakistan   ایف آئی اے نے کچھ دن پہلے آٹا اور چینی کی کمی اور زخیرہ اندوزی

Political Facts of Pakistan (Part 2) — سیاہ حقائق
10Apr

Political Facts of Pakistan (Part 2) — سیاہ حقائق

1+ Political Facts of Pakistan (Part 2) سیاہ حقائق 2007 سے لیکر 2017 تک امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں گنے کی ایوریج قیمت 35 ڈالر فی ٹن تھی یعنی 1

Justice For Marwa | مروہ کو انصاف دو

Cheek out the Latest Updates from Untold Storiess:

5+

What are your Thought's ..???