Untold Storiess
Independence Day of Pakistan 2020

Independence Day of Pakistan 2020 | یوم تشکر

3+
Karachi | The City of Lights

Independence Day of Pakistan 2020

یوم تشکر

Independence Day of Pakistan 2020 | By Ayesha Siddiqui |  پھر ولولہ ہے شور ہے ، جشن آزادی کے اطوار ہی کچھ اور ہیں.ابھی چند روز بعد تحتر برس کا ہوجائے گا یہ ملک نامدار اور ہمارہ رب سے کیا ہوا وعدہ بھی۔اس وعدے کا بھی خیال ہے یا آج پھر سے یادہانی کروائی جائے۔

چوہدری رحمت علی کے تخلیق کردہ اسم “پاکستان” کو جب منظوری سے نوازہ گیا تھا ، اس وقت مومنوں کا جوش و ولولہ قابل دید تھا ۔کیونکر نہ ہوتا ہم اسم ہی سے پاک قرار دے دیے گئے تھے۔ گم نام اشخاص کو ایک مکمل شناخت معیسر آرہی تھی اور وہ شناخت الم پاکستان کے ماتحت تھی.اصغر سودائی کالج میں زیر تعلیم تھے ، یک لخت کسی ہندو کی آواز ان کی سماعت سے ٹکرائی “پاکستان کا مطلب کیا” اور اضغر چگتائی کے قلب نے لسان کے ذریعے بے ساختہ صدا دی تھی کہ “لاالہ الااللہ ” پس اسی وقت سے ہندوستان کے طول وعرض میں یہ نعرہ معقول ہوگیا تھا ۔اور جب مکمل لگایا جاتا تو یوں لگایا جاتا “پاکستان کا مطلب کیا ٫ لا الہ الااللہ ، قانون شہادت کیا ہوگا ، محمد رسوللہ صلی اللہ علیہ وسلم ” اسی نعرے کے ذریعے سے ہم نے اپنے رب سے ایک عہد کیا تھا کہ یہاں لا الہ الااللہ کا نفاذ ہوگا۔ 

Todaypk, daily Pakistan, today.pk, dailypakistan, bbc urdu Pakistan, e sahulat, today pk, jang.com.pk, jang breaking news, daily jang latest news,

dawn news urdu, daily express urdu, urdu news paper, the news urdu, articles, qaumi akhbar, urdu columns, pak urdu news, daily express (urdu newspaper), jang akhbar, daily express urdu newspaper, hamid mir column, express urdu newspaper, urdu writing online, pak news urdu, daily urdu columns, urdu news point,

Independence Day of Pakistan 2020 | یوم تشکر

میرا دل تیری محبت کا ہے جاں بخش دیار
میرا سینہ تیری حرمت کا ہے سنگین حصار
Ghazal

مگر آج اس وطن عزیر ، ملک نامدار ، وہ زمین کے جس کے حصول میں ۳۰ لاکھ مجاہدین کا سیال سرف ہوا ہے ، وہ زمین کے جسے قیام میں لانے سے مقصود فقط اس ذات ذوالجلال کے احکامات  کی بجا آواری تھی ۔آج جب اس ملک کے متعلق ، اسی ملک کے باسیوں کو یہ کہتے تکتی ہوں کہ ” آزاد ہی نہ ہوتے تو بہتر ہوتا” تو یقین جانیے سینہ کٹ کے رہ جاتا ہے  جی چاہتا ہے انہیں چوک پہ تمام حب الوطنوں کے مقابل لے جاؤں اور انہیں کہوں کہ ان  غداروں پہ بندوق تانے کھڑے رہیں اور انہیں کہیں گر تم نے مسجد کی جانب  قدم بڑھایا تو یہ گولی تمھارے سینے میں اتار دی جائے گی۔پھر ان کو اپنے جذبہ ایمانی کے سبب تڑپتہ ملاحظہ کریں اور فلک شگاف قہقہے لگائیں تصور تو کریں ، کس قدر کرب ناک ہو گا وہ دور ، کس قدر حساس غور تو کریں ذرا اپنی باتوں پہ ، خیالوں پہ ، ہاں ہم تمام اس بات سے آشناء ہیں کہ یہ ملک ، اس کے باسی کٹھن وقت سے دوچار ہیں مسلم امہ فتنہ انگیزی کی زبردست چالوں کی شکار ہے مگر کیا یہ کہنا درست ہے کہ پاکستان وجود ہی میں نہ آتا تو درست تھا ؟ نہیں قطعی نہیں  یہ ناشکری ہے اس رب العالمین کی اس عظیم نعمت کی جو اس نے ہمارے آباء کو ستائس رمضان المبارک کو عطا کی تھی یوم آزادی کا روز ہمیں یوم تشکر کے طور پہ منانا چاہئے اور یقین جانئے یقین جانئے یہ دن فقط ناچ گانے ، ہلا گلا ، شگل مستی کی خاطر نہیں ، یہ دن اپنی جبینوں کو سجدہ زیر کرنے کا ہےان اعمال کو پختا کرنے کا دن ہے کہ جن کے عوض ہم اس ملک کو انگریزوں کی میلی نگاہوں سے بچا لے آئے تھے۔یہاں ہم اپنی عبادات کی خاطر ، اپنے جذبائے ایمانی کی خاطر آئے تھے وگرنہ ناچ گانے کی اجازت تو غالباً برصغیر ہی میں حاصل تھی۔ اور جو اشخاص یہ کہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہ پاکستان کا وجود بے نفع بخش ہے تو انہیں اپنے اعمال و ایمان کا محاصرہ کرنے کی اشد حاجت ہے۔مگر ناجانے کیوں کہ مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یم اظہار کرنا نہیں جانتے۔یا یہ کہہ لیجئے کہ ہم یہ ازبر کرنا ہی نہیں چاھتے کہ اس معطر مٹی کو ہماری محبت ، ہماری مروت کی ضرورت ہے۔۔۔ یہی کند ذہن لوگ جب ملک سے باہر جاتے ہیں تو بڑھ چڑھ کے ملک کی برائیاں بیان کرنے کے درپے ہوتے ہیں ایک سے ایک خوبیاں بیان کررہے ہوتے ہیں بلکہ وہ ، وہ خصائص بیان کیے جاتے ہیں کہ جن کا شائبہ بھی اس ملک میں نہ گزارہ ہواور جب یہاں موجود ہوتے ہیں تو نقطہ چینی کے علاوہ ان کے قریں کوئی کام اہم نہیں ہوتا یاد رکھئے گا محبت خدا سے ہو ، وطن سے ہو یا اس کی تخلیق سے جب تلک اعمال کے ذریعے ظاہر نہ کی جائے کوئی معنی نہیں رکھتی اور چودہ اگست کہ اس دن ہماری مصروفیات کیا ہوتی ہیں گاڑی میں براجمان ہوکہ ، کانوں میں سیسہ انڈیلتی موسیقی کی دھن لگا کہ ایک لمبی مسافت طے کرنا کس کی خاطر۔۔۔فقط اپنے تفریح کی خاطرملک کو آپ کی موسیقی کی حاجت نہیں ہے ۔۔۔خدارہ سمجھیں اس بات کوملک کو آپ کی راست گوئی کی حاجت ہے ملک کو اس بات کی حاجت ہے کہ آپ اس پہ اپنی جان بھلے ہی نچھاور نہ کریں چونکہ تن من وارنے والے بہت مگر اپنے ملک کے مثبت پkہلو کو عیاں کریں کسی غیر ملکی پہ نہیں ۔۔۔بذات خود خود پہ چونکہ آپ کو مثبتیت کی ضرورت ہے ، اس وطن عزیز کو مثبتیت کی حاجت ہے امریکا کو نہیں۔

آئیں اس برس جشن آزادی ، یوم تشکر کی صورت بجا لاتے ہیں  ترک کرتے ہیں یہ طنز و تضحیک ، تہتر برس قبل اپنے رب اور اس کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم سے کیے گئے عہد کی پاس رکھتے ہیںبلا الہ الااللہ محمد رسول اللہ کا نفاذ کرتے ہیں اس وطن عزیز میں اس وطن میں اپنی مروت و محبت کے رنگ دھنک کی مانند بھر دیتے ہیں ، اس قابل ہوجاتے ہیں کہ متفق و متحد ہو کہ یہ صدا لگائیں کہ “جشن آزادی مبارک”

Independence Day of Pakistan 2020 | یوم تشکر
Urdu Article By
Ayesha Siddiqui
Writer

Independence Day of Pakistan 2020 | یوم تشکر

More from
#Trending

Click the tabs blow to cheek the latest articles in the same catagory

The Stories Within
Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 1 | پاکستان کے تعلیمی مسائل
25Oct

Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 1 | پاکستان کے تعلیمی مسائل

0 Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 1 پاکستان کے تعلیمی مسائل Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 1 | پاکستان کے تعلیمی مسائل | Urdu Article |

The Tsunami of Inflation | مہنگائی کا سونامی
20Oct

The Tsunami of Inflation | مہنگائی کا سونامی

0 The Tsunami Of Inflation مہنگائی کا سونامی The Tsunami Of Inflation | مہنگائی کا سونامی | Urdu Article | By Naeem Ud Din Farooqi | پاکستان میں ہر سیاسی

Independence Day of Pakistan 2020 | یوم تشکر
14Aug

Independence Day of Pakistan 2020 | یوم تشکر

3+ Independence Day of Pakistan 2020 یوم تشکر Independence Day of Pakistan 2020 | By Ayesha Siddiqui |  پھر ولولہ ہے شور ہے ، جشن آزادی کے اطوار ہی کچھ

Justice in Different Prospects | عدل ملکی حالت کے تناظر میں
04Jul

Justice in Different Prospects | عدل ملکی حالت کے تناظر میں

2+ Justice In Different Prospects عدل ملکی حالت کے تناظر میں Justice In Different Prospects | By M. Junaid Babar  سنا تھا دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں وہ سب

Mafia in Pakistan | آٹا اورچینی کا بحران — ایک تنقیدی جائزہ
20Apr

Mafia in Pakistan | آٹا اورچینی کا بحران — ایک تنقیدی جائزہ

8+ Mafia In Pakistan آٹا اورچینی کا بحران — ایک تنقیدی جائزہ Mafia In Pakistan   ایف آئی اے نے کچھ دن پہلے آٹا اور چینی کی کمی اور زخیرہ اندوزی

Political Facts of Pakistan (Part 2) — سیاہ حقائق
10Apr

Political Facts of Pakistan (Part 2) — سیاہ حقائق

1+ Political Facts of Pakistan (Part 2) سیاہ حقائق 2007 سے لیکر 2017 تک امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں گنے کی ایوریج قیمت 35 ڈالر فی ٹن تھی یعنی 1

Independence Day of Pakistan 2020 | یوم تشکر

Cheek out the Latest Updates from Untold Storiess:

3+

What are your Thought's ..???