Untold Storiess
Edit
Coronavirus A Test Of National Unity

Coronavirus – A Test of National Unity — قوم کا امتحان

4+
Coronavirus A Test Of National Unity

Coronavirus - A Test Of National Unity

قوم کا امتحان

Coronavirus – A Test Of National Unity

آجکل آپ کرونا واٸیرس کے بارے میں بہت کچھ سن رہے ہوں گے خاص طور پر سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا پر اس حوالے سے بہت کچھ بتیا جا رہا ہے۔ کرونا واٸیرس ایک infectional disease

کے طور پر پہلی دوفعہ چاٸنہ کے شہر  ووہان میں سامنے آیا۔ یہ بیماری سانس کے زریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتی ہے۔ قیاس یہ ہے کہ اس بیماری کی وجہ چمگادڑ کا سوپ اور سانپ کا گوشت ہے جو چاٸنہ کے مکینوں کی مرغوب غزا ہے۔ حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 2400 سے تجاوز کر چکی ہے۔ اور 6000سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہیں ۔

اس بیماری کی علامات میں بخار،کھانسی،بہتا ناک، گلہ خراب ہونا اور سر درد کی شکایت ہونا شامل ہے چاٸنہ کے علامو تھاٸی لینڈ کے٢ ، جاپان ١ ، کوریا ١، امیریکہ ٢ ، اسٹریلیا ١، جب کہ ایران میں چھے افراد اس بیماری کے متعلق رپورٹ ہوۓ ہیں۔ 

باقی کٸی ممالک کی طرح پاکستان کے طالب علم بھی چاٸنہ میں موجود ہیں صرف ووہان شہر میں پاکستانیوں کی تعداد ١٠٠٠ ہے۔ بہت سے ممالک اپنے شہریوں کو وہاں سے نکال رہے ہیں جن میں امیرکہ، دبٸی،انڈیا اور ایران وغیرہ شامل ہیں۔ لیکن پاکستانی حکومت نے اپنے شہریوں کو واپس لانے سے انکار کر دیا ہے۔ جسکی پاکستانی میڈیا اور مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے مخالفت کی جا رہی ہے۔ لیکن یہ قدم WHO 

کی ہدایت کے عین مطابق ہے۔

الحَمْدُ ِلله پاکستان میں ایسا کوٸی کیس سامنے نہیں آیا۔ لیکن ہم اگر اس پر غور کریں کہ ایسا کیسے ممکن ہے؟ تو یہاں میں حضرت محمدﷺ کا فرمان بتاتی چلوں۔۔ انہوں نے ارشاد فرمایا کہ

جب تم کسی ایسی جگہ پہ ہو جہاں کوٸی وبا پھیلا ہو تو اس علاقے سے باہر نہ نکلو۔ اور اگر تم باہر ہو تو اس جگہ کی طرف مت جاٶ۔”

ہماری حکومت اس چیز پر عمل کر رہی ہے۔ اس کے برعکس وہ ممالک جو اپنے شہریوں کو چین سے نکال کر لے گٸے ہیں۔ وہاں پر اس بیماری کے بہت سے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ ایک مثال ایران کی لے لیں جہاں 6 مریض دم توڑ گٸے ہیں۔

اس لیے بجاۓ اسکے کہ ہم سوشل میڈیا کہ اسکالر بنیں اور زیادہ سمجھدار بننے کی کوشش کریں ہم اس ہوالے سے ریسرچ کریں اور حکومت کے اقدامات پر تنقید کرنے کی بجاٸے۔ لوگوں کو حقیقت بتاٸیں کیونکہ ہماری قوم عقل سے زیادہ جزبات سے کام لیتی ہے۔ اور کچھ میڈیا گروپ ان جزبات کو بھڑکانے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنا اپنا فرض سمجھتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ پیسوں کہ بارےمیں مت سوچیں  ایک پاکستانی بن کر پاکستان اور اس قوم کے تحفظ کے لیے اعوام کو صحیح آگاہی دیں۔ 

کیونکہ آپ اور آپ کا خاندان بھی اسی ملک کا حصہ ہیں۔ ایک بھی مریض کا پاکستان میں سامنے آنا اس قدرخطر ناک ہو سکتا ہے اس بات کا اندازہ شاید یہ قوم کرنا نہیں چاہتی۔ ہر چیز میں سیاست اور پا رٹی بازی یا تعصب کی عینک لگا کر تنقید کرنا ضروری نہیں۔

Coronavirus - A Test Of National Unity, our writers opinion about the global crisis
Wejiha Chishti
Wajiha Chishti
Writer

Coronavirus - A Test Of National Unity -- قوم کا امتحان

For more Related article click the link blow

4+

What are your Thought's ..???