Untold Storiess
Edit
Bilawal Latif Dawar - An Untold Writer

Bilawal Latif Dawar – An Untold Writer | وزیرستان کا نوعمر مصنف بلاول داوڑ

3+
Urdu Article Writer | Pen Paper

Bilawal Latif Dawar - An Untold Writer

وزیرستان کا نوعمر مصنف بلاول داوڑ

Bilawal Latif Dawar – An Untold Writer | By M. Ilyas kakar         پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بار بار نظر سے گزری کہ 12 سالہ بچے نے “پشتون ہیروز” کے عنوان سے پشتونوں کی تاریخ پر مبنی ایک کتاب لکھی ہے، یہ پوسٹ دیکھتے ہی یکدم میرے ذہن میں علامہ اقبال(رح) کا یہ شعر گردش کرنے لگا ،

نہیں ہے نا اُمید اقبالؔ اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹّی بہت زرخیز ہے ساقی
Ghazal
Allama Iqbal
SHAIR-E-MASHRIQ

Bilawal Latif Dawar - An Untold Writer

Bilawal Latif Dawar, Untold Writer, Pakistani Urdu Writer Bilawal Latif Dawar. Todaypk, daily Pakistan, today.pk, dailypakistan, bbc urdu Pakistan, e sahulat, today pk, jang.com.pk, jang breaking news, daily jang latest news,

dawn news urdu, daily express urdu, urdu news paper, the news urdu, articles, qaumi akhbar, urdu columns, pak urdu news, daily express (urdu newspaper), jang akhbar, daily express urdu newspaper, hamid mir column, express urdu newspaper, urdu writing online, pak news urdu, daily urdu columns, urdu news point,

Bilawal Latif Dawar - An Untold Writer |
وزیرستان کا نوعمر مصنف بلاول داوڑ

اس میں کوئی شک نہیں کہ جہاں اللہ رب العزت نے پاکستان کو لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے، وہیں لاجواب قابل افرادی قوت سے بھی منور فرمایا ہے۔ آپ پاکستان کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں، کئی ایسے ستارے آپ کو ملیں گے جنہوں نے نہایت کم عمری میں ہی اس ملک کا نام روشن کیا ہے۔ چاہے وہ نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی لڑکیوں کی تعلیم کے لئے جدوجہد ہو ، یا عارفہ کریم کی ٹیکنالوجی میں مہارت اور مائیکروسوفٹ کی کم عمر ترین سرٹیفائیڈ پروفیشنل اعزاز اپنے نام کرنا ہو ،یا پھر حماد صافی جیسے نوجوان پروفیسر اور موٹویشنل سپیکر کا پوری دنیا میں اپنا لوہا منوانا ہو ۔ غرض ٹیلنٹ کی ایک نہ ختم ہونے والی داستان ہے، جنہوں نے نہ صرف اپنے خاندان کا نام روشن کیا بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا سرفخر سے بلند کیا۔

حرف کو حرف سے جوڑ کر لفظ بنانا ، پھر ان لفظوں کو ساتھ ملا کر ایک جملہ بنتا ہے، اور ایسے ہی ایک کتاب لکھنے میں سالوں سال لگتے ہیں۔ بلاول لطیف داوڑ جن کی عمر ابھی صرف 12 سال ہے، وہ ساتویں جماعت کا طالب علم ہے۔ ان کا تعلق معاشی اور تعلیمی حوالے سے بے شمار مسائل کے شکار خیبر پختون خواہ کے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ سے ہے۔ اس نے حال ہی میں “پشتون ہیروز” کے عنوان سے انگریزی زبان میں اپنی کتاب مکمل کرکے پاکستان کے نوعمر مصنف کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس حوالے سے جب ان سے سوال کیا گیا کہ عمر کے ایک ایسے حصہ میں جب بچے کھیل کود میں مصروف ہوتے ہیں آپ کو کتاب لکھنے کا خیال کیسے آیا تو اس کا کہنا تھا ” کہ 16 اگست، 2014 کو جب اے پی ایس پشاور پر حملہ ہوا، تو تب وہ حملہ جہاں میرے لئے ایک صدمہ کا باعث بنا، وہیں میرے اندر اپنے غیور قوم کی خاطر کچھ نیا کرنے کا جذبہ بھی ابھر آیا” ،اس کو یہ کتاب مکمل کرنے میں تین سال کا عرصہ لگا ،جب انکی عمر محض 9 سال تھی تب اس نے اس کتاب پر کام شروع کیا تھا۔ وہ خود آرمی پبلک سکول کوہاٹ کا ہی طالب علم ہے اور مستقبل میں آرمی آفیسر بننے کا خواہشمند ہے۔ کتاب لکھنے کے پس پردہ مقاصد کے حوالے سے وہ مزید کہتے ہیں کہ ” اکثر ٹی وی ڈراموں اور فلموں کے علاوہ کتابوں اور لطیفوں میں پشتون قوم کا مذاق اڑایا جاتا ہے اور یہ رویہ میرے لئے انتہائی تکلیف دہ رہتا ہے، میں چاہتا ہوں کہ میری اس کتاب میں موجود عظیم پشتونوں کی تاریخ کو پڑھا جائے، کیونکہ میں میرا خیال ہے کہ تاریخ پشتونوں کے بغیر ادھوری ہے” ۔ وہ پشتو شاعر غنی خان اور انگریزی کتاب “دہ پشتونز” کے مصنف “اولف کور” کو اپنے پسندیدہ مصنفین میں شمار کرتے ہیں۔

بلاول نے اپنی کتاب میں سیاسی ، ادبی، سماجی اور عسکری شخصیات کا ذکر کیا ہے ،جبکہ اس کے علاوہ پشتونوں کی تاریخ اور اقوام کے بارے میں بھی لکھا ہے۔ 131 صفحات پر مشتمل اس کتاب کو مکمل کرنے کے لیے انکے والد اور استاد نے تحقیق کرنے میں انکی مدد کی، انکی یہ کتاب جلد آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں آجائی گی۔

بلاول داوڑ نے اپنی کتاب کا آغاز معروف پشتون بادشاہ درانی سلطنت موجودہ افغانستان کے بانی احمد شاہ درانی (احمد شاہ ابدالی) سے کیا ہے، اس کے بعد سوری سلطنت کے بانی شیر شاہ سوری کا ذکر ہے ،اور ابراہیم لودھی کے حوالے سے بھی اس نے اپنی کتاب میں لکھا ہے۔ پاکستان کے نامور آرمی آفیسر کرنل شیر خان کو بھی اس کتاب میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ،انکی بہادری کا تو ہر کوئی متعرف ہے ،کارگل جنگ میں انکی لازوال قربانی کو کون بھول سکتا ہے۔ جنرل ایوب خان، معروف پشتو شاعر رحمان بابا جنکی شاعری کو پشتو زبان میں ایک اونچا کا مقام حاصل ہے اور اس نے معروف پشتون رہنما باچا خان پر اپنی کتاب کا اختتام کیا ہے۔ نوعمر بلاول داوڑ نے اپنے آنے والے پراجیکٹس کے حوالے سے بتایا کہ بلوچستان کے حوالے سے انکی ایک کتاب پر کام جاری ہے اور وہ مستقبل میں پاکستان کی نامور شخصیات کے حوالے سے بھی ایک کتاب لکھنا چاہتے ہیں ۔

بلاول کی یہ کتاب کسی شاہکار سے کم نہیں، ایک ایسے وقت میں کہ جب نوجوانوں کا ایک ہجوم سوشل میڈیا پر اپنا قیمتی وقت ٹک ٹاک جیسے فضول پلیٹ فارم پر ضائع کررہے ہیں، وہیں بلاول نے کتاب دوستی کی ایک عظیم مثال قائم کردی ہے اور پاکستان میں رہنے والے نوجوانوں اور بچوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے اندھیروں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ بلاول کی اس کم عمری میں عظیم کام کو سراہتے ہوئے ان کے لئے انعام کا اعلان کرے۔

Bilawal Latif Dawar - An Untold Writer |
وزیرستان کا نوعمر مصنف بلاول داوڑ
Urdu Article By
M. Ilyas Kakar
Writer

Bilawal Latif Dawar - An Untold Writer |
وزیرستان کا نوعمر مصنف بلاول داوڑ

More from
#Trending

Click the tabs blow to cheek the latest articles in the same catagory

The Stories Within
The Tsunami of Inflation | مہنگائی کا سونامی
20Oct

The Tsunami of Inflation | مہنگائی کا سونامی

0 The Tsunami Of Inflation مہنگائی کا سونامی The Tsunami Of Inflation | مہنگائی کا سونامی | Urdu Article | By Naeem Ud Din Farooqi | پاکستان میں ہر سیاسی

Quota System In Pakistan | کوٹہ سسٹم
16Oct

Quota System In Pakistan | کوٹہ سسٹم

0 Quota System In Pakistan کوٹہ سسٹم Quota System In Pakistan | کوٹہ سسٹم | Urdu Article | By Neeam Uddin Farooqui |  قیام پاکستان سے لیکر1985 تک کراچی سے

Who will Protect Us? | ہمارا محافظ کون
13Sep

Who will Protect Us? | ہمارا محافظ کون

1+ Who Will Protect Us? ہمارا محافظ کون Who Will Protect Us? | Urdu Article | By A.F.K | میں کیا لکھوں؟ لکھوں بھی کہ نہیں۔ یہ سمجھنے سے میں قاصر

Justice for Marwa | مروہ کو انصاف دو
08Sep

Justice for Marwa | مروہ کو انصاف دو

5+ Justice For Marwa مروہ کو انصاف دو Justice For Marwa | Urdu Article | Meher Fatima |  ستم ظریفی وقت نے کلیوں کی نزاکت کو دلوں کی محبت کو

Defense Day of Pakistan | یومِ دفاعِ پاکستان
06Sep

Defense Day of Pakistan | یومِ دفاعِ پاکستان

3+ Defense Day Of Pakistan یومِ دفاعِ پاکستان Defense Day Of Pakistan | یومِ دفاعِ پاکستان | Urdu Article | By A.F.K |  6 ستمبر۔ یوم دفاع کا دن۔ یہ

Karachi is Drowning – Who is Responsible | استدعا کراچی
03Sep

Karachi is Drowning – Who is Responsible | استدعا کراچی

2+ Karachi Is Drowning – Who Is Responsible استدعا کراچی Karachi Is Drowning – Who Is Responsible | By Ayesha Siddique |  دیگر تمام اشہار میں جب ابر رحمت مہربان

Bilawal Latif Dawar - An Untold Writer |
وزیرستان کا نوعمر مصنف بلاول داوڑ

Cheek out the Latest Updates from Untold Storiess:

Bilawal Latif Dawar - An Untold Writer |
وزیرستان کا نوعمر مصنف بلاول داوڑ

3+

What are your Thought's ..???