- Famous tourism spots in pakistan
- Tourism And politics of Pakistan.
- PAKISTAN has the most beautiful places to visit.
(Tourism in Pakistan — پاکستان ٢٠٢٠ کا سیاحتی مرکز)-دنیا کے بلند ترین پہاڑوں کی سر زمین پاکستان اپنے اندر ایک جادوٸی سحر سمیٹے ہوٸے ہے۔ جو ہر دیکھنے والی آنکھ کو مبہوت کر کہ رکھ دیتا ہے۔پچھلے ڈیڑھ سال میں پاکستان کے ان نظاروں کے سحر میں جکڑے ہوۓ سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو کہ پچھلے سالوں کی نسبت ٧٠ فیصد زیادہ ہے.جن میں قبلِ زکر تعداد ان غیر ملکی یونیورسٹیوں کی بھی ہے جو کہ مشہور ٹریولرز بھی ہیں۔ ان سب کے بیچ برطایہ کے ایک مشہور سیاحتی میگزین نے بھی پاکستان کو اپنی فہرست میں ٢٠٢٠ کا بہترین سیاحتی مقام قرار دیا ہے۔ جو کہ بلاشبہ ہماری فوج اور حکومت کی امن کے حوالے سے کی جانے والی انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے۔ بے شک ہم بڑے فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے پاس دنیا کی سب سے بہترین فوج موجود ہے جو ہماری اور بیرونی ممالک سے آنے والے ہمارے مہمانوں کی جان کی حفاظت کی زمہ دار ہے۔شمالی علاقہ جات ہوں یا خیبر پختونخواہ کے دلفریب نظارے، پنجاب کے کھلیان ہوں یا صوفیا کا شہر ملتان، سندھ کی قدیم تہزیب کی پر اسراریت ہو یا بلوچستان کے گہرے پانیوں کی بندر گاہیں یا ہھر صحراٶں کی خاموشیاں، پاکستان واقری ایک ایسی ریاست کہلانے کی مستحق ہے جو حقیقی طور پر سیاحوں کے لیے جنت کہلا سکے۔
Tourism in Pakistan — پاکستان ٢٠٢٠ کا سیاحتی مرکز
لیکن ان سب نعمتوں کے ساتھ ساتھ اس خوبصورت اور دلنشین ریاست کا حصہ ہوتے ہوٸے ہم پر بھی کچھ فراٸض عاٸد ہیں۔ جیسے کہ ہم اپنے وطن کی صفاٸی اور پاکیزگی کا خاص خیار رکھیں۔ اور اپنے کلچر اور اپنی مہمان نوازی کو سیاحوں کیلیے ویسے ہی زندہ رکھیں جیسے اس سر زمینِ پاک کی برسوں سے روایت رہی ہے۔ بزرگوں کی روایتوں اور تہزیب کے بند دروازے دنیا بھر پر کھولنے کا وقت اب ہماری مٹھی میں ہے۔ اور پر امید رہیں کہ ہم ماویوس نہیں رہیں گے۔ کیونکہ ہم ایک ایسی زندہ دل قوم ہیں جو اپنے وطن کا نام روشن کرنے کیلٸے اور اسکی حفاظت کرنے کیلٸے جان نثار کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔اللہ ہمارے وطن اسلامی جمہریہ پاکستان کو تاقیامت یونہی شادوآباد رکھے۔جیسے کہ اقبال نے بڑے خوبصورت انداز میں کہا
خدا کرے کہ میری عرضِ پاک پہ اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہِ زوال نہ ہو۔
Tourism in Pakistan — پاکستان ٢٠٢٠ کا سیاحتی مرکز
Mehar Fatima (Writer)Urdu Article | Untold Stories | about tourism in pakistan.