Bitter Truth | تلخ حقیقت

Time is Money | وقت میں برکت کی تلاش

The empty moments of our lives۔

Untold Highlights
  • Past time does not come back.
  • Time is money.
  • Time waits for no one.

(Time is Money | وقت میں برکت کی تلاش)-وقت تو جیسے پر لگا کر اڑ رہا ہے۔ دن کہاں گزرتا ہے۔‘ پتا ہی نہیں چلتا۔ آج کل ہر ایک کی زبان پر یہی جملے ہوتے ہیں۔ موجودہ دور میں سب کو یہی گلہ ہے،کہ دن بھر کے طے شدہ کام مکمل نہیں ہوپاتے اور دن ختم ہوجاتا ہے۔ چوبیس گھنٹے گزرجانے کا پتا نہیں چلتا۔کئی کئی دن گزر جاتے ہیں اور بہت سارے کام ادھورے ہی رہ جاتے ہیں۔ رشتہ داروں سے ملاقات ہوئے زمانے بیت گئے، گھروالوں کے ساتھ سکون سے بیٹھنے کا وقت نہیں ملتا، اور اپنی صحت کی طرف توجہ دینے کی فرصت نہیں۔ کبھی اس کا الزام ہم جدید دور کی تیز رفتاری کو دیتے ہیں اور کبھی قیامت کی نشانی گردانتے ہیں۔ لیکن کیا ہم نے ایک لمحے کو رک کر سوچا ہے کہ قصور سراسر وقت کی دوڑ کا ہے؟ یا کہیں نہ کہیں کمی ہم میں ہے۔ دنیا کی ابتدا سے لے کرآج تک ہر دن جوبیس گھنٹوں پر ہی محیط ہوتا ہے۔ پھر اب یہ چوبیس گھنٹے کیوں تنگ ہوگئے ہیں۔ برکت کیوں کم ہوئی۔ آئیے اس کی وجوہات کا جائزہ لیتے ہیں۔

کام کو ٹالتے رہنا

ہم بحثیت قوم، ٹالنے والی قوم بنتے جارہے ہیں۔ کسی بھی کام کو اگے ٹال دینا ہماری قومی خصوصیت بنتی جارہی ہیں۔ جو کام جتنا اگے ٹل سکتا ہے ہم اس کو شروع کرنے سے پرہیز کرتے ہیں۔ جب تک وہ بلکل ہمارے گلے نہیں پڑجاتا ہم اس پر ہاتھ نہیں ڈالتے۔ پھر جب اس کام کی ڈیڈ لائن قریب آجاتی ہے۔ ہم اسے جلدی جلدی نمٹانے کی کوشیش کرتے ہیں۔ اور پھر کہتے ہیں وقت تھوڑا رہ گیا۔ نہ جانے وقت کہاں چلاگیا۔ نماز پڑھنی ہو، کالج کا اسائمنٹ بنانا ہو، یا عید کی شاپنگ کرنی ہو، آخیر وقت پر کام سرانجام دینا ہمارا قومی وطیرہ بن چکا ہے۔مجموعی طور پر ہم دن کا آغاز ہی تاخیر سے کرتے ہیں۔ دن چڑھے تک سوتے ہیں، سوائے طالبعلموں کے یا نوکری پر جانے والے لوگ جن پر سر پر حاضری کا ڈنڈا ہو۔ سب اپنے دن کا آغاز سورج کے سر پر تشریف رکھنے پر کرتے ہیں۔ اور پھر کہتے ہیں کہ دن جلدی گزرگیا حالانکہ وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ برکت تو سحر انگیزی میں ہی ہیں۔ ہماری زندگیوں میں بے برکتی کی سب سے اہم وجہ دن کی غلط تقسیم کرنا ہے۔ اللہ تعالی ٰ نے دن کام کے لیے اور رات آرام کےلیے دی۔ انسانوں کے علاوہ دیگرتمام مخلوق قدرت کے اس قانوں کی پیروی کرتے ہیں۔ چرند پرند صبح اپنے رزق کی تلاش میں نکلتے ہیں اور سورج غروب ہوتے ہی اپنے گھروں میں آرام فرماتے ہیں۔ صدیوں سے ان کے معمولات میں کوئی فرق نہیں آیا۔ یہ ہم انسان ہی ہیں جو ماڈرن بننے کے چکر میں اللہ کی نافرمانی کرجاتے ہیں۔ نتیجتاً ہمارے وقت میں برکت اٹھ گئی۔ کیونکہ فطرت کے خلاف چلنے والے کبھی خیر نہیں پاسکتے یہی فطرت کا قانون ہے۔

Time is Money | وقت میں برکت کی تلاش

اخلاص کی کمی

آج کا انسان خود غرض ہوگیا ہے۔ صرف وہ کام کرنا چاہتے ہیں جن میں خود کا فائدہ ہو۔ ہر کام کو کرنے یتکا فیصلہ لالچ اور طمع کی عینک پہن کر کیا جاتا ہے۔ ہم اب صرف انھی کاموں کو ترجیع دیتے ہیں جن سے ذاتی، دنیاوی اور فوری فائدہ نظر آئے اور بہ ظاہر فالتو کاموں کو وقت کی تنگی کا رونا رو کر ٹال دیتے ہیں۔ہم اپنے ذاتی فائدوں کے کاموں مثلا نوکری، کاروبار، دوستوں کے ساتھ تفریح کو تو اولین اہمیت دیتے ہیں لیکن دیگر امور مثلا والدین کے ساتھ وقت گزارنا، رشتہ داروں کی خیریت دریافت کرنا ہوں یا مساجد کو آباد کرنا ہو، ہم غیر ضروری جان کر ٹال دیتے ہیں۔ لیکن ہم یہ بھول گئے ہیں کہ اخلاص کی کمی سے نہ صرف ہمارے کام برکت سے خالی ہوگئے بلکہ ہماری زندگیوں سے سکون بھی ختم ہوگیا ہے۔

ارتکاز کی کمی

چلے مان لیتے ہیں کہ ہم میں اخلاص کی کوئی کمی نہیں لیکن یہ ماننا پڑیں گا کہ ہم اپنے امور پر اپنی پوری توجہ اور یکسوئی مرکوز نہیں رکھ پاتے۔ اس بھاگتی دوڑتی دنیا کی رفتا ر سے ہم قدم ہونے کے چکر میں ہم ایک وقت میں کئی کام سرانجام دینے کی کوشیش کرتے ہیں۔ اس ملٹی ٹاسکینگ کے چکر میں ہم ایک کام پر بھی اپنی پوری توجہ مرکوز نہیں رکھ پاتے ہیں۔کوئی بھی کام اپنے وقت پر مکمل نہیں ہوپاتا اور الزام وقت کے جلد گزر جانے پرآجاتا ہے۔ اگر ہم ایک ٹائم میں ایک کام بھر پور توجہ کے ساتھ کرنے کی عادت ڈال لیں تو شاید ہمارے بہت سے کام چوبیس گھنٹے ختم ہونے سے پہلے ادا ہوجائیں۔وقت ایک بے لگام گھوڑے کی مانند سرپٹ دوڑے جارہا ہے۔ جب تک اس کو مکمل ارتکاز کے ساتھ منصوبہ بندی، اور اخلاص کی لگام نہیں ڈالیں گیں، یہ ہمارے ہاتھوں سے یونہی پھسلتا رہے گا۔ اور ہم فقط ہاتھ ملتے رہے جاہیں گے۔

Time is Money | وقت میں برکت کی تلاش

Madiha Irfan (writer)

We have a lot of time but still we can’t do anything, why?

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.