# Trending
Trending

Third marriage of Reham khan | ریحام خان کی تیسری شادی

Third marriage of Imran khan's x Wife.

Untold Highlights
  • 3rd marriage or another way of getting attention?
  • Another publicity stunt by Reham Khan.
  • Third marriage of Reham khan, the story took a new twist.
  • The story of Reham Khan in the words of Untold storiess.

  (ریحام خان کی تیسری شادی | Third marriage of Reham khan )

ریحام خان جو کہ سابقہ پرائم منسٹر عمران خان صاحب کی سابقہ اہلیہ رہ چکی ہیں، انہوں نے آج اپنی انسٹاگرام پر اپنی تیسری شادی سے متعلق ایک بڑا انکشاف کر دیا، انہوں نے مرزا بلال نامی ایک امریکی شہری سے اپنے تیسرے نکاح کی تصاویر جاری کر دیں، اور ساتھ یہ لکھا کہ انہیں اپنا

(soulmate)

.یعنی سچا ساتھی مل گیا ہے،

اس سے پہلے انہوں نے 1992 میں اپنے اعجاز الرحمان نامی اپنی ایک کزن سے پہلی شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں تھی، لیکن یہ شادی چند سال ہی قائم رہ سکی اور 2006 میں ان دونوں کے رشتے کی ان بن طلاق کی صورت اختیار کر گئی، اس کے بعد کافی عرصہ انہوں نے اکیلے اپنے بچوں کی کفالت کی، جس کے لیے انہوں نے لیگل ٹی وی نامی ایک چینل پر کام کرنا شروع کیا اور اس کے بعد ایک ریڈیو چینل پر بھی کام کرتی رہیں، لیکن 2008 میں انہوں نے باقاعدہ طور پر بی بی سی نامی ایک نامی گرامی چینل پر موسم کی خبریں عوام تک پہنچانے کا کام شروع کر دیا، اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ اسی چینل کی سینئیر صحافی بن گئیں ، لیکن 2015 میں وہ ایک دم سے اُس وقت خبروں کی زینت بنیں اور وہ لوگ بھی انہیں جاننے لگے جنہوں نے کبھی ان کا نام تک نہ سنا تھا، جب انہوں نے پاکستان کے سابقہ وزیراعظم عمران خان سے نکاح کیا، وہ وقت ان کے عروج کا وقت تھا، ملک بھر میں ایک سنسنی دوڑ گئی تھی۔ عمران خان سے شادی کرنا ان کی زندگی کا ایک ایسا قدم تھا جس نے انہیں دنیا کے نقشے پر ایک روشن ستارہ بنا کر نمایاں کر دیا تھا۔ لیکن یہ شادی زیادہ دیر نہ چل سکی اور ایک سال سے پہلے پہلے ہی ان دونوں کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں ، اس کے بعد وہ عمران خان کی شدید مخالفت کرتی نظر آنے لگیں۔ اس کو
(publicity stunt)

Third marriage of Reham khan | ریحام خان کی تیسری شادی

کہا جائے یا پھر کچھ اور، مگر کئی بار ریحام خان نے خبروں میں رہنے کے لیے عمران خان کے نام کو استعمال کیا اور دنیا کی دیگر انتہا پسند خواتین کی طرح ہمدردیاں بٹورنے کے لیے عورت کارڈ کا بھر پور استعمال کرتیں نظر آئیں ۔
اس کے بعد اب 2022 میں ایک بار پھر انہیں شادی کا تجربہ کرنے کا اشتیاق ہوا ہے اور انہوں نے امریکی شہری جن کا تعلق پاکستان سے ہے، ان کے ساتھ تیسرے نکاح کی تصاویر وائرل کر دی ہیں، اس خبر کے ساتھ ہی وہ ایک مرتبہ پھر سے وہ خبروں کی زینت بن گئی ہیں، نہ صرف ٹی وی چینلز بلکہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹوئیٹر، انسٹاگرام اور فیس بک پر تو ان کے ہی چرچے ہو رہے ہیں اس کے ساتھ ہی ان کہی داستان نے بھی ان پر یہ چار جملے لکھ کر شرف حاصل کر لیا ہے کہ ان کا ںام ہماری ویب سائٹ کی زینت بنے۔
ڈھیروں دعائیں اور نیک تمنائیں ریحام خان کے لیے، امید ہے اب کی بار یہ کوئی پبلسٹی سٹنٹ نہ ہو اور وہ اس رشتہ کو قائم رکھیں۔ آمین ۔

Third marriage of Reham khan | ریحام خان کی تیسری شادی

Mehar Fatima (Editor)

A brief article about the third marriage of Reham khan by untold storiess.

Article description

Text Quality - 83%
Research - 96%
Creativity - 75%
Readability - 92%
Impression - 90%

87%

Content quality

Your feedback can build our confidence and enhance the writing skills of our writers.

User Rating: 0.55 ( 3 votes)

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.