Disabled Society | اپاہج سماج

The Working Women | کام کرنے والی خواتین اور معاشرہ

working females of our so-called modern society.

Untold Highlights
  • hurdles for a working lady of Pakistan.
  • our strong working ladies.
  • our educated but illiterate society.

(The Working Women | کام کرنے والی خواتین اور معاشرہ)-

اس معاشرے کے لوگ اتنے تنگ نظر کیوں ہیں؟ بجائے کسی کی کاوش کو سراہنے کے، اس پر باتیں بنانے کو اپنا فرضِ عین کیوں سمجھتے ہیں؟کیا خواتین کو اسلام نے مکمل حقوق عطا نہیں کر رکھے؟ اگر ایسا ہے تو یہ معاشرہ انکے مجبوری کے تحت اُٹھائے گئے اقدامات کو غلط قرار دے کر ان پر زندگی کی راہیں تنگ کر دینے ہی پر کیوں بضد رہتا ہے؟ 

میں بات کر رہی ہوں محنت کرکے روزگار کمانے والی خواتین کی

The Working Women | کام کرنے والی خواتین اور معاشرہ


اس ملک کے بڑھتے مسائل نے عام آدمی کی زندگی بھی مشکل بنا دی ہے۔ ایسے میں اکثر ہی خواتین گھر سے باہرنکلنے اور کوئی کام کرنے پر مجبور ہیں تاکہ گھر کے اخراجات اور بچوں کی پرورش کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کیا جا سکے۔ بڑھتی مہنگائی اسکی اہم وجہ ہے۔ ایک اور پہلو یہ بھی ہے کہ کبھی حالات اس موڑ پر لے آتے ہیں جس پر گھر میں کوئی مرد کفیل نہیں رہتا اور مجبوراً خواتین کو ہی روزگار حاصل کر کے گھر چلانا پڑتا ہے۔

دوسری جانب اگر برابری اور مساوات کے اصول کی بات کی جائے تو کیا اسلام اور بنیادی انسانی حقوق عورت کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی اجازت نہیں دیتے؟ حتیٰ کہ اکثر پڑھے لکھے لوگ بھی اس تنگ نظری کا شکار ہیں کہ عورت کو ہر حال میں گھر کی چار دیواری ہی میں رہنا چاہیے۔ جو خواتین کام کی غرض یا مجبوری میں گھر سے نکلتی ہیں انہیں اس معاشرے میں کئی قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کبھی بات انکے کردار تک آتی ہے اور کبھی کچھ اور طرح کے طعنوں تک۔اگر سوچا جائے تو اس سب کی بنیاد یہ لوگ ہی نہیں ہیں؟ آخر حالات ایسے کیوں ہوتے ہیں کہ بات عورت کے کردار تک آجائے؟اسکی زندگی اتنی مشکل ہوتی نہیں جتنی بنا دی جاتی ہے۔اس معاشرے میں دورِ جاہلیت کی روایات اب تک کیوں برقرار ہیں؟اگر سوچ نہیں بدلنی تو تعلیم بیکارنہ ہوئی؟ کہاں ہیں حقوقِ نسواں اور انسانی بنیادی حقوق کے علمبردار؟ حقیقت تو یہ ہے کہ عورتوں کے حقوق کی فراہمی اور آزادی کا دم بھرنے والے اور جدید سوچ رکھنے کا دعویٰ کرنے والے بھی کہیں نہ کہیں ایسی ہی کم ظرفی کا اظہار کرتے ہیں۔

آخر عورت صرف نام ہی کا مقام کیوں رکھتی ہے اس معاشرے میں؟ لوگ جیسی سوچ کا دعویٰ کرتے ہیں ویسی ہی اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ بھی کیوں نہیں کرتے؟ معاشرہ کب سمجھے گا؟

The Working Women | کام کرنے والی خواتین اور معاشرہ

Rimsha Bashir
Writer

Urdu Article | Untold Stories | about the working females of our country.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.