# TrendingDisabled Society | اپاہج سماجWomen Times | ویمن ٹائمز

The way of Peace | سکون کی راہ

An article about peace.

Untold Highlights
  • peace lies in Ibadat.
  • connect with Allah, He will bless you with peace.
  • Our faith should be stronger in Allah.

(The way of Peace | سکون کی راہ)-بے فکری، نادانی، لاپرواہی، یا بے قدری، انسانی خصلتیںیا انسانی برائیاں.. کیسے فیصلہ کریں انکا ہم جو خود ان راستوں سے گزر رہے ہیں..کیسے فیصلہ کریں کہ غلط کیا ہے اور صحیح کیا.انسان آخر کتنا سہے، کتنا کرے…؟؟ ہر شخص انہی الجھنوں کا شکار نظر آتا ہے.. ریاضتوں میں مصروف جسم اور  سوچوں میں  محو وجود، سکون پاۓ گا کدھر آخر؟؟ سکون ملے گا بھی یا نہیں؟ .. سکوں کے متلاشی وجود کبھی عبادتوں میں محنت کرتے نظر آتے ہیں اور کبھی شہوتوں کے پیچھے بھاگتے..کہیں دل کی ضد آڑے آتی ہے تو کہیں دماغ کی آواز… سکون پا تو لیتے ہیں لیکن  کب تک.. جب دل اور دماغ ہی آمادہ نہ ہوں ان میں ہی تضاد ہو تو کیسی عبادتیں اور کیسی ریاضتیں. جب سکوں نا ملے کہیں تو بے فکریاں نا دانیاں لا پرواہیاں اور بے قدریاں تو بڑھ ہی جایا کرتی ہیںسورہ فاتحہ میں اللہ نے بتا دیا ہے کہ انسان کی چاہ کیا ہے… اھدنا الصراط المستقیم “. ۔

یعنی اے اللہ مجھے سیدھا راستہ دکھا

The way of Peace | سکون کی راہ

اور سیدھا راستہ وہی تو ہے جس میں سکون دلی میلان نصیب ہو.. دل اور دماغ کی جنگ غصب ہو جائے.. کہاں سے ملے گی یہ دولت..؟ اک بات کہوں.. سکون وہ رولت ہے جسکو پانے کےلیے خود کو جلانا پڑتا ہے، خود کو خود ہی میں تلاش کرنا پڑتا ہے کبھی اللہ سے رابطے قائم کیے جاتے ہیں اور کبھی بے وجہ اپنا اپ سر عام نیلام کر دیا جاتا ہے..کئ دفعہ تو بے وجہ رب سے باتیں کی جاتی ہیں اور کئی بار کتابوں میں اپنے سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کو دل کرتا ہے لیکن روح پھر بھی سکون نہیں پاتی… پتہ ہے کیوں… کیوں  کہ ہماری چاہ، ہماری انا، اور کئ بار ہمارا معاشرہ ہمارے آڑے آ جاتا ہے.وہ معاشرہ جو انسان کو کسی طرف بھی سکون نہیں لینے دیتا ہم بھول جاتے ہیں کہ اللہ پاک بھی قرآن مجید میں کہتا ہے کہ تم اوروں (منافقوں) کی باتوں پہ دھیان مت دو اور منافق تو ہمارے اپنے ہی ہوتے ہیں نا… ہمارے ارد گرد کے لوگ جو ہمارا معاشرہ کہلاتے ہیںغور کریں تو واضح ہوتا ہے کہاللہ پاک خود انسان کے کیے جانے والے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہتا ہے 

الم. زالک الکتاب لا ریب فیہ

یہ کتاب؛ (قرآن مجید) ہے جو تمہیں راستہ بتاتی ہے

اور میرے مطابق ان راستوں میں سے  بس ایک یہی  راستہ اختیار کر  لینا ہمیں ہمارے سکون سے روشناس کرواۓ گا اسکو چن بھی لیں تو کیا حرج… کم از کم دل بہت سی الجھنوں سے تو نکلے گا.. ہزار طرح کی سوچوں سے تو نکلے گا.. مجھے لگتا ہے سکون کسی اور چیز کا نام نہیں بلکہ اللہ کے فضل کا نام ہے جو اللہ ہر ایک کو عطا نہیں کرتا اسکو پانے کے لیے اسکا ہونا پڑتا ہے، کوشش کرنی پرتی ہے.. ہدایت جب انسان کا ساتھ دینا شروع ہوتی ہے تو نہیں دیکھتی انسان دنیا میں اعلی مقام کے کس درجہ پر تھا. یہ بس تھکن سے بھرے وجودوں میں جن کو سکون کی تلاش ہو اور وہ ان کوششوں میں ہوں تو انکو نواز دی جاتی ہے… بنا طلب کے بھی بھلا بہترین سے نوازا جاتا ہے”ہدایت اراءتہ الطریق (دلالت(کی شکل میں ہو یا ایصال الی المطلوب(توفیق) کی شکل میں، یہ بس انسان تک پہنچا دی جاتی ہے.. اور انسان توبہ کے دہانے سے شروع ہو کر عبادت کی سیڑھیوں پہ چلنے لگتا ہے اور جان لو کہدلی ریاضتوں میں بھی بھلا تھکاوٹیں ہوتی ہیں.. عبادت کا شرف حاصل ہونا شخص کی خوش قسمتی ہے اور ان عبادتوں میں استقامت خوش نصیبی کی علامت ہے. میں کہتی ہوں اپ عبادت کے جس بھی درجے پہ ہو بس اس پہ قائم رہو.

. خواہ روزانہ رات جاگ کے اسے پکارتے ہو یا 15 دن بعد ایک رات کے لیے، چاہے جائے نماز پہ بیٹھ کے تسبیحات کرتے ہو یا یونہی بے سبب بیٹھے رہ کے اللہ سے باتیں کرتے ہو،.. بس اسی پہ قائم رہو، اگلے راستے خود بخود کھلتے جایں گے. توبہ سے جس سفر کا آغاز کرتے ہو تو بس پھر اس پہ قائم رہو کیوں یہ سوچتے ہو کہ شاید اب وہ نہ ملے جسکی تمہیں چاہ ہے، جسکے تم متلاشی ہو.. ایک بات قابل ذکر ہے کہ جب چاہتوں کے مر جانے  کا وقت اتا ہے نا…. توبہ کی توفیق بھی تبھی ملتی ہے.. اور جب توبہ کی توفیق مل جائے تو نفس کی ہار کا راستہ کھل جاتا ہے.. پھر تو یہی لگتا ہے کہ وہ ہو جائے جو میرے رب کو پسند ہے…

اور پھر رب آپکو اسی سے نواز دیتا ہے جسکی چاہت سے یہ سلسلہ شروع ہوا تھا..تو بس عہد کر لو آج خود کے ساتھ کہ آپ جس درجے پہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ رابطے میں ہو کم از کم اس درجہ پہ قائم رہنا ہے. کچھ بھی ہو اسے نہیں چھوڑنا.. اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔

The way of Peace | سکون کی راہ

Amber Fatima (Writer)

Urdu article | untold stories | about the way od peace.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.