Bitter Truth | تلخ حقیقت

The Generation GAP | ٹیکنالوجی کا چسکا

Difference of new and old generation.

Untold Highlights
  • the advancement in technology and its impact on modern generation.
  • Modern generation and old generation.

(The Generation GAP | ٹیکنالوجی کا چسکا)-مجھے آج بھی یاد پڑتا ہے جب ہم چھوٹے تھے تو ابا حضور تڑکے ہی بھائی کو ڈانٹ کر اٹھا رہے ہوتے تھے کہ “اوۓ اٹھ جا قاری صاحب کے پاس قرآن شریف پڑھ آ” اور اگر کبھی بھائی نہ اٹھنے کی ضد کرتا تو ابا حضور اسے کان سے پکڑ کر اٹھاتے۔ ہم نے تو قرآن اماں کے پاس پڑھا مگر اکثر محلے کی بچیاں قرآن پاک پڑھانے والی باجی کے پاس صبح سویرے جا رہی ہوتی تھیں اور اسکے بعد گھروں کو آکر ناشتہ سے دو ہاتھ کرنے کے بعد سکول کی تیاری کر کہ بستہ کاندھے پے دھرتے اور سکول روانہ ہو جاتے پھر سکول میں بھی نماز کا پیریڑ ہوا کرتا تھا اور گھر آ کے زرا کمر سیدھی کرنے کے بعد پھر اماں! کہتیں کہ قرآن شریف کا سبق پکا کر لو بیٹا۔۔۔۔۔۔یہ تو وہ دور تھا جس سے میں اور مجھ جیسے کئی انیسیوں صدی کے پیداوار بخوبی واقف ہوں گے۔ وہ زمانہ جب آجکل کے جدید اوزار جن سے انسان پوری دنیا کو اپنی تکنیکی صلاحیتیں  دکھا رہا ہے شازو نادر ہی پائے جاتے تھے۔  

The Generation GAP | ٹیکنالوجی کا چسکا

اب تو بچہ پیدا ہوتا ہے تو لوگ اسکی تصاویر بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ بیتے وقتوں میں  نومولود بچے کے کان میں سب سے پہلے آزان کی آواز دی جاتی تھی مگر اب سب سے پہلے اسکے کانوں میں موبائل فونز کے کیمروں کی” کھچک ” کی آواز گونجتی ہے اسکے بعد بچے کو اللہ کے نام سے آشناں کروایا جاتا ہے۔  کیا کریں سائنس نامی ایک کیڑے نے بہت ترقی جو کر لی ہے۔  اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسکے بے شمار فائدے ہیں مگر کہیں کہیں اس نے ہم سے بہت کچھ چھین لیا ہے جی ہاں ہمارے بچوں سے وہ یاد گار بچپن چھین لیا ہے جو ہم نے گزارا اب کہ بچے صبح اٹھتے ہی پہلے انسٹا گرام فیس بک جیسی  سوشل میڈیا ایپس کا دیدار کرتے ہیں والدین کی آوازوں کی جگہ موبائل کے الارمز نے لے لی ہے جو “پیپ پیپ” کر کہ صبح سویرے تمام گھر والوں کا جینا دو بھر کر دیتے ہیں۔ اس ساری سرگرمی کےبعد پھر بیت الخلاء کا رخ کیا جاتاہے اور پھر ناشتہ کر کے سکول کو رفع دفع  ہو جاتے ہیں اور پھر واپسی پر بھی سکول سے آتے ہی بستہ کہیں گھر کے کسی کونے  کھدرے میں دھرنے کے بعد پہلی تلاش موبائل ہوتا ہے۔ 

آجکل  سوشل میڈیا اور ویڈیو گیمز کا رجھان اس قدر بڑھ چکا ہے کہ بچے ہوں یا بڑے سب کہیں  موبائل میں ہی غرق ہوتے ہیں۔ میں خود بھی موبائل فون کے جادوئی حصار میں اکثر کھوئی ہوئی ملتی ہوں مگر مجھے اس سے شدید اختلاف بھی ہے اور وہ یہ کہ اس ٹیکنالوجی نے بہت سے گھروں میں رشتوں کو دیے جانے والا وقت چھین لیا ہے۔ ایک زمانہ وہ بھی تھا جب ابا کی موجودگی میں تمام گھر کے افراد انکے پاس بیٹھتے اور خوب محفل جما کرتی تھی مگر اب بچوں نے والدین کو بھی اس جدید بیماری سے لیس کر دیا ہے اب وہ بھی فیس بک یا یو ٹیوب دیکھنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ اب وہ محفلیں بہت کم  لگتی ہیں جو گزشتہ سالوں میں لگا کرتی تھیں۔

مگر کہتے ہیں نہ کہ کوئی بھی چیز بری نہیں ہوتی اسکا استعمال برا ہوتا پے۔ ایسے ہی ان سوشل میڈیا ویب سائٹس کا بہت سے لوگ غلط استعمال بھی کرتے ہیں۔ سب سے پہلے تو مرد حضرات اکثر ان پر اس نیت سے اکاؤنٹ بناتے ہیں کہ لڑکیوں سے دوستی کی جائے اور ہمارے اقبال کی چڑیاں بھی کچھ کم نہیں ہیں  انہوں نے بھی اس امر میں بڑھ چڑھ کر شمولیت اختیار کی ہے۔ اور بات تصویروں اور ویڈیو کالز تک جا پہنچتی ہے اور پھر جب وہ تصویریں لیک ہوتی ہیں  تو بنت ہوا کو بدنامی کے ڈر سے خود کشی تک کی نوبت لانی پڑتی ہے۔

اسکے بعد سوشل میڈیا کے زریعے انتہا پسند گروہ اکثر بہت غلط طریقے سے اپنی رائے دوسروں تک پہنچاتے نظر آتے ہیں۔ اکثر مزہبی گروہ ایک دوسرے کے فرقوں کو گالیاں تک دیتے ںظر آتے ہیں۔ یہ سراسر ناجائز بات ہے۔ بے شک سوشل میڈیا دوسروں تک اپنی آواز پہنچانے کا بہترین زریعہ ہے لیکن انتہا پسندی کی حد تک جانا بے حد غلط ہے.  قصہ مختصر یہ کہ جدید ٹیکنالوجیز سے مستفید ہونا غلط بات نہیں ہے لیکن انکا اس قدر عادی ہو جانا غلط ہے کہ آپ اسکے چکر میں اپنی زندگی کے حقیقی مقاصد سے ہی دور ہو جائیں او گھر والوں سے بے خبر باہر والوں کی زندگیوں سے با خبر  رہنا زیادہ ضروری سمجھنے لگیں۔

The Generation GAP | ٹیکنالوجی کا چسکا

Mehar Fatima (editor)

Urdu Article | Untold Stories | About The generations Gap.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.