All About Islam — انسان اور اسلامDisabled Society | اپاہج سماج

The difference between Islamic and Western society | اسلامی اور مغربی معاشرے کا فرق

Two different cultures in one article

Untold Highlights
  • Western culture has corrupted our culture.
  • Islamic culture is the best culture in the world.
  • We need to embrace our culture back.

The difference between Islamic and Western society | اسلامی اور مغربی معاشرے کا فرق)- ثقافت، نظریات، مکالات اور بہت سے ہزاروں پہلوؤں پر،مشتمل بظاہر ایک عام سی سوچ لیکن اپنے دامن میں خیالات سے لیکر اعمال تک کا راستہ سمیٹے ایک عظیم طاقت جس کا نام اگر اقدار میں لپٹی تہذیب سے منسوب کیا جاۓ تو غلط نہ ہو گا. کسی بھی معاشرے کو پرکھنے کا سب سے پہلا نقطہ نظر اسکی تہذیب کو پرکھنا ہے۔ہمارا موضوع اسلامی اور مغربی ممالک کے درمیان فرق سے منسلک ہے جسکی پرکھ کا آغاز دونوں قسم کے ممالک میں رہنے والوں کی تہزیب پر منحصر ہے. 1441 سال قبل دنیا ایک ایسی سوچ اور نظریات سے روشناس ہوئی جسکا نعم البدل آج تک کہیں نہیں ملتا.ایسے نظام پر چلنے والا معاشرہ ایک قلیل مدت میں ہی طول وعرض میں پھیل گیا. دوسری جانب مغربی اقدار وروايات کا آغاز سولہویں صدی میں ہواجب دنیا کے نقشے پر مغرب ایک طاقت بن. کر ابھرنے لگا.

رہ گیا ہے۔

The difference between Islamic and Western society | اسلامی اور مغربی معاشرے کا فرق

نظر کو خیرہ کرتی ہے چمک تہذیب معرب کی

یہ صناعی مگر جھوٹے نگوں کی ریزہ کاری ہے

مغربی تہذیب یورپی ممالک سے تجارت کر کے جب ایشیا اور افریقہ پہنچی تو اس کا سب سے پہلا نقطہ نظر آزاد خیالی تھا جس نے وقت کے ساتھ اپنے اثر کو گہرا کیا. ہالینڈ، فرانس، پرتگال اور انگلستان مغربی تہذیب کے زیر اثر آنے والے پہلے ممالک تھے جن میں شدت پسندوں نے اپنی سوچ کا سر عام اقرار شروع کیا. ترکوں نے جب مشرقی یورپ پہ اپنا قبضہ جمایا تو بہت سے یونانی، لاطینی علام کے ماہر وہاں سے یورپ کی طرف بھاگ نکلے جس کا اثر یہ ہوا کہ یورپ ترقی کرتا تمام دنیا میں اپنی سائنسی ایجادات کی وجہ سے پھیل گیا. تجارت کی غرض سے جانے والے مغربی تہذیب کے پیروکار لوگوں نے ہر جگہ اپنی آزاد خیالی اور بظاہر دکھنے والی ماڈرن تہزب سوچ کا پرچار کیا. اسی سوچ کے زیر اثر بر صغیر کے مسلمانوں نےبھی اپنا معیار اور معمولات کو ایک ڈھانچے میں ڈالا اسلامی اور مغربی ممالک میں مجھے اب تک جو ایک واضح فرق نظر آتا ہے وہ ان ممالک میں رہنے والے لوگوں کے رہن سہن سے شروع ہو کر انکی عادات و خیالات پر مبنی ہے.دوسرا واضح فرق تعلیم اور اسکے استعمال کا ہے.. اسلامی ممالک کا رجحان اسلامی اقدار اور تعلیمات پر منحصر ہے جبکہ مغربی ممالک لبرلزم کے پیروکار ہیں.. شادی کا فیصلہ ہو یا منگنی کا، اسکی بنیاد اسلامی تعلیمات میں ہی نظر آتی ہے جبکہ لبرلزم کے پیروکار ممالک میں سر عام زنا کاری جیسی روایت موجود ہے. میری گفتگو کا محور کچھ روز قبل ایک یورپ میں مقیم مسلمان عالم بنے جنکے کچھ الفاظ میری سوچ کو حیران کر گئے.. میرے مغربی اقدار سے متعلق سوال پر انکا کہنا تھا کہکیسے اقدار؟؟ کیا وہ اقدار جہاں شادی جیسا کونسیپٹ محض سینماؤں کی حد تک ہے، جہاں 10 سال کا بچہ بڑے فخر سے اپنے والدین کو اسلیے جیل کی سلاخوں میں بھیج رہا ہوتا ہے کہ انہوں نے اسے کیوں ڈانٹا،جہاں سکولوں اور کالجوں میں استادوں کو اجازت نہیں کہ وہ بچوں کو سر عام زنا سے روک سکیں، اور جہاں کے قانون اس نظریے کے حامل ہیں کی ہمارا خدا ہمیں دنیاوی آرائشوں میں مبتلا زندجمگی گزارنے کا درس دیتا ہے۔

مجھے اندازا ہوا کہ جس معاشرے میں بچوں سے لیکر بڑوں تک بے سکونی کی لہر دوڑ رہی ہو وہ معاشرہ اس سے نجات ہر وہ کام کرنا چاہے گا جسکا تعلق تہزیب وتمدن سے کوسوں دور ہودوسری طرف اسلامی ممالک میں شعور نام ہی اس چیز کا ہے جس کا سب سے پہلا ان تعلیمات کو اپنانا ہے جو سر عام گمراہی سے بچائے اور دلوں میں سکون کی کیفیت کو پیدا کرے. یہ حقیقت ہے کہ آج کے دور میں اسلامی ممالک میں بھی ایسے نطریات نے اپنا اثر دیکھانا شروع کر دیا ہے جسکی بنیاد مغربی لبرلزم ہے. میں اسکی سب سے بڑی وجہ زیادہ شہرت کی چاہ کو قرار دیتی ہوں… مغربی ممالک سے نت نئی آفرز اور انکا تیزی سے ترقی کرنا، شہرت کی طرف جانے والا پہلا زریعہ ہیں. آپ سب نے عمیرہ احمد کے ناول پر مشتمل ایک اردو ڈرامہ سیریل “الف” دیکھا ہو گا جس میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے شخص کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے جس کی سوچ مغربی تہذیب کی عکاسی کرتی نظر آتی ہے بالکل ایسے ہی اسلامی ممالک کے نامور لوگ جب ان اقدار کا پرچار کرنے لگیں جن پر مغربی رنگ چڑھا ہو تو وہاں اسلامی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا جاتا ہے۔

اقبال بھی اسی نطریے کا پرچار کرتے نظر آتے ہیں کہ

قوت مغرب نہ از چنگ و رباب

نے زرقص دختران بے ھجاب

یعنی مغربی قوت آرائش اور لزتیں دکھا کر اپنا اثر شروع کرتی ہے جس سے ہر پردادار کا بے حجاب ہونا مقدر بنتا ہے۔.

The difference between Islamic and Western society | اسلامی اور مغربی معاشرے کا فرق

Amber fatima (writer)

Urdu Article | Untold Stories | about differencebetweenIslamic and wester nculture.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.