- an untold story of a criminal.
- story that can never say.
(The Criminal (Part 1) | مجرم)-پولیس اسے کئی دنوں سے تلاش کررہی تھی ،تین دفعہ تو اس کے گھر پر پولیس کا چھاپہ پڑ چکا تھا ۔جس وقت ریحان ٹی ٹی کے گھر پر چھاپہ پڑا پورا محلہ کھڑکیوں اور بالکونیوں سے جھانک جھانک کر دیکھ رہا تھا ۔بھئی ہم بتا چکے ہیں وہ یہاں نہیں آتا ریحان ٹی ٹی کے والد نے ناراض ہو تے ہوئے پولیس سے کہا ۔پولیس چلی گئی تو محلے والوں نے جا کر ریحان ٹی ٹی کے والد سے پوچھا: پولیس کیوں آ ئی تھی ؟کیوں کیا آئی تھی بھائی !!! بس ایک بیٹا تھا وہ بھی نہ جانے کن چکروں میں پڑ گیا ۔ریحان کے والد وہیں چبوترے پر بیٹھ گئے ۔جوان بیٹیوں کا ساتھ اور ریحان ٹی ٹی کی وجہ سے اب کوئی اچھا رشتہ بھی نہیں آتا تھا بیٹیوں کا۔کیا کروں ؟ اور اسی وقت ریحان ٹی ٹی کے والد کو دل کا دورہ پڑا اور وہ ہسپتال جاتے جاتے ختم ہو گئے ۔ریحان ٹی ٹی کو والد کی موت کا پتہ چلا مگر وہ پولیس کے خوف سے باپ کے جنازے میں بھی شریک نہیں ہو سکا۔
والد کی موت کے دسویں دن رات کی تاریکی میں چھپتے چھپاتے ریحان ٹی ٹی اپنے گھر پہنچا ماں سے ملا بہنوں سے ملا سب رو رہی تھیں ۔۔۔ پولیس کے مخبر نے پولیس کو اطلاع دی کہ ریحان ٹی ٹی گھر آیا ہوا ہے۔۔۔کچھ ہی دیر میں پولیس نے ریحان ٹی ٹی کے گھر کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور ریحان ٹی ٹی گرفتار ہو گیا ۔آج بھی دس دن پہلے کا منظر تھا لوگ کھڑکیوں ، بالکونیوں اور دروازوں کی اوٹ سے یہ منظر دیکھ رہے تھے ریحان ٹی ٹی کی ماں پولیس والوں سے منت سماجت کررہی تھی کہ اسے نہیں لے کر جاؤ اب ہمارا اس کے سوا کوئی سہارا نہیں ہے۔۔۔کیا کیا ہے اس نے ؟ ۔۔۔ریحان ٹی ٹی کی ماں کے آنسوؤں بہہ رہے تھے، لبوں پر التجاء تھی ،منت سماجت تھی ، لیکن نہ محلے میں سے کوئی ان کی مدد کو آرہا تھا اور نہ ہی داروغہ (تھانیدار) ریحان ٹی ٹی کو چھورنے کو تیار تھا ۔تمہیں یہ سمجھ کیوں نہیں آتی میں ایک ماں ہوں ریحان ٹی ٹی کی ماں داروغہ (تھانیدار) کے سامنے گڑ گڑا رہی تھی
The Criminal (Part 1) | مجرم
اے خاتون ! تمہیں یہ کہنا نہیں پڑتا اگر تم سمجھ لیتیں کہ تم ایک ماں ہو ۔داروغہ (تھانیدار) نے مجرم کی ماں سے کہا ۔کیا مطلب؟ مجرم کی ماں نے حیرت سے پوچھا ۔مطلب بہت واضح ہے یہ جب پیدا ہوا تھا تو اس کا کوئی نام نہیں تھا ۔۔۔تم نے اس کا نام کیا رکھا تھا تمہیں یاد ہے ؟ داروغہ (تھانیدار) نے مجرم کی ماں سے پوچھا ۔میں نے اور اس کے والدنے اس کانام ریحان ہی رکھا تھا ۔۔۔اس وقت تو یہ بہت چھوٹا سا ہو گا ؟ داروغہ (تھانیدار) نے پوچھا ۔ہاں لازمی سی بات ہے ہر بچہ چھوٹا ہی ہوتا ہے ۔۔۔مجرم کی ماں کے آنسو خشک ہو چکے تھے اور وہ حیرت سے داروغہ (تھانیدار) کے سوالات کے جوابات بھی دے رہی تھی ۔یہ بتائیں گی آپ ! یہ ریحان سے ریحان ٹی ٹی کیسے بنا ؟آپ نے اس کی پرورش کی ۔ اس کی تربیت کیوں نہیں کی ؟داروغہ (تھانیدار) کا سوال تھا یا کو ئی بم ۔۔۔ہر طرف سناٹا چھا گیا ۔یہ بھتے میں پیسے لاتا تمہیں دے دیتا اور تم رکھ لیتی تھیں ۔۔۔یہ کس کو قتل کرکے پیسے لاتا اور تم کو لیتے ہوئے شرم نہیں آتی تھی ۔۔۔یہ کسی کی جیب کاٹ رہاہے ۔۔۔کسی کومار رہا ہے ۔۔۔کس کو دھمکا رہاہے اس کی تم نے کبھی پرواہ کی ہی نہیں ۔۔۔اور آج تمہاری ممتا تڑپ رہی ہے لیکن اس نے کتنی ماؤں کو رلایاہے اس کا احساس کیوں نہیں آپ کو ؟ داروغہ (تھانیدار) نے ریحان ٹی ٹی کو ہتھکڑی پہناتے ہوئے کہا۔کاش ریحان نے جرم کا راستہ اختیار نہ کیا ہوتا تو آج اس کے والدین کو رسوائی کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔ریحان ٹی ٹی کو پولیس لے گئی ۔۔۔۔ریحان ٹی ٹی کی ماں کہہ رہی تھی یہ پولیس بہت مارتی ہے پلاس سے ناخن اتار لیتے ہیں ۔۔۔الٹا لٹکا کر مارتے ہیں ۔۔۔کوئی میرےریحان کوبچا لو ۔
لیکن کوئی ریحان ٹی ٹی اور اس کی ماں کی مدد کو نہیں آیا ۔ریحان ٹی ٹی کی ماں اور دیگر لوگوں کی طرح آپ بھی سوچ رہے ہیں نا کہ اس کی ماں نے اگر اس کی تربیت کی ہوتی تو آج ریحان ، ریحان ٹی ٹی نہ بنتا ۔۔۔آج یہ مجرم کی شکل میں نہیں ہوتا ۔۔۔۔اس کو پولیس ہتھکڑی لگا کر نہیں لے جا رہی ہو تی ۔۔آج یوں دنیا کے سامنےتماشہ نہ ہوتااگر ریحان کی ماں نے ریحان کی اچھی تربیت کی ہوتی ۔۔۔۔میں نے کھڑکی بند کرتے ہوئےسوچا ۔لیکن تم بھی تو ایک مجرم کی پرورش کررہی ہو ۔۔۔ایک آواز مجھے اپنے گھر کے درو دیوار سے سُنائی دی ۔کس مجرم کی ؟ میں نے حیرت سے پوچھا ۔انجان مت بنو ! یہ جو بستر پر موجود ہے تمہارا بیٹا !میں نے اپنے بیٹے پر نگاہ ڈالی اور کہا: کیا کیا ہے اس نے ؟کیا کیا ہے اس نے ، ریحان ٹی ٹی والے کی ماں بھی تو یہ ہی پوچھ رہی تھی کیا کیا ہے اس نے ؟لیکن وہ مجرم تھا میں نے زور دے کر کہا میرا بیٹا مجرم نہیں ہے اس کے ہر کلا س میں مارکس اچھے آتے ہیں ۔۔۔یہ باادب بچہ ہے یہ کسی لڑتا جھگڑتا نہیں ہے ۔۔۔میں صفائی پیش کرتی رہی ۔کچھ دیر کی خاموشی کے بعد اس آواز نے کہا: کیاآج تم نے اسے فجر کی نماز کے لیے جگایا تھا ؟
(جاری)
The Criminal (Part 1) | مجرم
Hafiz ifrahim (Writer)Urdu Article | Untold Stories | a story of a crime.