Politics | سیاست

Quota System In Pakistan | کوٹہ سسٹم

Pakistani politics and their policies.

Untold Highlights
  • Quota system and its implementation in Pakistan.
  • Pakistan's failed quota system.
  • Pakistan's failed quota system.

(Alif VS Mere Paas Tum Ho | ”الف“ اور ”میرے پاس تم ہو) قیام پاکستان سے لیکر1985 تک کراچی سے منتخب اور غیر منتخب لوگ کراچی کے نمائندہ بن کر کراچی کے نام پر سیاست کرتے رہے، پورا پاکستان اس بات کو مانتا تھا کہ کراچی پڑھے لکھے لوگوں کا شہر ہے، لیکن 1971کے الیکشن میں وجود میں آنے والی پیپلزپارٹی کی حکومت نے اندرون سندھ میں محرومی کا بہانہ بنا کر صرف سندھ کی سطح پر کوٹہ سسٹم نافذ کیا جسمیں سندھ دیہی کے لیے 60٪ اور شہری سندھ کے لئے 40٪ کوٹہ نافذ کر دیا گیا، جو کہ ابتدائی طور پر 10 سال کے لیے تھا، جس کے نتیجے میں شہری سندھ کا نوجوان جو کہ 80٪ مارکس لیکر بھی پروفیشنل کالجز میں داخلے سے محروم رہا، جبکہ اندرون سندھ کا نوجوان 40٪ مارکس لیکر داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا، کوٹہ سسٹم اگر 10 سال ہی رہتا تو بھی یہ قابل قبول تھا کہ اس دوران سندھ دیہی سے منتخب پارٹی دیہی علاقوں کو ترقی دے گی، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا اور کوٹہ سسٹم کو مزید 10کے لیے بڑھا دیا گیا۔

آہستہ آہستہ کراچی کے نوجوانوں میں بھی احساس محرومی بڑھتا گیا،اور انھوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے خود جدوجہد کا آغاز شروع کردیا،1984 میں کراچی کے نوجوانوں نے اے پی ایم ایس او کی بنیاد رکھی جس کی قیادت الطاف حسین کر رہے تھے ،یہ قیادت دھیرے دھیرے نوجوانوں سے نکل کر عوامی نمائندگی میں بدل گئی، تو سندھ کی سطح پر ایک ہلچل پیدا ہو گئی، کیونکہ شہری سطح پر لوگ جوک در جوک اس تنظیم ایم کیو ایم میں شامل ہونے لگے اور وڈیرانا سیاست کا خاتمی ہونے لگا تو بڑے بڑے اسٹیٹس کو کے لوگوں کو اپنی سیاست ختم ہوتی نظر آنے لگی اور یہاں سے ایم کیو ایم کی مخالفتوں کا آغاز ہو گیا، ، دوسری طرف تمام تر وڈیرانا جاگیردارانا مخالفتوں کے باوجود ایم کیو ایم آگے بڑھتی رہی،اور بلدیاتی اداروں میں کامیابی کے بعد قومی اور صوبائی سطح پر بھی کامیابی سے اپنے نمائندے منتخب کروائے، لیکن چونکہ ان نمائندوں کی تعداد اسمبلی میں آٹے میں نمک کے برابر تھیں جسکی وجہ سے شہری سندھ کی مؤثر آواز ہونے کے باجود شہری سندھ کے مسائل حل نہ کروا سکے جسمیں سر فہرست کوٹہ سسٹم کا خاتمہ تھا، اور پھر وڈیروں اور جاگیرداروں کی اکثریت میں ایم کیو ایم جیسی قوت کچھ نہ کر سکی، پھر اسٹیٹس کو کی قوتوں نے ریاستی مشنری کو استعمال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو روکنے کے لیے بھرپور مخالفت کی، اس کی سیدھی مثال سندھ کی حکومت ہے، جہاں پیپلزپارٹی نے جسمیں سندھ کے وڈیروں کا قبضہ ہے ہمیشہ لسانی کارڈ کھیل کر سندھ سے ووٹ حاصل کر کے اکثریت کی بنیاد پر سندھ میں حکومت بناتی رہی، ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی مشنری کو استعمال کرکے ہمیشہ ایم کیو ایم کو الجھا کر مسائل کے حل سے دور رکھا، پیپلز پارٹی کے وڈیرانا ذہن نے نہ صرف شہری سطح پر ایم کیو ایم کو دبانے کے لیے کوئی ترقیاتی نہیں کیے بلکہ اپنے علاقوں کو بھی ترقی سے محروم رکھا۔

Quota System In Pakistan | کوٹہ سسٹم

اب ریاستی اداروں نے کراچی کی آواز کو تو بند کردیا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کراچی جو کہ ملک کی معیشت میں کلیدی کردار رکھتا ہے کچرے کا ڈھیر بن گیا، منشیات کا اڈہ بن گیا، حکومتی مشنری چاہے صوبائی ہو یا قومی دونوں سطح پر کراچی کے لیے سوائے بیانات کے کوئی کام نہیں ہو رہا، اسٹیٹس کو کے لوگ خوش ہیں، قومی خزانے کی لوٹ مار میں کوئی مداخلت کرنے والا نہیں۔کراچی کے لوگوں کو ایم کیو ایم کے سیاست سے الگ ہونے والے خلاء کو پورا کرنے کے لیے پی ٹی آئی سے امید دلائی گئی تھی، لیکن چونکہ اس میں بھی کراچی کی نمائندگی نہیں تھی اور چونکہ اس میں بھی اسٹیٹس کو کے لوگ زیادہ ہیں، انھوں نے بھی آتے ہی کراچی کے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور رہی سہی کسر کوٹہ سسٹم کو غیر معینہ مدت کے لیے نافذ کردیا۔کراچی کے نوجوانوں پر سرکاری نوکریوں کے دروازے بند ہونے، کراچی کو کچرے کا ڈھیر بننے اور کراچی کی اصل نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی اس ایٹم بم کی مانند سلگ رہا ہے ،کہ جس کے پھٹنے سے نہ صرف کراچی بلکہ پورا ملک متاثر ہو سکتا ہے، لہذا مقتدر حلقوں کو اس طرف فوری توجہ درکار ہے، تاکہ کراچی والے کہیں ملک دشمنوں کے ہاتھوں میں اپنے مسائل کا حل نہ ڈھونڈنے نکل جائیں۔

Quota System In Pakistan | کوٹہ سسٹم

Neem Ud Din Farooqui (Writer)

The Reality behind the Quota system of Pakistan.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.