Bitter Truth | تلخ حقیقت

The Poor And Weather | غربت اور موسم

The Lifestyle of poor people in bad weather conditions

Untold Highlights
  • Life Style of Poor People
  • Impact of weather and livelihoods of poor people
  • Impact of heavy rains and urban flooding's on poor settlements

(The Poor And Weather — غربت اور موسم)– “ماں ہمساۓ کے سب بچوں نے سردیوں کے کپڑے لے لیےماں ہم کب لیں گے۔ماں کیا ہمارے گھر سردی نہیں آٸی لیکن ماں مجھے تو بہت سردی لگتی ہے۔۔سنو ناں ماں جواب کیوں نہیں دیتی۔پر ماں کیا جواب دیتی وہ تو پہلے ہی اس یخ بستہ ٹھنڈ میں کمزوری اور فاقوں کے باعث زندگی کی جنگ ہار چکی تھی۔ یہ سردو گرم موسم جب شدت اختیار کرتا ہے ناں تب یہ یہ بھی غریبی اور امیری کا فرق بھول جاتا ہے۔ مگر ہمارے جیسا طبقہ جس نے موسمی تغیر کو بھی اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے ہم اس موسمی اثرات کا اندازہ کیسے لگا سکتے ہی کہ جس میں ایک بوڑھا غریب آدمی 5 ڈگری درجہ حرارت میں بھی پھٹے پرانے کپڑے پہن کر گھر سے نکلتا ہے صرف اس امید پر کہ شاید کوٸی مزدوری مل جاۓ شاید آج گھر کا چولہا جل جاٸے لیکن افسوس آج بھی اسے کوٸی مزدوری نہ ملی آج بھی اسکے بچے شاید خالی پیٹ سوٸیں۔ کبھی سوچا اس بیوہ عورت کے بارے میں جو اپنے جوان بیٹیوں کا پیٹ بھرنے کیلٸے اس درندہ صفت معاشرے میں تمام موسمی حالات کا سامنا کرتےہوٸے نکلتی ہے۔

نہیں ہم ٹھنڈ میں گرم بستروں میں بیٹھنے والے لوگ اورگرمیوں میں پنکھوں اور اٸیر کنڈیشن کمروں میں رہنے والے لوگ کبھی انکی مشکلات اور بیچارگی محسوس نہیں کر سکتے۔ ہم کبھی اس بچے کی معصومیت نہیں جان سکتے جسکے ہاتھ میں کتاوں کی جگہ45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بھی چاٸے کی ٹرے ہوتی ہے اور گھر کا واحد کفیل ہونے کیوجہ سے وہ کسی دکان یا کینٹین پر کھڑا کام کر رہا ہوتا ہے

Poor and Weather

The Poor And Weather — غربت اور موسم

ہم تو اس اکیلی ماں کا دکھ بھی نہیں سمجھ سکتے جسکی بیٹی کا جہیز سیلابی بارش میں کچی چجت ٹپکنے سے خراب ہو جاتا ہے اور اگلی کٸی راتیں وہ اس پریشانی میں کاٹ دیتی ہے کہ اسکی پوری زندگی کی کماٸی ضاۓع ہو گٸی اب کیسے کرے گیوہ جوان بیٹی کو رخصت۔نہیں ہم غربت اور موسم کا تعلق سمجھنے سے مکمل طور پر قاصر ہیں کیونکہ ہم نے نہ وہ ٹھنڈ دیکھی ہے نہ سورج کی تپش برداشت کی ہے۔ نہ وہ ہبس کاموسم جس میں ایک کینسر کے مریض کا زخم گل کر سڑ جاتا ہےاور اس میں پیپ پڑ جاتی ہے۔ وہ موت جیسی تکلیف کوٸی نہیں سمجھ سکتا سواٸے اس پہ جس پر بیت رہی ہو۔ کانپتے ہاتھوں سے جھلستی گرمی میں مزدوری کرنے والے کمزور باپ کا دکھ کبھی نہیں سمجھ سکتے۔ گھر بیٹھ کر موسمی تغیرات سے لطف اندوز ہونا بہت آسان ہے کبھی اپنی بِلوں سے باہر نکلو تو پتا چلےکہ اصل زندگی تو ہمارے بس کا کھیل ہی نہیں ہے۔میری باتیں شاید بہت سے لوگوں کو بری لگیں گی لیکن کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے“بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی۔

The Poor And Weather — غربت اور موسم

Mehar fatima (editor)

The Poor and Weather — is an illustration of poor people coping with their changing environment.

Review

Text Quality - 70%
Research - 80%
Creativity - 90%
Readability - 90%
Impression - 80%

82%

Content Score

Your feedback can build our confidence and enhance the writing skills of our writers.

User Rating: Be the first one !

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.