Politics | سیاست

Political Facts of Pakistan (Part 1) — سیاہ حقائق

some hidden political facts of Pakistan.

Untold Highlights
  • Some hidden truths of politics.
  • Some hidden realities of our political culture.
  • Pakistan and its Politics.

(Political Facts of Pakistan (Part 1) — سیاہ حقائق)-اگست 4 ,2019 دی نیوز اخبار کے فرنٹ پیج پر ایک بڑی سٹوری لگی جس کی سرخی کچھ یوں تھی کہ شریف فیملی کی شوگر ملز کسانوں کے تقریبا 2 ارب روپے کی ادایئگیاں روک کر بیٹھی ہوئی ہے اور شریف فیملی کی شوگر ملوں کی طرف سے کسانوں کو ادایئگیاں نہیں کی جارہی-یاد رہے یہ ادایئگیاں 2018 کے سال کی تھی اور 2019 کی فصل آنے والی تھی-لیکن شریف فیملی نے کسانوں کو انکی ادائیگیاں ابھی تک نہیں کی تھی-پاکستان شوگر ملز ایسویسی ایشن کے رولز کے مطابق ہر شوگر مل کو اس کے شیئر کے حساب سے گنے خریدنے کا ایک کوٹا دیا جاتا ہے کوئی بھی شوگر مل اس منظور شدہ کوٹے سے زیادہ گنا نہیں خرید سکتی-جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا کوئی ایسا سکینڈل آپ نے سنا ہو کہ جہانگیر ترین نے کسی کسان کو اس کا پورا معاوضہ نہیں دیا- یا معاوضہ لٹکا کر دیا؟؟ نہیں- یہی وجہ ہوتی ہے کہ کسانوں کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو اپنا گنا بیچیں یا پھر ان 3، 4 شوگر ملز کو بچیں جو معاوضہ پورا دیتی ہیں- اور وقت پر دیتی ہیں-

لیکن پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے رولز کے مطابق یہ 4 شوگر ملز مالکاں ایک خاص حد تک ہی گنا خرید سکتی ہیں-باقیوں کی مجبوری بن جاتی کہ وہ شریف خاندان اور ان جیسے لوگوں کے پاس جا کر اپنا گنا بیچیں- یہ لوگ چونکہ سیاسی اثر و رسوخ والے لوگ ہوتے ہیں لہذا ایک تو جتنا ریٹ گورنمنٹ نے طے کیا ہوتا ہے اتنا ریٹ نہیں دیتی اور پھر پیسے بھی لٹکا کر دیتی ہے جس سے کسان سڑکوں پر آجاتا ہے- یہ میں نہیں آپ وہاں کے لوکل کسانوں سے پوچھ لیں-اور کسان کسی سے شکایئت بھی کرنے جوگے نہیں ہوتے-جبکہ پی پی سندھ میں اومنی گروپ کو فائدہ دینے کے لیئے کاشتکاروں کو پولیس کی مدد سے حراساں کرتی ہے کہ وہ اپنا گنا اومنی گروپ کو بیچیں- اور اس کام کے لیئے سندھ پولیس کے ڈی ایس پیز اور ایس پیز تک کسانوں کو حراساں کرتے ہیں- اے ڈی خواجہ نے 2016 اور 2017 میں حراساں کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کاروائی کی تو زرداری آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے پیچھے پڑگیا اور میڈیا میں اس کے خلاف اسٹیبلیشمینٹ کا آدمی ہونے کی کمپیئن چلوائی گئی- جبکہ اومنی گروپ زرداری کا فرنٹ مین ہے- 

Political Facts of Pakistan (Part 1) — سیاہ حقائق

سبسڈی شوگر ملز کو پاکستان میں چینی کی پراسس کاسٹ کے دنیا کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی وجہ سے دی جاتی ہے-اب شوگر کی ٹوٹل پیدوار اگر پاکستان کی ڈیمانڈ سے زیادہ ہو تو اسی حساب سے باقی شوگر باہر کے ملکوں میں برآمد کردی جاتی ہے- جس کی اجازت کابینہ دیتی ہے- شوگر کی برآمد سے چینی کی ملک میں قیمت پر کوئی فرق نہیں پڑتا-

اب سکینڈل اس وقت جو بن رہا ہے وہ 2 قسم کے ہیں سکینڈل ہیں جن کو جان بوجھ کر گڈ مڈ کیا جارہا ہے- پہلا سکینڈل یہ ہے کہ جن جن شوگر ملز نے سبسڈی لی آیا انہوں نے اتنی چینی باہر برآمد کی یا نہیں؟ اگر برآمد کی ہے تو کن کو کی؟ اور جن کو برآمد کی کیا وہ واقعی ہی دنیا میں موجود بھی ہیں یا بس انکا وجود شریف خاندان کی فیکٹریوں کی طرح صرف کاغذوں میں ہی ہے- یہ پہلا سکینڈل ہے جس کو توڑ مڑور کر کچھ اور بنایا جارہا ہے-سبسڈی کو قانونی تحفظ حاصل ہے- جس کو کہیں چیلنج نہیں کیا جاسکتا- لہذا میڈیا فری میں شور ڈال کر عوام کی توجہ اصل مافیہ سے ہٹانا چاہ رہا ہے- اور اصل مافیہ کون ہے-وہ نیچے بیان کیا گیا ہے-

دوسرا سکینڈل چینی کی قیمت کے بڑھنے کا ہے جس کی تو کوئی بات ہی نہیں کررہا- کہ وہ کونسے سٹہ باز تھے جنہوں نے مارکیٹ سے چینی غائب کی اور غائب کرکے چینی کی شارٹیج پیدا کی جس سے چینی کی قیمت بڑھ گئی-

یہ 2 مختلف چیزیں ہیں جن کو گڈ مڈ کرکے جہانگیر ترین کے سر تھوپا جارہا ہے- اور ہماری قوم اتنی ویلی ہے کہ خود کچھ نہیں پڑھتے بس ادھر ادھر سے سن کر آئیڈیا بنا لیتے ہیں اور ٹرک کی بتی کے پیچھے لگ جاتے ہیں- ۔

Political Facts of Pakistan (Part 1) — سیاہ حقائق

Asim Chaudhary (Writer)

Urdu Article | Untold Stories | about political facts of Pakistan.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.