Untold Storiess
Edit
Tribal Tradition Of Pakistan

Tribal Tradition of Pakistan | درخشندہ قبائلی روایات کا امین

1+
ava5.jpg

Tribal Traditionsof Pakistan

درخشندہ قبائلی روایات کا امین

Tribal Tradition of Pakistan | By M. Ilyas Kakar  بلاشبہ یہ دنیا فانی ہے اور اس میں رہنے والی ہر شے نے آخرکار ابدی نیند سو جانا ہے، عمر کے اس مختصر دورانیہ میں ہم نے بہت سے لوگوں کو اس دنیا سے کوچ کرتے دیکھا جن کے انتقال پر یقینا دل غمزدہ ہوا اور ان کے لئے خیر اور مغفرت کی دعاوں کے لئے ہاتھ فضا میں بلند کئے۔ قبرستان ایسے بے شمار انسانوں سے بھرے پڑے ہیں جن کو اپنی آنکھوں کے سامنے دفن ہوتے دیکھا۔ مگر کچھ ہستیاں اپنی عظمت، سخاوت بہادری اور کردار کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں ، انکی زندگی آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہوتی ہے اور انکی رحلت ایک ناقابل تلافی نقصان تصور کیا جاتا ہے، جنکے وصال کا کئی دن ، کئی مہینوں تک یقین تک کرنامشکل ہو جاتا ہے –

Baluchistan, Baluchistan Today, Pakistan and Baluchistan Todaypk, daily Pakistan, today.pk, dailypakistan, bbc urdu Pakistan, e sahulat, today pk, jang.com.pk, jang breaking news, daily jang latest news,

dawn news urdu, daily express urdu, urdu news paper, the news urdu, articles, qaumi akhbar, urdu columns, pak urdu news, daily express (urdu newspaper), jang akhbar, daily express urdu newspaper, hamid mir column, express urdu newspaper, urdu writing online, pak news urdu, daily urdu columns, urdu news point,

Tribal Tradition of Pakistan | درخشندہ قبائلی روایات کا امین

ایسا ہی ایک نام جناب حاجی فیض محمد لالا کا بھی ہے. ان کا تعلق ضلع پشین کی تحصیل کاریزات کے ایک گاوں کلی خوشاب سےتھا ۔ انکی زندگی مثل چراغ ہے، امید کی کرن ہے۔ انکی شخصیت نہ صرف اپنے گاوں بلکہ پورے ضلع پشین اور آس پاس کے اضلاع میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے ۔ وہ ایک بے باک ، نڈر، زبان کے پکے اور دوٹوک موقف رکھنے والے رہنما تھے۔

انہوں نے ہمیشہ سے اپنے علاقے کے غریب عوام کے لئے جدوجہد سے بھرپور زندگی گزاری، وہ سیاست کے ذریعے خدمت پر یقین رکھتے تھے ، وہ ایک سیاسی بصیرت رکھنے والی شخصیت تھے انہوں نے اپنی زندگی کا کثیر حصہ جمعیت علماء اسلام کے جھنڈے تلے گزارا انکی بھرپور کوشش ہوتی تھی کہ علاقے میں فلاح و بہبود اور رفاہ عامہ کے اجتماعی کام کروائے جائیں اور اس یقین کے ساتھ انہوں نے ہمیشہ اس مقصد میں کامیابی بھی حاصل کی۔

حاجی صاحب علاقے کی امن کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے تھے ، انہوں نے بے شمار تصفیہ کروائے اور لوگوں کو پیار محبت سے رہنے کی تلقین کی، متعدد بار اپنے منصفانہ فیصلوں سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی اور اپنا وقار قائم رکھا۔ وہ اس علاقے کے لئے ایک فخر اور استقامت کی علامت تھے، انکی موجودگی میں گاوں والوں کو ایک سکون اور اطمینان کا احساس ہوتا تھا کیونکہ ایک لیڈر ہمیشہ سب سے بڑھ کر آگے چلتا ہے اور یہی اسکی خاصیت ہوتی ہے۔

میری خوش بختی ہے کہ حاجی صاحب میرے ننھیالی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور ہم سب انکو نانا کے طور پر جانتے تھے اس کے علاوہ وہ میرے والد صاحب کے دیرینہ احباب میں شمار ہوتے تھے، بسا اوقات والد صاحب کے ساتھ مجھے بھی انکی محفلوں میں شرکت کا شرف حاصل ہوا ہے۔ انکی باتیں تجربے پر مبنی اور دلائل سے مزین ہوتی تھیں ، وہ گاوں کے ہر فرد کا یکساں خیال رکھتے تھے اور خوشی غمی میں باوجود علالت کے بھی ضرور شرکت کرتے تھے، یہی وہ سبب ہے کہ ہر کوئی انکی دل سے عزت کرتا اور انکے فرمودات سے بہرہ مند ہوتا۔

حاجی صاحب جیسے رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں انکے خلا کو پر کرنا شاید ممکن نہ ہو ، انکی رحلت یقینا اس قوم اور علاقے کے لئے کسی ناقابل تلافی نقصان سے کم نہیں، مگر انکی زندگی ہم سب باالخصوص نوجوانوں کےلئے ایک قابل تقلید نمونہ ہے، انکی فکر اور فلسفہ پر چل کر پہاڑ جیسی مشکل کا سامنا بھی با آسانی کیا جاسکتا ہے انکی باتوں پر عمل پیرا ہوکر معاشرے میں ایک پروقار مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔

انکی زندگی پر لکھنا یقینا کسی شرف سے کم نہیں، انکی زندگی پر بندہ لکھنے لگ جائے تو معلوم نہیں کتنے صفحات کالے ہوں مگر پھر بھی تشنگی باقی رہ جائے، آپ کی سیاسی، سماجی، معاشرتی اور فلاحی زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں ، آپ ایک رہنما تھے اور ہمیشہ ایک رہنما کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔ بس اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ انکی قبر کو نور سے منور کر دیں اور ان کے لئے آگے کی منازل آسان فرمائیں !

آمین.

Tribal Tradition of Pakistan | درخشندہ قبائلی روایات کا امین
Urdu Article By
M. Ilyas Kakar
Writer

Tribal Tradition of Pakistan | درخشندہ قبائلی روایات کا امین

More from
Personalities

Click the tabs blow to cheek the latest articles in the same catagory

The Stories Within
Quaid-e-Azam “بابائے قوم”عظیم قائد — “محمد علی جناح
11Sep

Quaid-e-Azam “بابائے قوم”عظیم قائد — “محمد علی جناح

1+ QUAID-E-AZAM MUHAMMAD ALI JINNAH بابائے قوم”عظیم قائد — “محمد علی جناح QUAID-E-AZAM MUHAMMAD ALI JINNAH | محمد علی جناح کی پیدائش 25 دسمبر 1876 کو ہوئی وہ ایک بہترین

Al-Farooq | the one who distinguishes between right and wrong | ایمانداری
07Jul

Al-Farooq | the one who distinguishes between right and wrong | ایمانداری

2+ Al-Farooq | The One Who Distinguishes Between Right And Wrong ایمانداری Al-Farooq | The One Who Distinguishes Between Right And Wrong | By Hafiz Ifrahim    دو نوجوان سیدنا

Tribal Tradition of Pakistan | درخشندہ قبائلی روایات کا امین
06Jul

Tribal Tradition of Pakistan | درخشندہ قبائلی روایات کا امین

1+ Tribal Traditionsof Pakistan درخشندہ قبائلی روایات کا امین Tribal Tradition of Pakistan | By M. Ilyas Kakar  بلاشبہ یہ دنیا فانی ہے اور اس میں رہنے والی ہر شے

Umar ibn Abd al-Aziz | ثانی عمر
02Jun

Umar ibn Abd al-Aziz | ثانی عمر

5+ Umar ibn Abd al-Aziz ثانی عمر Umar ibn Abd al-Aziz | By Ayesha M. Siddique        عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ حسب معمول گشت کررہے

Ertugrul ghazi | ارتغل غازی
09May

Ertugrul ghazi | ارتغل غازی

5+ Ertugrul Ghazi ارتغل غازی Ertugrul Ghazi  ارطغرل غازی خلافت عثمانیہ کے بانی ہے , آپکی پیدائش 1191 عیسوی میں ہوئی اور وفات 1280 عیسوی میں کچھہ کتابیں 1281 بتاتے ہیں,

Mirza Asad Ullah Khan Ghalib | اسداللہ خان غالب
25Jan

Mirza Asad Ullah Khan Ghalib | اسداللہ خان غالب

1+ Mirza Asad Ullah Khan Ghalib اسداللہ خان غالب Mirza Asad Ullah Khan Ghalib مرزا غالب(1797-1869)اردو زبان کے سب سے بڑے شاعر سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی عظمت کا راز

Tribal Tradition of Pakistan | درخشندہ قبائلی روایات کا امین

Cheek out the Latest Updates from Untold Storiess:

1+

What are your Thought's ..???