# Trending

Online Classes in Balochistan — Education in Pandemic (Part-2) | بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز

Moderm system of education in Balochistan .

Untold Highlights
  • education in Balochistan.
  • Impact of Covid19 at Baluchistan's Education.
  • Modern education system in Baluchistan.

(Online Classes in Balochistan — Education in Pandemic (Part-2) | بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز)-بلوچستان میں طلبہ کو دو کیٹیگریز میں تقسیم کیا جاسکتا ہے پہلی کیٹیگری میں وہ طلبہ آتے ہیں جو کہ بلوچستان کے لوکل ڈومیسائل رکھتے ہیں مگر وہ دوسرے صوبوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ دوسری کیٹیگری میں وہ طلبہ جو بلوچستان کے لوکل ڈومیسائل رکھتے ہیں اور وہ بلوچستان میں موجود کالجز اور یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاون ہونے کی بدولت چونکہ تعلیمی ادارے اور ہاسٹلز بند ہوگئے ہیں تو دونوں کیٹیگریز کے طلبہ واپس اپنے گھروں کو جانے پر مجبور ہو گئے ہیں ،مختلف یونیورسٹیوں نے مختلف اوقات میں آن لائن کلاسز کا آغاز کیا ،ان کلاسز کو اٹینڈ کرنے میں جن مشکلات کا سامنا ہوا ہے ان میں سے چند اہم مندرجہ ذیل ہیں۔

۔

انٹرنیٹ کا نہ ہونا

Online Classes in Balochistan — Education in Pandemic (Part-2) | بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز

آن لائن کلاسز کے لیے سب سے بنیادی ضرورت انٹرنیٹ کی ہے،مگر بلوچستان کے اکثر اضلاع میں انٹرنیٹ کی سہولت ہی ابھی تک میسر نہیں ہے، جبکہ کچھ اضلاع میں انٹرنیٹ تو موجود ہے مگر اس کی رفتار اتنی کمزور ہے کہ آن لائن کلاسز سے ربط قائم کرنا ناممکن ہوجاتا ہے، کچھ اضلاع میں انٹرنیٹ سیکورٹی خدشات کے نام سے بند ہے،جبکہ کچھ اضلاع میں تو کال کرنے کے لئے نیٹ ورک ہی نہیں انٹرنیٹ تو دور کی بات ہے۔

اینڈرائد فون اور لیپ ٹاپ کا نہ ہونا

طلبہ کی کثیر تعداد غریب گھرانوں پر مشتمل ہیں، مالی حالت کمزور ہونے کی وجہ سے وہ مہنگے موبائل فون اور لیپ ٹاپ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے، جس کی وجہ سے آن لائن کلاسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی نہ ہونا

انٹرنیٹ اور دوسرے ڈیوائسز تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد طلبہ حتی کہ اساتذہ کو بھی ان لائن کلاسز میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بجلی کا نہ ہونا

آن لائن کلاسز میں استعمال ہونے والے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ وغیرہ چونکہ بیٹری سے چلنے والے الیکٹرک آلات ہیں، انکو چارج کرنے کے لئے بجلی کی ضرورت ہوتی ہے، مگر اکیسویں صدی کے اس دور میں بھی بلوچستان میں کئی علاقوں میں ابھی تک بجلی کی سہولت موجود نہیں جبکہ جہاں یہ سہولت موجود بھی ہے وہاں 20،18 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ ایک معمول بن گیا ہے جو کہ آن لائن کلاسز کی راہ میں حائل ایک رکاوٹ ہے۔

رزلٹ متاثر ہونے کا خدشہ

:آن لائن کلاسز کے بعد آن لائن امتحان بھی ایک آزمائش سے کم نہیں ہے، ٹیکنالوجی سے صحیح واقفیت نہ ہونا، بجلی کا نہ ہونا، یا انٹرنیٹ کا دوران امتحان منقطع ہوجانا یقینا طلبہ کے رزلٹس پر اثرانداز ہوگا

ٹیلی سکول

حکومت نے گریڈ ایک سے کلاس بارہویں تک ٹیلی سکول کے نام سے ایک چینل کا اجرا کیا ہے مگر بلوچستان کے بچوں کو اس چینل سے کوئی فائدہ نہیں ہورہا کیونکہ یہاں طویل بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جبکہ انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سےچینل کو آن لائن بھی نہیں دیکھا جاسکتا۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ناقص تعلیمی نظام کے شکار بلوچستان کے طلبہ اس وقت یقینا انتہائی مشکلات میں ہیں، لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت بالخصوص وفاقی حکومت اور ایچ ای سی طلبہ کے مسائل حل کرنے کے لئے فی الفور عملی اقدامات اٹھائیں اور ملک کے مستقبل کے ان طلبہ کے تعلیمی ساکھ کو بچانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں

Online Classes in Balochistan — Education in Pandemic (Part-2) | بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز

M. Ilyas Kakar (Writer)

Urdu Article | Untold Stories | about online classes in Balochistan.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.