- My love for my cell phone.
- A smartphone is an addictive device which traps a soul into a lifeless planet full of lives
- Smartphone is definitely smarter than us to be able to keep us addicted to it.
(My Love | میری محبت)-وحشت تھی کہ بڑھی جارہی تھی۔ہاتھ پاؤں سن پڑے تھے۔کسی چیز میں جہ نہیں لگ رہا تھا۔اندر باہر ویرانی چھائی ہوئی تھی۔ایسا ہی ہوتا ہے جب محبوب روٹھ جائے اور وہ کل سے مجھ سے روٹھا بیٹھا تھا۔بالکل خاموش ۔نہ کوئی آواز نہ ہلچل
My Love | میری محبت
وہ میری زندگی تھا۔وہ جس کی میں جان تھی۔بے پناہ محبت تھی ہماری۔کل سے یوں لاتعلق بیٹھا تھا جیسے ہمارا کوئی واسطہ تعلق ہی باقی نہ رہا ہو۔میں جلے پیر کی بلی کی طرح پورے گھر میں چکر کاٹ رہی تھی۔وہ جو میری طرف دیکھ بھی نہ رہا تھا۔ میرے دل کی بے چینی کو محسوس بھی نہ کر پارہا تھا۔جانے کیوں ایسے پتھر بنا بیٹھا تھا۔وہ جس کی آواز سے روح میں سکون اتر جاتا تھا بلکل خاموش ہو گیا تھا۔بالکل ساکت۔کوئی مجھ سے پوچھتا کیا ہوتا ہے کسی محبوب کا روٹھ جانا۔اس کی خاموشی میرے دل کو چیر رہی تھی۔میری گستاخی صرف یہ تھی کہ میں نے ذرا دیر کو اس سے دوری اختیار کی تھی۔صرف چند پل۔وہ آوازیں دیتا رہا اور میں مصروف رہی۔اسکی محبت میری آوازوں کو یکسر نظر انداز کر تی رہی۔اور وہ جو مجھ سے حد درجہ محبت کرتا تھا میری ذرا سی نظراندازی پر کل سی ناراض ہو گیا تھا۔میں منا منا کر تھک چکی تھی۔ہزاروں واسطے دیے۔معافیاں مانگی۔مگر وہ چپ کے قبل ڈالے اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہ ہوا۔میرا دل چاھا دھاریں مار مار کر روؤں۔ساری دنیا کو اکھٹا کرلوں۔لوگوں کو رو رو کر اپنا غم سناؤں۔ وہ دھوکے باز نہیں تھا۔میری ہی غلطی تھی جو میں نے اس کے معاملے میں لاپرواہی برتی۔آخر میں اس کے قدموں میں گر گئی۔اس کے پاؤں پکڑ پکڑ کر معافیاں مانگیں۔اپنی محبت کا واسطہ دیا۔اللہ سے ڈھیروں دعائیں مانگی۔میرے یوں گرگرانے پر اس کا دل ذرا سا مون ہوا۔وہ مسکرایا میرا چہرہ پھولوں کی مانند کھل گیا۔ اور میں چیخ کر بولی۔شکر ہے ٹھیک ہوگیا۔کل سے میرا پیارا میرا محبوب میرا سیل فون خراب پرا تھا۔
My Love | میری محبت
Mehar Fatima (editor)Urdu Article | untold stories | about the love of my life.