Untold Storiess
Friendship for Lifetime

Friendship for Lifetime | دوستی

0
Aye Noor

Friendship For Lifetime

دوستی

Friendship For Lifetime | دوستی | Urdu Article | By Khaliqa Jameel |  دوستی اک ایسا خالص جذبہ ہے جسے کوئی ایک نام نہیں دیا جا سکتا۔یہ زندگی کا ایک اہم جز ہے جس کے بغیر زندگی کی خوشیاں ادھُوری سی لگتی ہیں۔

کہنے کو ہمارے پاس بہت سے رشتے ہوتے ہیں لیکن اس رشتے کی ہماری زندگی میں الگ جگہ ہوتی ہے جسے کوئی اور پُر نہیں کر سکتا۔اس لیے زندگی میں سچے دوست کا ہونا بہت ضروری ہے۔

“کیونکہ سچا دوست کڑی دھوپ میں چھاؤں جیسا ہوتا ہے۔”

جب ہمیں کوئی ایسی مشکل پیش آتی ہے جسے ہم اپنے ماں باپ سے بھی شیئر نہیں کر سکتے تو اس وقت سچا دوست ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا۔

دوست ہمیں مایوسی اور تنہائی کی تکلیف سے بچانے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔بہت سے لوگ اپنی خوشی اور غم کو اپنے دوست سے شیئر کرتے ہیں کیونکہ اس کے بغیر وہ سب کچھ ادھورا سمجھتے ہیں۔

Todaypk, daily Pakistan, today.pk, dailypakistan, bbc urdu Pakistan, e sahulat, today pk, jang.com.pk, jang breaking news, daily jang latest news,

dawn news urdu, daily express urdu, urdu news paper, the news urdu, articles, qaumi akhbar, urdu columns, pak urdu news, daily express (urdu newspaper), jang akhbar, daily express urdu newspaper, hamid mir column, express urdu newspaper, urdu writing online, pak news urdu, daily urdu columns, urdu news point,

Friendship For Lifetime | دوستی

دوستی سے زندگی میں کس قدر راحت ہے
دوست ہی تو میرے دل کی انمول چاہت ہے
Ghazal
(ازخود)

دوستی کسی کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے اس کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔جس انسان سے ہماری ذہنی ہم آہنگی ہو وہ اچھا دوست ثابت ہو سکتا ہے۔

ایک اچھا دوست بغیر کسی فائدے کے ہمارا ساتھ دیتا ہے ہمیں جب اُس کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ موجود ہوتا ہے۔اگر کہیں ہم غلطی پر ہوں تو بجائے طنز کرنے کے غلطی درست کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔اور ضرورت پڑنے پر جان دینے سے بھی گریز نہیں کرتا۔کہنے کو ہماری زندگی میں بہت سارے دوست ہوتے ہیں جو بظاھر تو یہی باور کرواتے ہیں کہ وہ ہمارے دوست ہے لیکن ضرورت پڑنے پہ ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔ “دوست کو کھونے سے جو تکلیف اور اذیت ملتی ہے اُس سے چھٹکارا حاصل کرنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔”

لیکن حقیقی دوست تو کوئی ایک دو ہی ہوتے ہیں جو تا عُمر ہمارا ساتھ نبھاتے ہیں۔حالات چاہے کیسے بھی ہوں ہمارا ساتھ نہیں چھوڑتے۔

دوستی کہیں نہ کہیں ایک نازک جذبہ بھی ہے جو اگر ایک بار ٹوٹ جائے تو دوبارہ ویسا جڑ نہیں سکتا۔لہٰذا اسے ٹوٹتے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے باقی اللہ کی رضا پہ چھوڑ دینا چاہیے۔

کیونکہ جن لوگوں نے ساتھ رہنا ہوتا ہے وہ ہزار خامیوں کے بعد بھی ہمارے ساتھ رہتے ہیں مگر جن لوگوں نے جانا ہوتا ہے وہ ذرا سی بات کو وجہ بنا کر چھوڑ جاتے ہیں۔کچھ لوگ تو صرف ضرورت کے تحت ہمارے ساتھ ہوتے ہیں جہاں ضرورت ختم ہوئی سمجھو ساتھ ختم۔اللہ سے ہمیشہ ایسے لوگوں سے دور رہنے کی دعا مانگنی چاہیے کہ اللہ ہمیں ایسے لوگوں کے شر سے بچا کے رکھے۔کیونکہ کچھ لوگ اچھائی کا نقاب پہن کر ہمارے لیے برا سوچتے ہیں۔

ایک سچے دوست کی تلاش کرتے رہنا چاہیے اور جب ایسا دوست مل جائے تو اُسے زمانے کی بری نگاہ سے بچا کر رکھنا چاہیے کیونکہ نظر بھی بہت سی چیزیں تباہ کر دیتی ہے۔سچا دوست اللہ کی طرف سے انعام ہوتا ہے جس پر اللہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔سچا دوست سیپ میں چھپے موتی جیسا ہوتا ہے۔جس کی پہچان ہر کسی کو نہیں ہوتی۔اور جو اس کی پہچان کر لیتا ہے وہ اس انمول ہیرے کو پا لیتا ہے۔

 

سیپ میں چھپا موتی جب پایا میں نے

زمانے کی بری نگاہ سے اُسے بچا کر رکھ لیا — ازخود

 

جو انسان دوستی کی قدر کرتا ہے وہ زندگی میں ہمیشہ خوش رہتا ہے۔تو دوستی کی قدر کرنا سیکھیں۔کیونکہ ان کے بغیر زندگی میں وہ رنگ نہیں ہوتے جو ان کے ہونے سے ہوتے ہیں۔

Friendship For Lifetime | دوستی
Urdu Article By
Khaliqa Jameel
Writer

Friendship For Lifetime | دوستی

More from
Misc.

Click the tabs blow to cheek the latest articles in the same catagory

The Stories Within
Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 2 | پاکستان کے تعلیمی مسائل
28Oct

Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 2 | پاکستان کے تعلیمی مسائل

0 Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 2 پاکستان کے تعلیمی مسائل Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 2 | پاکستان کے تعلیمی مسائل | Urdu Article |

Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 1 | پاکستان کے تعلیمی مسائل
25Oct

Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 1 | پاکستان کے تعلیمی مسائل

0 Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 1 پاکستان کے تعلیمی مسائل Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 1 | پاکستان کے تعلیمی مسائل | Urdu Article |

Friendship for Lifetime | دوستی
12Oct

Friendship for Lifetime | دوستی

0 Friendship For Lifetime دوستی Friendship For Lifetime | دوستی | Urdu Article | By Khaliqa Jameel |  دوستی اک ایسا خالص جذبہ ہے جسے کوئی ایک نام نہیں دیا

How to Write? | کیسے لکھا جائے؟
05Oct

How to Write? | کیسے لکھا جائے؟

1+ How to Write? کیسے لکھا جائے؟ How to write | Urdu Article | By Anees Ur Rehman   پچھلے کچھ عرصے کے دوران یہ سوال مجھ سے اکثر پوچھے جاتے

Amazon – Now in Pakistan | ایمیزون اب پاکستان میں
20Aug

Amazon – Now in Pakistan | ایمیزون اب پاکستان میں

1+ Amazon – Now In Pakistan ایمیزون اب پاکستان میں Amazon – Now In Pakistan | Urdu Article | By Untold  |  ایمیزون نے پاکستان میں لوکل آفس قائم کرکے

Online Classes in Balochistan — Education in Pandemic (Part-2) | بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز
13Aug

Online Classes in Balochistan — Education in Pandemic (Part-2) | بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز

1+ Online Classes In Balochistan — Education In Pandemic (Part-2) بلوچستان کے طلبہ اور آن لائن کلاسز Online Classes In Balochistan — Education In Pandemic (Part-2) | By M. Ilyas Kakar |

Friendship For Lifetime | دوستی

Cheek out the Latest Updates from Untold Storiess:

0

What are your Thought's ..???