Untold Storiess
Edit
E-Books And Paper Books

E-books and paper books | برقی کتابیں اور کاغذی کتابیں

2+
The Power of Word

E-books and paper books

برقی کتابیں اور کاغذی کتابیں

E-books and paper books | برقی کتابیں اور کاغذی کتابیں  | Urdu Article | By M. Ilyas Kakar | روٹی، کپڑا اور مکان بنیادی انسانی ضروریات کی تکمیل کے لیے ضروری ہیں جب کہ نت نئے علوم کے بارے میں جاننا انسانی ذہن کی نشوونما کے لیے لازمی ہے۔ وہ علم کتابوں میں چھپا ہوا ہے۔ کبھی انسان دیواروں پر تصویری صُورت میں اپنے علم کو محفوظ کرتا رہا، پھر وہ چمڑے، اور پتوں پر لکھنے لگا، اگلا مرحلہ کاغذی کتابوں کا تھا جو ہاتھ سے لکھی جاتیں، پھر چھاپہ خانہ سے چھپی کاغذی کتابوں کا دور آیا اور اب ای بکس یعنی برقی کتابوں کا دور ہے۔ آج دنیا نے جہاں زندگی کے دوسرے شعبوں میں ترقی کرکے آسانیاں پیدا کی ہیں ، وہیں کاغذی کتاب بمقابلہ برقی کتاب کی بحث زبان زدِ عام ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا کاغذی کتابوں کی اہمیت ختم ہوگئی ہے یا ویسی ہی ہے جیسا کہ ماضی کے ایام میں تھی۔

زندہ معاشروں میں مطالعہ ہمیشہ سے کلیدی اہمیت کا حامل رہا ہے وقت کے ساتھ ساتھ مطالعہ کے ذرائع میں بھی جدت آگئی ہے۔ اول کاغذی کتابوں کی بات کرلیتے ہیں۔ یہ ایک پرانا روایتی طریقہ کار ہے۔ کاغذی کتاب کے مطالعہ کے کئی فوائد ہیں۔ دورانِ مطالعہ اوراق کا لمس اور ورق پلٹنے کی پُرلطف آواز کتاب اور قاری میں ایک جذباتی تعلق قائم کرتے ہیں۔ نتیجہ کے طور پر قاری کتاب میں درج مشکل بات بھی باآسانی سمجھ جاتا ہے۔ کاغذی کتاب پڑھتے ہوئے توجہ ہٹانے والے عناصر کم ہوتے ہیں۔ یوں یہ کتاب پڑھتے ہوئے قاری کو مکمل یک سُوئی حاصل ہوتی ہے اور توجہ پُوری طرح کتاب میں درج مواد پر ہوتی ہے۔ کاغذی کتاب اپنا وجُود رکھتی ہے اور سنبھال کر رکھنے پر بڑی عُمر میں بچپن کی یاد دلاتی ہے۔ اسے تحفے میں دے کر یا وصول کر کے محبتیں بڑھائی جاسکتی ہیں۔ غرض کاغذی کتاب کے کئی فوائد ہیں۔ آج کل لوگ کاغذی کتب کو اس وجہ سے بھی ترجیح نہیں دیتے کیونکہ انکا خیال ہے کہ یہ زیادہ جگہ گھیرتی ہے اس لئے لوگ پھر ای بکس کی طرف رجوع کرتے ہیں۔مگر چاہے جتنی بھی جدت آجائے کاغذی کتب کی اہمیت کم نہیں ہوسکتی۔

Book, E books, E learning Todaypk, daily Pakistan, today.pk, dailypakistan, bbc urdu Pakistan, e sahulat, today pk, jang.com.pk, jang breaking news, daily jang latest news,

dawn news urdu, daily express urdu, urdu news paper, the news urdu, articles, qaumi akhbar, urdu columns, pak urdu news, daily express (urdu newspaper), jang akhbar, daily express urdu newspaper, hamid mir column, express urdu newspaper, urdu writing online, pak news urdu, daily urdu columns, urdu news point,

E-books and paper books | برقی کتابیں اور کاغذی کتابیں

دوسری جانب مہنگائی کے ساتھ ساتھ چونکہ کاغذ بھی مہنگا ہوگیا ہے تو نتیجتا کتابوں کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، جس سے کتابیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ اس ضمن میں مطالعہ کے شوقین افراد ای بکس یعنی برقی کتابوں کو پسند کرتے ہیں ہیں، کیونکہ اس کے بے شمار فوائد میں سے ایک ای بکس کا بروقت میسر ہونا اور کبھی بھی، کسی وقت ای بکس آن لائن بھی پڑھی جاسکتی ہیں یا پھر ڈاون لوڈ کرکے بعد میں پڑھی جاسکتی ہیں ۔ برقی کتابیں فری اور معاوضہ دونوں اعتبار سے دستیاب ہوتی ہیں دنیا کی کوئی بھی کتاب ہو وہ انٹرنیٹ پر ایک کلک سے مل جاتی ہے۔ جہاں ای بکس کے حصول میں بے شمار آسانیاں ہیں وہیں جاکر جب اس کو پڑھنے کے لئے سکرین کا استمعال کیا جاتا ہے۔ وہ سکرین موبائل ، لیپ ٹاپ یا پھر کتابوں کے لئے مخصوص آلات کا ہوتا ہے ۔ سکرین سے نکلنے والی شعاع بعض اوقات چڑچڑاپن کا موجب بنتی ہیں اور اس کے علاوہ آنکھوں کے لئے بھی ایک نقصاندہ موجب ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق سکرین کو تقریبا 20 منٹ سے زیادہ مسلسل نہیں تکنا چاہئے، کیونکہ سکرین سے نکلنے والی شعاع انسانی آنکھوں کے لئے مضر ہے۔ سکرین کو زیادہ دیر تک دیکھنے سے 

“Computer vision Sydrome” 

نامی ایک بیماری لاحق ہونے کا اندیشہ پیدا ہوجاتا ہے۔ جس سے آنکھوں کا درد، آنکھوں کا سرخ ہونا ،وغیرہ جیسی علامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سکرین ٹائم زیادہ ہونے کے نقصانات میں وزن کا زیادہ ہونا، نیند میں خلل آنا اور عموما صحت کے دوسرے عوامل پر بھی یہ اثرانداز ہوسکتا ہے۔

یہاں یہ نقطہ ذہن نشین کرنے کی ہے کہ جو افراد سمجھتے ہیں کہ کتب بینی ختم ہوگئی ہے یا پھر لوگوں کا کتاب کی طرف رجحان کم ہوگیا ہے وہ دراصل خام خیالی میں ہے۔ میں سمجھتا ہوں کتاب سے محبت آج بھی قائم و دائم ہے۔ بے شمار لوگ کتابیں لکھ رہے ہیں اور پڑھ رہے ہیں۔ ہاں یہ الگ بات ہے کہ وقت کی جدت کے ساتھ مطالعہ کے حصول کے طریقہ کار میں تبدیلی آئی ہے۔ معاشرہ اب بھی زندہ ہے۔ علمی شعور پر مبنی بیٹھک اب بھی ہوتی ہے۔ ملک میں ادب اب بھی پروان چڑھ رہا ہے اور ایک بہترین ادبی ذوق رکھنے والی نوجوانوں پر مبنی مستقبل کی بہترین نسل تیار ہورہی ہے۔

E-books and paper books | برقی کتابیں اور کاغذی کتابیں
Urdu Article By
M. Ilyas Kakar
Writer

E-books and paper books | برقی کتابیں اور کاغذی کتابیں

More from
Misc.

Click the tabs blow to cheek the latest articles in the same catagory

The Stories Within
A review On  Shaheed Baz Mohammad Kakar Foundation | شہید باز محمد کاکڑ فاونڈیشن کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات پر ایک نظر
14Nov

A review On Shaheed Baz Mohammad Kakar Foundation | شہید باز محمد کاکڑ فاونڈیشن کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات

2+ A Review On Shaheed Baz Mohammad Kakar Foundation شہید باز محمد کاکڑ فاونڈیشن کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات پر ایک نظر A Review On Shaheed Baz Mohammad Kakar

E-books and paper books | برقی کتابیں اور کاغذی کتابیں
06Nov

E-books and paper books | برقی کتابیں اور کاغذی کتابیں

2+ E-books and paper books برقی کتابیں اور کاغذی کتابیں E-books and paper books | برقی کتابیں اور کاغذی کتابیں  | Urdu Article | By M. Ilyas Kakar | روٹی،

How to eliminate Commission | کمیشن پر کمیشن، حل کیا ہے
31Oct

How to eliminate Commission | کمیشن پر کمیشن، حل کیا ہے

0 How to Eliminate Commission کمیشن پر کمیشن، حل کیا ہے How to Eliminate Commission | کمیشن پر کمیشن، حل کیا ہے | Urdu Article | By Naeem Ud Din

Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 2 | پاکستان کے تعلیمی مسائل
28Oct

Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 2 | پاکستان کے تعلیمی مسائل

1+ Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 2 پاکستان کے تعلیمی مسائل Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 2 | پاکستان کے تعلیمی مسائل | Urdu Article |

Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 1 | پاکستان کے تعلیمی مسائل
25Oct

Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 1 | پاکستان کے تعلیمی مسائل

1+ Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 1 پاکستان کے تعلیمی مسائل Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 1 | پاکستان کے تعلیمی مسائل | Urdu Article |

Friendship for Lifetime | دوستی
12Oct

Friendship for Lifetime | دوستی

0 Friendship For Lifetime دوستی Friendship For Lifetime | دوستی | Urdu Article | By Khaliqa Jameel |  دوستی اک ایسا خالص جذبہ ہے جسے کوئی ایک نام نہیں دیا

E-books and paper books | برقی کتابیں اور کاغذی کتابیں

Cheek out the Latest Updates from Untold Storiess:

2+

What are your Thought's ..???