Untold Storiess
Edit
A Review On Shaheed Baz Mohammad Kakar Foundation

A review On Shaheed Baz Mohammad Kakar Foundation | شہید باز محمد کاکڑ فاونڈیشن کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات پر ایک نظر

2+
A Review On Shaheed Baz Mohammad Kakar Foundation

A Review On Shaheed Baz Mohammad Kakar Foundation

شہید باز محمد کاکڑ فاونڈیشن کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات پر ایک نظر

A Review On Shaheed Baz Mohammad Kakar Foundation | شہید باز محمد کاکڑ فاونڈیشن کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات پر ایک نظر | Urdu Report By | خصوصی رپورٹ

            کوئٹہ شہر میں 18-2017 کے عرصے میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں تقریبا دو سال ہاسٹل میں رہنا پڑا۔ میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لئے چونکہ کافی مطالعہ کی ضرورت ہوتی ہے اور ہاسٹل میں رش اور شور ہونے کی وجہ سے مطالعہ کرنا ممکن نہیں تھا، کیونکہ مطالعہ کے لئے پرسکون ماحول کا ہونا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ لہذا ہمیں کوئٹہ شہر میں لائبریریز کی تلاش میں نکلنا پڑا، مگر دیکھا تو صرف چند ایک ہی لائبریریز ہیں اور وہاں بھی طلبا و طالبات کا کافی رش ہے ۔ ان میں سے ایک عدالت روڈ پر موجود “قائداعظم پبلک لائبریری” تھی ،جہاں فجر نماز کے فورا بعد طلبا و طالبات کی لمبی لائن لگ جاتی تھی اور آدھے گھنٹے بعد پوری لائبریری کھچا کھچ اسٹوڈنٹس سے بھر جاتی تھی حتی کے فرش پر بھی طلبا بیٹھ کر پڑھتے تھے۔میونسپلٹی کے ہاں بھی ایک لائبریری تھی مگر وہاں انکے پاس جگہ کافی کم تھی اور محدود نشستیں ہی موجود تھی، جبکہ ایک لائبریری ہزارہ ٹاون میں موجود تھی جو کہ شہر کے وسط سے تقریبا 3 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھی اور وہاں پیدل جاتے ہوئے تقریبا 30 منٹس لگ جاتے تھے۔ سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کی لائبریری اگرچہ یونیورسٹی کے اپنے طلبا کے لئے تھی مگر وہ بھی شہر سے کافی دور ہے جبکہ دوسری جانب بی ایم سی کی لائبریریز تھیں مگر وہاں بھی جم غفیر کا عالم ہوتا ہے۔ کیونکہ ڈاکٹر طلباوطالبات خود ہر وقت مطالعہ میں مشغول ہوتے ہیں ۔ یعنی شہر میں پبلک لائبریریز کی کمی کو میں نے اس وقت شدت سے محسوس کیا اور خواہش ظاہر کی کہ کوئٹہ شہر کے ہر روڈ اور ہر چوک پر اگر لائبریری قائم کی جائے تو بھی کم ہے۔

Todaypk, daily Pakistan, today.pk, dailypakistan, bbc urdu Pakistan, e sahulat, today pk, jang.com.pk, jang breaking news, daily jang latest news,

dawn news urdu, daily express urdu, urdu news paper, the news urdu, articles, qaumi akhbar, urdu columns, pak urdu news, daily express (urdu newspaper), jang akhbar, daily express urdu newspaper, hamid mir column, express urdu newspaper, urdu writing online, pak news urdu, daily urdu columns, urdu news point,

A Review On Shaheed Baz Mohammad Kakar Foundation | شہید باز محمد کاکڑ فاونڈیشن کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات پر ایک نظر

8 اگست، 2016 کا دن بلوچستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ یہ وہ دن تھا کہ جب بلوچستان اپنی ایک پوری تعلیم یافتہ جنریشن سے محروم ہوگیا تھا۔ سول ہسپتال دھماکہ میں 70 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے اور ان میں سے تقریبا 50 کے قریب وکلاء بھی شامل تھے۔ جنکی شہادت سے نقصان کا ازالہ شاید کبھی ممکن نہ ہوسکے۔ ان وکلاء میں ایک نام “شہید باز محمد کاکڑ” کا بھی تھا۔ جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقہ مسلم باغ سے تھا۔ آمریت کے خلاف عدالتی نظام کی واپسی کے لئے دوسرے وکلاء کی طرح وہ بھی صف اول کے رہنماوں کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ بلوچستان بار ایسوسیشن کے صدر بھی رہے ہیں۔انہوں نے وکالت کی ڈگری لاء کالج کوئٹہ سے حاصل کی جبکہ شعبہ فزکس میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری بھی بلوچستان یونیورسٹی سے حاصل کرچکے تھے۔ شہید باز کاکڑ نہ صرف قانون کے شعبہ سے وابستہ تھے بلکہ اس کے علاوہ بھی ایک زندہ دل رکھنے والی شخصیت تھے۔ وہ غریبوں کا خیال رکھنے والے اور معاشرے میں مثبت شعور کو اجاگر کرنے والی صفت انسان تھے۔ جبکہ وہ تعلیم اور رواداری کے اصولوں کے علمبردار تھے۔ انکی شہادت سے جہاں صوبہ ایک قابل ہیرے سے محروم ہوگیا وہیں انکے بھائی ڈاکٹر لال خان کاکڑ کے وسیلے سے اللہ نے “شہید باز محمد کاکڑ فاونڈیشن” کی صورت میں صوبہ کو ایک عظیم مقصد پر رواں دواں ایک کارواں عطا کیا۔

شہید باز محمد کاکڑ فاونڈیشن کی بنیاد 20 اکتوبر 2016 کو رکھی گئی۔ فاونڈیشن کے بانی ڈاکٹر لال خان کاکڑ خود طب کے شعبہ سے جڑے ہیں۔ وہ اس وقت بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ میں آرتھوپیڈک سرجن ہیں اور اس سے پہلے اس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ بھی رہ چکے ہیں۔ اور پاکستان آسٹیوپوروسس کے صدر بھی ہیں۔ اس فاونڈیشن کا بنیادی مشن معاشرے میں موجود لاچار اور غریب افراد کا سہارا بننا ہے، اس کے علاوہ لوگوں کو مفت قانونی معاونت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر میں ڈیجیٹل لائبریریز اور ریسرچ سینٹرز کا قیام عمل میں لانا ہے۔

فاونڈیشن کے صدر ڈاکٹر لال محمد خان کاکڑ سے جب اس فاونڈیشن کی بنیاد رکھنے کے حوالے سے بات ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ “ہمارے قبائلی معاشرے میں عموما لوگ مہمان خانوں کی تعمیر پر زیادہ توجہ دیتے ہیں، جو کہ ہماری مہمان نوازی کو ظاہر کرتا ہے، مگر ہمیں ان مہمان خانوں کو شعور پر مبنی بیٹھک کے طور پر بھی استمعال کرنا چاہیے، جہاں علمی شعور اور مخلتف موضوعات پر تحقیقات پر مبنی نشستیں بھی ہونی چاہیے” ۔ وہ اس حوالے سے مزید کہتے ہیں کہ ” گزشتہ چند سالوں کے دوران میں نے یہ محسوس کیا کہ آئے روز شہر میں ہوٹلز کھولے جارہے ہیں، نئے شاپنگ مالز اور ہسپتالوں کی بنیاد رکھی جارہی ہے مگر صوبہ کے نوجوانوں کی شعوری سوچ کو بہتر بنانے اور تفریح کے لیے کوئی کام نہیں ہورہا، تب ہم لوگوں نے یہ فیصلہ کیا کہ شہید باز کاکڑ کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ایک ایسی لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے، جو نہ صرف ریڈنگ روم ہو بلکہ تحقیقاتی ادارہ بھی ہو ۔2016 میں ہم نے (شہداء 8 اگست لائبریری) کی بنیاد رکھی۔ یہ لائبریری اب اپنی ایک منفرد شناخت بنا چکی ہے اور کوئٹہ شہر میں سینکڑوں طلباء و طالبات اس لائبریری سے استفادہ کررہے ہیں”۔ انہوں نے بتایا کہ “ہر مہینے اس لائبریری کا تقریبا 3 لاکھ تک کا خرچہ آتا ہے جو کہ وہ خود اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں”۔ ڈاکٹر صاحب چونکہ مریضوں کی چیک اپ بھی کرتے ہیں وہ مزید بتاتے ہیں کہ “مجھے وہاں ہسپتال میں کماتے ہوئے اتنی دلی خوشی محسوس نہیں ہوتی جتنی یہاں لائبریری آکر اپنے بچوں کو پڑھتے ہوئے سیکھتے ہوئے دیکھتا ہوں”۔ یہ بلاشبہ ڈاکٹر صاحب کی علم دوستی کا ثبوت ہے۔

شہدا 8 اگست لائبریری اس فاونڈیشن کا سب سے اہم پراجیکٹ ہے۔ حال ہی میں 7 اور 8 نومبر کو فاونڈیشن نے صوبہ میں کتب بینی کو فروغ دینے کے لئے دو روزہ “کتاب میلہ” کا انعقاد کیا، جس کا مقصد صوبہ میں کتاب دوست مہم پروان چڑھانا ہے ۔ اس میلہ میں کتب 50 فیصد رعایت پر دستیاب تھیں۔ اس میلہ میں جہاں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی وہیں صوبہ کے مخلتف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی ،سرکاری، ادبی اور شوبز سے معزز شخصیات نے شرکت کی اور اس مشن کو خوب سراہا۔ اس موقع پر فاونڈیشن کے بانی ڈاکٹر لال خان کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جیسے اس وبا کی وجہ سے حالات بہتر ہوتے ہیں تو فاونڈیشن صوبائی سطح پر ایک عظیم الشان لٹریری فیسٹول کے انعقاد کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

یہ لائبریری کوئٹہ شہر میں شہباز ٹاون میں واقع ہے۔اس وقت 200 سے زائد طلبہ و طالبات صبح اور شام کی شفٹ میں لائبریری کی کتب، ریڈنگ روم اور ای لائبریری کی سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔ خواتین کے لئے الگ ریڈنگ روم کا انتظام بھی موجود ہے۔ لائبریری کی ممبر شپ کا جب آن لائن آغاز کیا گیا تو 1500 تک درخواستیں جمع ہوئیں تھی ۔ مگر جگہ کم ہونے کی وجہ سے مزید ضرورت مند طلبہ و طالبات کو موقع نہیں دیا جاسکا۔ اس وقت لائبریری ایک کرایہ کے مکان میں سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے، اپنی بلڈنگ قائم کرنے کے لئے وسائل کی شدید ضرورت ہے جس کے لئے بلاشبہ مخیر حضرات اور حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔اس عظیم مشن کو دوام بخشنے ہوئے فاونڈیشن نے خانوزئی کے علاقہ بلوزئی میں ” شہید عبدالناصر کاکڑ شہید” کے نام سے ایک اور لائبریری پر بھی کام شروع کردیا ہے۔ شہید عبدالناصر کاکڑ کا تعلق خانوزئی کے ایک گاوں زرغون سے تھا، وہ بھی 2016 کے سانحہ میں شہادت نوش کر چکے ہیں۔ یعنی یہ لائبریری مستقبل قریب میں نوجوان نسل میں نئے آئیڈیاز کو فروغ دینے والی ایک عظیم الشان ادارہ کی شکل اختیار کرے گی۔

فاونڈیشن نے جہاں کتب خانوں کے حوالے سے خاطر خواہ کام کیا ہے وہیں میڈیکل کے مخلتف سیمینارز اور فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی کیا ہے۔ بین الاقوامی آسٹیوپوروسس دن کے موقع پر پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں ہڈیوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کی چیک اپ کی گئی اور ساتھ ساتھ ان امراض کے متعلق آگہی ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا تاکہ مستقبل میں کم علمی کی وجہ سے کوئی انسان اس مرض کا شکار نہ ہو۔ “عالمی یوم کتاب” کی مناسبت سے سیمینار ہو یا پھر رودملازئی ،خانوزئی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہو ،یہ سب فاوڈیشن کی علمی اور سماجی مقاصد کو ظاہر کرتی ہے۔

شہید باز محمد کاکڑ فاونڈیشن مستقبل قریب میں صوبہ بلوچستان کے ہر ضلع میں لائبریری بنانے کی خواہشمند ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ فاونڈیشن تنہا کچھ نہیں کرسکتی۔ لہذا اس عظیم مقصد کی تکمیل کے لئے مخیر حضرات اور حکومت کو ضرور اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ آپ کی طرف سے عطیہ کی گئی ایک کتاب اور ایک سو روپے بھی ایک معنی رکھتی ہے۔

کیونکہ پڑھے گا بلوچستان
تب ہی آگے بڑھے گا بلوچستان
Ghazal

A Review On Shaheed Baz Mohammad Kakar Foundation | شہید باز محمد کاکڑ فاونڈیشن کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات پر ایک نظر
Urdu Article By
M. Ilyad Kakar
Writer

A Review On Shaheed Baz Mohammad Kakar Foundation | شہید باز محمد کاکڑ فاونڈیشن کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات پر ایک نظر

More from
Misc.

Click the tabs blow to cheek the latest articles in the same catagory

The Stories Within
A review On  Shaheed Baz Mohammad Kakar Foundation | شہید باز محمد کاکڑ فاونڈیشن کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات پر ایک نظر
14Nov

A review On Shaheed Baz Mohammad Kakar Foundation | شہید باز محمد کاکڑ فاونڈیشن کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات

2+ A Review On Shaheed Baz Mohammad Kakar Foundation شہید باز محمد کاکڑ فاونڈیشن کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات پر ایک نظر A Review On Shaheed Baz Mohammad Kakar

E-books and paper books | برقی کتابیں اور کاغذی کتابیں
06Nov

E-books and paper books | برقی کتابیں اور کاغذی کتابیں

2+ E-books and paper books برقی کتابیں اور کاغذی کتابیں E-books and paper books | برقی کتابیں اور کاغذی کتابیں  | Urdu Article | By M. Ilyas Kakar | روٹی،

How to eliminate Commission | کمیشن پر کمیشن، حل کیا ہے
31Oct

How to eliminate Commission | کمیشن پر کمیشن، حل کیا ہے

0 How to Eliminate Commission کمیشن پر کمیشن، حل کیا ہے How to Eliminate Commission | کمیشن پر کمیشن، حل کیا ہے | Urdu Article | By Naeem Ud Din

Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 2 | پاکستان کے تعلیمی مسائل
28Oct

Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 2 | پاکستان کے تعلیمی مسائل

1+ Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 2 پاکستان کے تعلیمی مسائل Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 2 | پاکستان کے تعلیمی مسائل | Urdu Article |

Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 1 | پاکستان کے تعلیمی مسائل
25Oct

Challenges Faced By Education Sector in Pakistan-Part 1 | پاکستان کے تعلیمی مسائل

1+ Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 1 پاکستان کے تعلیمی مسائل Challenges Faced By Education Sector In Pakistan-Part 1 | پاکستان کے تعلیمی مسائل | Urdu Article |

Friendship for Lifetime | دوستی
12Oct

Friendship for Lifetime | دوستی

0 Friendship For Lifetime دوستی Friendship For Lifetime | دوستی | Urdu Article | By Khaliqa Jameel |  دوستی اک ایسا خالص جذبہ ہے جسے کوئی ایک نام نہیں دیا

A Review On Shaheed Baz Mohammad Kakar Foundation | شہید باز محمد کاکڑ فاونڈیشن کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات پر ایک نظر

Cheek out the Latest Updates from Untold Storiess:

2+

What are your Thought's ..???