- Our society is jealous of one another
- We are mostly consider about the issues in other peoples life
- & get depressed with others success
(Mind Your Business — اپنے کام سے کام)–آج میں اس تحریر میں آپکو ایک بہت ہی راز کی بات بتانے والی ہوں جی ہاں میں بات کرنے والی ہوں ایک ایسے کام کی جو دنیا کا سب سے مشکل کام ہے۔ میں آپکو بتاتی چلوں کہ دنیاں کا سب سے مشکل ترین کام اپنے کام سے کام رکھنا ہے۔ یہ ایک ایسا کام ہے جو بہت سے لوگ بلکہ یوں کہیں تو زیادہ بہتر ہو گا کہ اکثر لوگ یہ کام نہیں کر سکتے۔ ہم سارے کام کر لیتے ہیں مگر اپنے کام سے کام رکھنا ایک بہت مشکل کام لگتا ہے۔ ہماری عادت بن جاتی ہے کہ ہر مسٸلے میں ہر معاملے میں اپنی راٸے دینے کی کوشش کرتے ہیں جسکی کسی جگہ حقیقتاً کوٸی ضرورت نہیں ہوتی اور جس چیز کی کوٸی ضرورت نہ ہو اسے غیر ضروری کہتے ہیں۔غیرضروری چیزوں کو لوگ نکال کر ہمیشہ الگ کر دیتے پھینک دیتے ہیں پھر چاہے وہ غیر ضروری باتیں ہوں غیرضروری لوگ ہوں حتٰی کہاکثر لوگ توغیر ضروری کھانا بھی پلیٹ سے نکال دیتے ہیں چاۓ میں پڑی مکھی کی طرح۔پھر سوچو ہماری راۓے یا ہماری زات کی کیا اہمیت ہے۔
Mind Your Business — اپنے کام سے کام
اکثر اوقات ہماری غیر ضروری باتیں غیر ضروری کمنٹس لوگوں کو بہت تکلیف دیتے ہیں۔ اگر آپکو لگتا ہے کہ آپ کسی کی زندگی میں بلا وجہ دخل اندازی کر رہے ہیں تو کوشش کریں اس چیز سے دور رہیں کہیں ایسا نہ ہو لوگ آپکو بھی غیر ضروری سمجھ کر نکال پھینکیں۔ اپنے کام سے کامنہ رکھنا انسان کیلٸے کبھی کبھی بڑے مساٸل پیدا کرتا ہے۔ کیونکہ اس طرح بولنے سے نہ صرف آپکی بات کی بلکہ بزاتِ خود آپکی حیثیت میں بھی کمی ہو گی۔ اور کسی بھی انسان کیلٸے اس سے بڑی پریشانی کی بات کیا ہو گی کہ لوگ آپکو اگنور کریں آپکی بات سنی ان سنی کر دیں۔ اور یہ کہ آپکا محفل میں ہونا یا نہ ہونا ایک برابر لگنے لگے۔اب آپ سوچیں گے کہ یہ شاید کوٸی بڑا مشکل کام ہے لیکن یقین کریں یہ بالکل مشکل کام نہیں ہے بس آپ نے کرنا یہ ہے کہ جو کام آپ کے زمہ ہے اسکو پوری ایمانداری اور توجہ سے کریں اور پھر دیکھیں آپکے پاس کتنا وقت بچتا ہے دوسروں کے کاموں میں اپنی ٹانگ اٹکانے کا۔لیکن سب سے بڑا مسٸلہ ہے ہی یہی کہ ہمیں اپنے کاموں سے زیادہ دوسروں کے کاموں کی فکر ہوتی ہے چاہے اپنی کشتی ڈوب جاٸے دوسرے کی پہلے دیکھیں گے۔اگر آپکو لگتاہے آپ بھی ایسےلوگوں میں شامل ہیں جنہیں خود سے زیادہ دوسروں کے معاملات میں مشورہ دینے کا شوق ہوتا ہے تو کوشش کریں اپنی یہ عادت ترک کر دیں اوراپنے کام سے کام رکھنے کی ہر حد تک کوشش کریں بے شک یہ الگ بات ہے کہ دنیاں کا سب سے مشکل کام اپنے کام رکھنا۔
Mind Your Business — اپنے کام سے کام
Mehar FatimaPeople should mind their own business and avoid interfering with other people’s affairs.
Article description
Text Quality - 70%
Research - 20%
Readability - 95%
Creativity - 65%
Impression - 60%
62%
Content quality
Your feedback can build our confidence and enhance the writing skills of our writers.