# Trending
Trending

Mela Loot Liya | میلہ لوٹ لیا

By: Ali Zafar

Untold Highlights
  • An Unofficial Song of PSL Season 5
  • Dedicated by Ali Zafar and Fans From all Around The Globe
  • Mela Loot Liya

(Mela Loot Liya | میلہ لوٹ لیا)دو دن سے اس سوچ میں تھی کہ نئی تحریر کس موضوع پر قلمبند کی جائے۔ مگر مجھے زیادہ سوچنے کا اور اپنے دماغ پر زور دینے کا موقع نہیں ملا کیونکہ علی ظفر کے نئے گانے میلہ لوٹ لیا نے ہر لکھنے والے کو ایک نیا موضوع دے دیا۔۔ پچھلے دو ہفتے سے ہر سوشل میڈیا سائٹ پر علی ظفر کے چرچے بڑے ذور و شور سے چل رہے تھے۔پہلے تو اس بات کا چرچہ تھا کہ علی ظفر پی ایس ایل 5 کے لیے  اینتھم سانگ گا رہا ہے جسے کوئی بھی سپانسر نہیں کر رہا یعنی کہ سارا پیسا وہ خود لگا رہا ہے۔یا پھر یوں کہہ لیا جائے کہ حق حلال کا گانا گانے لگا ہے اپنا پیسا اعوام پے لگانے لگا ہے اعوام کو انجوائے منٹ دینے لگا ہے وہ بھی اپنے پیسوں سے۔۔ اس کی بہت حد تک وجہ یہ بھی تھی کہ پچھلے 4 سالوں سے علی ظفر ہی پی ایس ایل کے اینتھم سانگ گانے کا سحرا اپنے سرباندھ رہے تھے مگر اس سال یہ کام علی عظمت کے سپرد کر دیا گیا جس میں وہ اعوام کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے۔اس کے بعد علی ظفر نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی جس میں انہوں نے کہا کہ سب لوگ اپنا اپنا ڈانس سٹیپس کی ویڈیوز بنا کر بھیجیں ان ویڈیوز کو گانے میں ڈالا جائے گا پہلے تو مجھے یقین نہیں آیا مگر جب گانا ریلیز ہوا توواقعی اس میں اعوام کی ڈانس ویڈیوز تھیں جس سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ یہ گانا واقعی اعوام کےلیے گایا گیا ہے۔

Mela Loot Liya | میلہ لوٹ لیا

Mela Loot LiYA

کافی جگہ آپ نے یہ بھی پڑھا اور دیکھا ہو گا کہ علی عظمت جو کہ پاکستانی راک سٹار بھی ہیں ان کی علی ظفر سے کوئی بحث چھڑی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کا اینتھم سانگ اس لیے ہٹ نہیں ہو سکا کیونکہ علی ظفر نے اسے ہٹ نہیں ہونے دیا۔ پھر علی ظفر نے اپنا نیا گانا بنانے کا فیصلہ کیا۔خیر بحث جو بھی تھی لیکن علی ظفر نے واقعی میلہ لوٹ لیا اور سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ جس دن یہ گانا ریلیز ہوا اسی دن لاہور نے کوئٹہ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں واقعی میں میدان مار  لیا اور یہ نیا گانا لاہوریوں کے لیے ایک “شب گیت”بن گیا۔۔میشا شفیع اور علی ظفر کے سکینڈل کے بعد بڑے عرصے سے علی ظفر انڈسٹری میں کم وبیش ہی نظر آئے۔  مگر اب بھائی غصہ کر گئے کہ شروع سے جب وہی پی ایس ایل کا اینتھم گا رہے ہیں تو ایسے سستے سنگرز کو لا کر پی سی بی کیا ثابت کرنا چاہتا ہے۔ اس لیے علی ظفر نے اپنے خرچے پہ یہ گانابنایا جو کہ 5 ملین ویوز مکمل کرچکا ہے۔ وہ بھی صرف 4 دنوں میں۔۔ اس سے یہ بات توثابت ہوئی ہے کہ اعوام صرف علی ظفر کو ہی میدان میں دیکھنا چاہتی ہے۔ سننا چاہتی ہے۔یعنی جب علی ظفر واپس آیا تو صرف میلہ ہی نہیں بلکہ اعوام کے دلوں مو بھی لوٹ کے کے گیا۔لیکن جنگ چاہے دو گلوکاروں کی تھی یا جو بھی تھا ہمارے ملک کی میوزک انڈسٹری ایک بار پھر پوری دنیا میں پہچانی جائے گی۔ اور پی ایس ایل نے علی ظفر کے مداحوں کے دلوں میں اس کے لیے دوبارہ پیار جگا دیا ہے۔  اور آخر میں اس گانے کے دو مصرعے لکھ کر میں اس تحریر ما اختتام کرناچاہوں گی جو کہ انہوں نے خاص اپنے مداحوں کے لیے لکھا ہے اور واقعی مداحوں کا پیار ہی ہوتا ہے کہ کھلاڑی ہو یا گلوکار میلہ لوٹ ہی لیتے ہیں۔

“تیری آنکھوں میں ہے ایسا پیار

ہم نے بازی لی مار

میلا لوٹ لیا

رات بھر ڈانس کیا”

Mela Loot Liya | میلہ لوٹ لیا

Mehar Fatima (editor)

Mela Loot Liya — These are views of our writer, individual views can differ.

Article description

Text Quality - 82%
Research - 57%
Readability - 73%
Creativity - 84%
Impression - 61%

71%

Content quality

Your feedback can build our confidence and enhance the writing skills of our writers.

User Rating: Be the first one !

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.