- Maulana Tariq Jamil suffers heartattack in Canada.
- Current health of Maulana Tariq Jameel.
- Latest news about Maulana Tariq Jameel's health.
مولانا طارق جمیل کی حالت تشویشناک (Maulana Tariq Jamil shifted to hospital after cardiac arrest)
مولانا طارق جمیل صاحب جو کہ ایک معروف مزہبی اسکالر اور مبلغِ دین ہیں گزشتہ کچھ روز سے کینیڈا کے دورے پر گئے ہوئے تھے اور خبر یہ سامنے آئی ہے کہ بروز منگل دوپہر 1 بجے کے قریب ان کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے انہیں ایمرجنسی میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس وقت ان کی حالت خاصی تشویش ناک تھی۔
یہ خبر ان کے مداحوں کے لیے خاصی پریشان کن ثابت ہوئی کیونکہ بہت سے پوگ ان سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ وہ اس وقت اپنی فیملی سے بھی دور ہیں جس کی وجہ سے ان کے گھر والوں کو بھی کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ ان کے گھر کا سربراہ پردیس جا کر اس قدر بیمارپڑ گیا ہے۔ لیکن ان کے چاہںے والوں کے لیے ان کے بڑے بیٹے مولانا یوسف جمیل نے کل شام کو ہی ٹویٹر ٹویٹر نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پیغام جاری کر دیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ
Maulana Tariq Jamil shifted to hospital after cardiac arrest
اس کے علاوہ یو ٹیوب پر بھی ان کی ایک ویڈیو دیکھنے کو ملی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والدِ محترم یعنی مولانا طارق جمیل صاحب کی حالت اب خطرے سے باہر ہے لیکن ابھی انہیں ہسپتال سے چھٹی نہیں ملی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست بھی کی کہ وہ مولانا صاحب کی صحت سے متعلق غلط خبریں نہ پھیلائیں کیونکہ ایسی خبروں سے ان کے گھرانے کو بہت تکلیف ہوتی ہے اور دیگر مداحوں کی بھی دل آزاری ہوتی ہے۔
لہذا تمام سوشل میڈیا صارفین کو اس بات کا خیال رکھتے ہوئے تمام تر خبریں بنانی چاہیئیں کہ کہیں ایسا نہ ہو ہماری کسی بھی بات سے کسی دوسرے انسان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ اور ہم سب کو مل کر اللہ کے حضور مولانا صاحب کی صحت یابی کے لیے دعا کرنی چاہیئے کیونکہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ ایک ایسی عظیم ہستی ہیں جن کی برکت سے کئی لوگ دینِ اسلام کی راہ پر چلنے لگے، وہ بھٹکے ہوئے لوگوں کو لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ایسے لوگ دینِ اسلام کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ مولانا صاحب خواہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں مگر ان کے الفاظ ہر فرقے کے لوگوں کے ذہنوں پر ایک گہری چھاپ چھوڑ جاتے ہیں۔ ان کا ایک ایک لفظ قرآن و حدیث کی پیروی کرتا دکھائی دیتا ہے۔ ان کے کسی بھی لفظ سے فرقہ واریت یا نفرت کی جھلک نہیں آتی بلکہ ہر لفظ محبت، بھائی چارے اور حسنِ سلوک کا درس دیتا نظر آتا ہے۔
میری بھی اعوام سے یہی درخواست ہے کہ ان کی صحت و تندرستی کے لیے جتنا ہو سکیں دعائیں کریں کیونکہ ایسے چراغ بہت کم روشن ہوتے ہیں جو کہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے کسی قیمتی اثاثہ سے کم نہیں ہوتے۔
Maulana Tariq Jamil shifted to hospital after cardiac arrest
Mehar Fatima (Editor)Latest Today | Untold storiess | News about The Cardiac arrest of Maulana Tariq Jamil.