- Marriage and our society.
- Marriage is not a solution of all the problems of female's life.
- Marriage, ultimately, is the practice of becoming passionate friends.
(Marriage | شادی)- کیا شادی کرنے سے سب ٹھیک ہو جائے گا۔۔؟ سب سوچتے ہیں کہ شادی کرنے سے سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے،ان کی زندگی بدل جاتی ہے، شادی کرنا بہت اچھا ہوتا ہے، شادی سے ہم ہمیشہ خوش رہیں گے۔ یہ باتیں سوچ کر ہی ایک انسان شادی کا فیصلہ کرتا ہے کہ شادی کے بعد جیسے ہماری زندگی بدلے گی تو میں ساری مشکلات سے باہر آ جاؤں گا لیکن اس وقت اسے یہ نہیں پتہ ہوتا کہ شادی کے بعد وہ خوش رہے گا یا نہیں ۔ عام طور پر لڑکے اور لڑکیوں کو بہت جلدی ہوتی ہے شادی کرنے کی، وہ اپنے گھر والوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جتنی جلدی ہو سکے انکی شادی کروا دیں ۔ اب بچے بڑے ہو رہیں ہیں اور یہ وہ یہ تو ہر گھر کی کہانی ہے۔ لیکن ماں باپ اس بات سے لاعلم رہتے ہیں انکے بچے شادی کیوں کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اب اپنے ماں باپ سے تنگ آ چکے ہوتے ہیں اسی لیے شادی کی پیشکش کرتے ہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں آج تک تو کسی شادی شدہ جوڑے کو خوش نہیں دیکھا سوائے کتابوں کی کہانی والوں کے۔ شادی ایک بہت بڑا فیصلہ ہوتا ہے لیکن یہ بات آجکل کون سمجھتا ہے یہ 2020 ہے یہاں تو سب چلتا ہے ایسا ہر کوئی سوچتا ہے کہ اب ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔ آجکل کالج اور یونیورسٹی والے بچوں کی بھی بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ ہیں، پر افسوس وہ اتنا پڑھنے کے بعد بھی یہ نہیں جان پائے کہ جس دین میں وہ ہیں؛ وہ دین انہیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ آپ کسی بھی نامحرم لڑکے یا لڑکیوں سے اپنا میل جول رکھیں ۔ یہ بات مجھے یہاں لکھنے کی تو نہیں لگتی کیونکہ یہ بات سب پہلے سے ہی جانتے ہیں لیکن پھر بھی وہ سب کرتے ہیں جو نہیں کرنا چاہیے
Marriage | شادی
شادی شادی شادی، ہر کوئی بس شادی ہی کرنا چاہتا ہے ۔جہاں اکثر لڑکے اپنی شادی کو لے کے خوش ہوتے ہیں وہیں کچھ لڑکیوں بہت ہی زیادہ پریشان، پریشان ہونا بنتا بھی ہے آخر انہوں نے اپنا گھر بار، ماں باپ، بہن بھائی سب کچھ چھوڑ کر ایک نئے گھر جانا ہوتا ہے ایک نئی دنیا میں اور اس دنیا کو سمجھنے کے لیے بہت وقت درکار ہوتا ہے اور وہ اسی اپنی نئی دنیا کو سمجھتے سمجھتے کہیں کھو سی جاتی ہیں ۔ اول تو انہیں اپنے سسرال والے ہی سمجھ نہیں آ رہے ہوتے جو کہ شادی کے ایک ہفتے بعد ہی بدل سے جاتے ہیں بالکل الگ برتاؤ کرنے لگتے ہیں جیسے کہ وہ ان کی بہو نہیں بلکہ گھر کر نوکرانی ہو اور اگر کوئی کام کرنے سے منع کر دے تو بس پھر شروع ہو جاتی ہیں
لڑائیاں اور یہ لڑائیاں پھر شاید ہی ختم ہو اگر ایک دفعہ شروع ہو جائیں تو۔ آخر وہ بھی تو انسان ہے سارے گھر کے کام کرتے کرتے تھک جاتی ہو گی لیکن نہیں ایسا کوئی سوچتا ہے بھلا بالکل بھی نہیں کوئی چانس ہو نہیں کہ سسرال میں کوئی ایک دوسرے کا احساس کرے یا کوئی کام کرے دور دور تک نہیں ۔۔۔ کام کام تو کام اوپر سے ساسوں کو پتہ نہیں کیا ہو گیا ہے ایک تو بہو پر حکم چلاو، دنیا بھر کے سارے کام کرواو اور پھر بھی ان کو سکون نہیں ملتا پھر شام کو یہی سننے کو ملے گا کہ سارا دن کیا کیا ہے ۔۔ یہ ساسیں بھی نا ۔۔۔ اللہ ہی انہیں سمجائے جو دوسروں کی بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہیں اور اپنی بیٹوں کے ساتھ یہ سب برداشت کیا تصور کرنا بھی پسند نہیں کرتیں ۔۔
اور پھر جب ماں ناراض ہو تو شوہر بیوی سے کیسے خوش رہ سکتا ہے کبھی نہیں ۔۔۔ شاید ہی کوئی لڑکیوں ہوتی ہیں جو شادی کے بعد بھی ایک خوش ترین زندگی بسر کر رہی ہوتی ہیں ورنہ پاکستان میں تو سو سے اسی فیصد لڑکیوں اپنے گھروں میں ناخوش ہوتے ہوئے بھی روز خوش رہنے کی کوشش کرتیں ہیں روز ایک نئے آنے والے دن سے سمجھوتہ کر لیتی ہیں اور اپنی ساری زندگی وہیں گزارتی ہیں ۔ اور اور اور کچھ نہیں بلکہ بہت زیادہ لڑکیاں یہ سب اپنے سامنے ہوتا دیکھ کر، سن کر یا سوچ کر ہی طے کر لیتی ہیں کہ ان کو شادی نہیں کرنی ۔ ان کو بس پھر اپنے مستقبل کی پرواہ ہوتی ہے کہ ہم شادی نہ کر کے کہاں تک جا سکتی ہیں ۔ اور جو لڑکیاں ایسا نہیں کر پاتی یا پھر انکے والدین راضی نہیں ہوتے تو ان کی شادی ان کی مرضیوں کے بغیر ہی کر دی جاتی ہے۔۔
میں یہ نہیں کہتی کہ شادی نہ کرو شادی بری چیز ہے ۔۔ نہیں !! شادی ایک بہت ہی پیارا سا ، خوبصورت سا اور ایک پاک صاف رشتہ ہے ہر کسی کو اس رشتے میں بندھنا چاہیے لیکن اس رشتے کو نبھانے کے لئے بہت کچھ چاہیے ہوتا ہے ، بہت کچھ قربان کرنا پڑتا ہے دوسروں کی خوشیوں کے لیے بہت سی قربانیاں دینی پڑتی ہیں، بہت ہمت چاہیے ہوتی ہے اس رشتے کو نبھانے کی اور سب سے بڑی چیز وفاداری چاہئے ہوتی یے جو کہ ہر کسی کے پاس نہیں ہوتی ۔۔۔ اللہ سب کو اس رشتے کی پاکیزگی اور خلوص سے نوازے آمین
Marriage | شادی
Saima Seher (Writer)Urdu article | Untold stories about marriage.