- Hijab is our Islamic right.
- stop gazing us we are not your property.
- Many problems can be solved if men keep their eyes down and women follow the rules of veiling.
(Lower Your Gaze | غض البصر )- معمول کی نسبت زیادہ گرمی تھی۔وہ عموماََ بازار نہیں جاتی تھی کیوں کہ اسے ہجوم سے الجھن ہوتی تھی۔۔پر اماں بچاری کیسے اتنا سامان اٹھاتیں۔۔اس لٸیے اسے بھی ساتھ آنا پڑا۔۔پچھلے پندرہ منٹ سے وہ کپڑوں کی دکان پہ کھڑی لان کے سوٹ دیکھ رہی تھی۔اور دکاندار کی حرکتوں پر غور کر رہی تھی۔وہ ہر آنے جانے والی فیشن ایبل لڑکی کو یوں تکتا جیسے کتا ہڈی کو دیکھ کر منمناتا ہے۔اس سے زیادہ بہتر مثال اس کے دماغ میں نہیں آئی۔اسے اتنی گھن آرہی تھی یہاں کھڑے کہ ایک بار تو دل چاہا کہ جوتوں سے تواضح کرے اس کی۔۔اس نے تو دل میں حسرت دبا لی پر شاید اس آنٹی سے رہا نہیں گیا جو پرنٹڈ سوٹ کو ہاتھ میں پکڑے کب سے دکاندار کی توجہ دوسری عورتوں پر دیکھ رہی تھیں۔
Lower Your Gaze | غض البصر
بات سنو بیٹا۔۔کچھ شرم لحاظ کرو۔تمہارے گھر میں بھی ماں بہن ہوں گی۔۔جنہیں تم کب سے دیدے پھاڑ کے دیکھ رہے ہو وہ بھی کسی کی عزت ہیں”۔پر وہ کہتے ہیں نا کتے کی دم ٹیڑھی کی ٹیڑھی ہی رہتی ہے۔۔اس دکاندار کو بھی کہاں اثر ہوتا۔۔کہنے لگا“او اماں۔کاہے کی شرم۔شرم تو انہیں آنی چاہٸیے جو اتنا بن سنور کر بازاروں میں گھوم رہی ہیں۔کس کے لٸیے کر کے آتی ہیں اتنا میک اپ؟ دکھانے کے لٸیے ہی نا تو بس ہم دیکھ کے ان کی چاہ پوری کر رہے ہیں”۔ہاتھ پہ ہاتھ مار کر وہ خباثت سے ہنسا اور بس یہیں عالیہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور پہنچ گئی اس کے سر پر۔۔“بات سنیں میری بھائی۔آپ کو کیا لگتا ہے آپ سارا ملبہ ان عورتوں پہ ڈال دیں گے تو خود بری الذمہ ہو جائیں گے۔۔جائیں جا کر قرآن پڑھیں۔۔اللہ نے واضح لفظوں میں تنبیہ کی ہے“”
اے نبیؐ! مومن مردوں سے کہو کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں، یہ ان کے لٸیے زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے، جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ اس سے باخبر ہے۔
النور:24:30
قرآن میں جہاں عورتوں کو پردے کا حکم دیا گیا ہے وہیں مردوں کو بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم ہے۔آپ کس گمان میں ہیں کہ آپ سے پوچھا نہیں جائے گا۔آپ روزِ محشر یہ نہیں کہہ سکتے کہ عورتیں بن سنور کر میرے سامنے آتی تھیں تو مجھے ہی دکھانے کے لٸیے آتی تھیں سو میں دیکھتا تھا۔آپ سے آپ کی نظر کا سوال ہوگا۔اور ان عورتوں سے ان کے پردے کا۔ایک دوسرے کو قصوروار ٹھہرانے سے آپ بچ نہیں جائیں گے۔نقاب سے جھلکتی اس کی بھوری آنکھیں غصے سے لال ہو رہی تھیں۔اتنا کہہ کر وہ رکی نہیں مجبوراََ اماں کو بھی اس کے پیچھے آنا پڑا۔اور پھر گھر تک سارے راستے وہ بس اسی بارے میں سوچتی رہی۔احکامات مرد اور عورت دونوں کے لٸیے اتارے گئے ہیں۔کوئی اپنے گناہوں کو دوسروں پر ڈال کر خود ہر چیز سے بری الزمہ نہیں ہو سکتا۔سب کو اپنے اعمال کا حساب خود دینا ہوگا۔تو اپنے اعمال کی درستگی کو یقینی بنائیں۔اللہ سے توبہ کریں کیوں کہ بےشک اللہ توبہ قبول کرنے والا ہے۔۔۔
Lower Your Gaze | غض البصر
Mehar Fatima (editor)The Muslim Women is Clothed in strength & Dignity. She Trust in Allah & Smiles without fear of the future.