Bitter Truth | تلخ حقیقت

Love or Inspiration | محبتیں یا الہام

Real meaning of love.

Untold Highlights
  • Love stretches your heart and makes you big inside.”
  • Love brings to life whatever is dead around us.
  • Love does not dominate; it cultivates.

(Love or Inspiration | محبتیں یا الہام)-محبتین …بکھری ہوئیں. کبھی تو کبھی سمٹی ہوئیں .. ارتی ہوئ..کبھی تو کبھی مہکتی ہوئیں بولتی ہوئیں کبھی تو کبھی خاموشی میں سرکتی ہوئیں. محبتوں کے بھی بھلا وجود ہوتے ہیں . ان کے بھی بھلا قاعدے ہو سکتے ہیں یہ تو خود میں سمندر سمیٹے ہوۓرہتی ہیں تو کیا اس سمندر کے بھی ساحل ہوا کرتے ہیں…. محبت.. اک نام ہے یا احساس .. یہ قاعدہ ہے یا بے ربط راستہ.. اک آہ ہے یا اک آس.. یہ مرکز ہے یا اک کنارہ.. بانو قدسیہ کہتی ہیں کہ “محبت اک ساۓکی طرح ہے جو جسکے وجود سے جڑجاۓپھر اسے چھوڑا نہیں کرتی”قاسم شاہ کہتے ہیں محبت جسکو پکڑ لے پھر اسے گنے کی طرح نچوڑکے اسکا شہد جیسا میٹھا رس بنا کے دم لیتی ہے کیا اتنی گہرائی ہے اس لفظ محبت میں کہ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر نے بھی کہ دیا 

,محبت نے رانجھے نوں جوگی بنایا

محبت دے ٹوٹے ہو جاں دیوانے

اہیہ جس تن نوں لگدی او تن جانے

Love or Inspiration | محبتیں یا الہام

اسکا تو یہ مطلب ہوا کہ محبت اپنا وجود لیے ہوۓہے اور ہر اس شخص کی تلاش میں ہے جو یہ وجود کا بوجھ اٹھا سکے.تو چلو آج اک نام دیتے ہیں اسے. کہہ ہی دیتے ہیں کہ محبت تو الہام کا دوسرا نام ہے.. ایسا الہام جو میسر تو ہوتا ہے، وجود تو رکھتا ہے لیکن بینائی نہیں رکھتا۔ ایسا الہام جو شور تو رکھتا ہے لیکن سماعت نہیں رکھتا.. جو آواز تو دیتا ہے لیکن زباں نہیں رکھتا.. بہرہ ہے گونگا ہے اندھا ہے لیکن کوئی کمزوری نہیں رکھتا…

طاقت ہے اس وجود میں ہر منزل طے کر جانے کی، حوصلہ ہے اس میں ہر نا کامی سہہ جانے کا، ارادہ ہے اس میں سب کر جانے کا. لیکن.. ہے کیا یہ محبت.. کیوں ہے یہ وجود.. کس لیے یہ ابھر جاتی ہے… کیوں بنا رکھے ہیں ہر شخص نے اسکے پیمانے.. کوئی اسے بے ضرر موت کہتا نہیں تھکتا تو کوئی اسے آب حیات سے تشبیہ دیتا ہے.. کوئی اسے لا قرار دیتا ہے تو کوئی کن کے انتظار میں رہتا ہے کوئی آگ سے نکلنے والا الاؤسمجھتا ہے تو کوئی اس الاؤ کی روشنی. اتنا ہے کہ کوئی اسکا پیروکار نظر اتا ہے تو کوئی نفرت سے اسکا نام لیے ہوۓہے. محبت کے ہزاروں پیروکار اور جوانی کی لزت میں ڈوبے لاکھوں شاہکار دیکھے ہیں.. محبتوں کے اسیر نامداروں کو اک صف میں کھڑا پا کر اک ہی جماعت میں شامل دیکھا ہے.. نہیں دیکھا تو بس یہ کہ اسکا پیمانہ کیا ہے… اج اک بچہ چہارم کا طالب علم یہ گیت گاتا ہے کہ اسے محبت ہو گئی…

نا بالغوں کو محبت کے نام پہ مر مٹتے دیکھ کر روح کانپ اٹھتی ہے.. یہ کہنا مناسب رہے گا کہ حوس کی بھینٹ چڑھ گئ محبت. ہاں حوس کی بھینٹ…اسکے نام پہ کبھی کوئی مرد دیوانہ وار گھومتا دکھائی دیتا ہے تو کبھی کوئی عورت سر راہ نیلام ہوتی نظر اتی ہے.. عورت جہاں خود کو دکھاوے کی سولی چڑھاتی ہے تو مرد وہاں اسکا خریدار بنا پھرتا 

کہیں پڑھا تھا کہ

کیا عجب تماشا ہے کہ بنت حوا نے ابن آدم بگاڑ رکھے ہیں

..میں کہتی ہوں کہ

ابن آدم نے بھی تو سب الزام بنت حوا پہ ڈال رکھے ہیں.. 

لزت اس شہوت کی جس کی ڈولی میں بیٹھ کر کئ حسیناؤں نے سہاگ بنا لیے. اور کئ ظالموں نے اپنی ہیریں… 

لزتوں کے مارے وجودوں نے اپنا آپ اس عدالت میں کھڑا کر لیا

 جہاں انکا جرم اعلانیہ پھانسی کا مرتکب بن گیا. مردوں کی محبتوں کے. معیار پر پورا اترتے کبھی کوئی شہزادی سکون کی جیل میں قید ہو جاتی ہے. اور کبھی یہی شہزادیاں خود کئی صالحین کو اس راستے پہ لے جاتی ہیں جہاں سے واپسی مشکل ہوتی ہے.. سر عام محبتوں کے دعویدار نظر آتے ہیں.. اتنا ہے کہ کبھی اک رات خود کو پرکھو تو سہی کہ یہ چیز ہے کیا؟ ہر اک کا نظریہ مختلف ہے لیکن جانتے ہو حقیقت کیا ہے؟؟ خود میں یہ سمجھ لینا کہ ہمارا معیار کیا ہے.. جیسے اپنی ہی مثال سامنے رکھوں کہ میں سمجھتی ہوں محبت عزت ہے اور عزت جانتے ہو کیا ہے خود کو نیلامی سے بچانا لیکن دوسرے کی عزت نفس کو کسی پیمانے میں نہ تولنا بس اسی کا ہو جانا بنا کچھ سوال کیے.بنا کچھ خیال لیے.. مرد کے پاس پرکھنے کو کئ پیمانے ہو سکتے ہیں عورت کے پاس تو بس ایک ہی پیمانہ ہے….کہ کون کس وقت اسکی محبت، اورعزت نفس کو پامالی سے بچائے گا…. کون کس وقت اسکا سایہ بنے گا اور پھراسے تپتی ریت کے زروں سے بھی محفوظ رکھےگا… یہ تو خوشبو ہے جو بس بکھیر دی جاتی ہے بناء یہ سوچے کہ راستے میں مٹی کا ڈھیر ہے یا کوڑا کرکٹ کا… اپنے معیار کو پرکھو تو سہی کہ تم محبت کہتے کسے ہو. آخر کب تک دوسروں کے نظریات کو اپنا نظریہ بناۓ رکھو گے… کبھی تو اپنی سوچ کو آزاد کو گے ہی تو کیوں نہ ابھی سے کر جاؤ. کم از کم بہت سی برائیوں سے تو باہر نکلوگے۔

Love or Inspiration | محبتیں یا الہام

Amber Fatima (Editor)

Urdu Article | Untold Stories | about love and inspiration.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.