Bitter Truth | تلخ حقیقت

Love of My Life | محبت

All about love.

Untold Highlights
  • We can only learn to love by loving.
  • To love is to burn, to be on fire.”
  • Love is like the wind, you can’t see it but you can feel it.

(Love of My Life | محبت)-اس چار حرفہ لفظ کے اندر بہت سی خوبصورتی اور بدصورتی چھپی ہے۔کچھ کے لیے یہ زندگی کا حاصل بن جاتی ہے تو کچھ کے لیے زندگی کا ناسور بن جاتی ہے ۔جو اس کو پا لیتے ہیں وہ خوش قسمت کہلاتے ہیں اور جو اس کو نہیں پا سکتے تو وہ بدقسمت کہلاتے ہیں۔کچھ تو نہ پانے کے خوف سے ہی مجنوں اور دیوانے بن بیٹھتے ہیں۔اور کچھ اس کو پانے کی خاطر ذلیل و خوار ہوتے رہتے ہیں،کبھی معاشرے کے ہاتھوں،تو کبھی اپنے ضمیر کے ہاتھوں۔بہت مشکل ہوتا ہے ہے کسی کی محبت کو پا لینا۔اور اس سے زیادہ خوش قسمتی کی بات کیا ہے کہ انسان کو وہ مل جائے جس کے لیے اس نے کوشش کی ہو۔اپنے رب کے سامنے سجدہ ریز ہوا ہو۔ اس سے ٹوٹ کر دعا کی ہو ۔ہر طرح کے واسطے ڈالے ہو۔ ۔

Love of My Life | محبت

محبت انسان کو معتبر کر دیتی ہے۔اور اسے مغرور بنادیتی ہے۔ہر شخص کو محبت کرنے کا حق ہے مگر کچھ لوگ اس حق کو بہت غلط سمجھ بیٹھتے ہیں۔محبت کرنے والا کبھی اگلے شخص کو ذلیل و خوار نہیں کرواتا۔اس کی بےعزتی نہیں کرتا۔اس کو کم تر نہیں سمجھتا۔وہ اس کی تذلیل نہیں کرتا نہ اسے زمانے میں گالی بناتا ہے۔محبت تو وہ جذبہ ہے وہ احساس ہے کہ انسان ہر طرح کے احساسات سے بالاتر ہو جاتا ہے۔وہ اس کی عزت کرتا ہے۔وہ اگلے شخص کو ایسے بنا دیتا ہے کہ لوگ اس کو دیکھتے ہی اس کے محبوب کی سچی محبت کی تعریف کرتے ہیں۔اور یہ محبت تب ہی حاصل ہوتی ہے جب انسان اپنے رب کی بتائی ہوئی حدوں میں رہے۔جب کوئی بھی چیز حد سے تجاوز کر جاتی ہے تو فتنہ لاتی ہے۔اور فتنہ تو ہر شے کو تباہ و برباد کر دیتا ہے۔انسان کو تو ہر رشتے کا تقدس کرنا چاہیے۔اس کو دل سے عزت دینی چاہیے۔تبھی محبت پوری ہوسکے گی۔اس کی محبت سرخرو ہو سکے گی۔

یکطرفہ محبت کی بھی ایک الگ ہی داستان ہے۔ایسی محبت میں تو صرف ایک ہی شخص جل جل کر کر یا تو راکھ بن جاتا ہے یا تو کندن۔ایسی یکطرفہ محبت میں تو ایک ہی شخص اپنے احساسات کو چھپائے بیٹھا رہتا ہے۔اس کا دماغ مختلف خیالات کی آماجگاہ بن جاتا ہے۔ہر طرح کی تکلیف اور درد اپنے اندر ہی چھپانا ہوتا ہے۔ان حالات میں تو انسان کی کیفیات ہی بدل جاتی ہیں۔اپنے پسندیدہ شخص کو دیکھ کر جی چاہتا ہے کہ اپنے احساسات اور جذبات کا کا فوری طور پر اظہار کر دے لیکن اسے اپنی عزت کا خیال آجاتا ہے اور وہ سوچتا ہے کہ کہیں اس کا اظہار اس کے لیے طعنہ نہ بن جائے ۔ہر طرح کے وسوسے دل میں جگہ لے لیتے ہیں۔اور وہ اپنی تکلیف نہ تو کسی کو بتا سکتا ہے اور نہ ہی سہہ پاتا ہے۔یکطرفہ محبت بھی عجیب ہے۔انسان ہر دعا میں اپنی محبت مل جانے کی دعا کرتا ہے۔بعض اوقات اللہ تعالی ہماری صدا سن لیتا ہے اور دل کو قرار آ جاتا ہے۔اور اگر وہ دعاؤں کو قبول نہیں کرتا تو اس کے پیچھے بھی اللہ تعالی کی مصلحت ہوتی ہے۔وہ ہمیں صبر کے اصل معنوں سے آشنا کر دیتا ہے اور ہمیں ہمت اور حوصلہ دیتا ہے۔اور ہمیں بہترین اجر دیتا ہے۔لیکن بعض اوقات ہم لوگ سمجھنے میں دیر کر دیتے ہیں لیکن جب سمجھ آتی ہے تو دنیا بدل جاتی ہے۔….

Love of My Life | محبت

Imaan Batool (writer)

Urdu Article | Untold Stories | about love of my life.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.