All About Islam — انسان اور اسلامWomen Times | ویمن ٹائمز

Life is a Race | زندگی اک بے نام ڈور

Life is a race and we all are racers.

Untold Highlights
  • God knows better.
  • A life lesson for those who are persistant in Life and Keeps on improving.

(Life is a Race | زندگی اک بے نام ڈور)۔

کچھ وقت لگا حالات کو پلٹنے میں… کئ سوچوں کے بعد اسے لگا اب وہ پہلے جیسی نہیں رہی .کچھ تھا  جو اسے اسکی نظر میں کبھی تو گرا دیتا اور کبھی ایک چٹان بن کر اسکا سر فخر سے بلند کر دیتا.  وقت کی زنجیر کو وہ کبھی جکڑ لیتی تو کبھی اسے توڑنے کی بے سود سی کوشش کرتی.. ماضی کی یادوں میں لپٹی وہ ایک عام سی تصویر لگنے لگی تھی… 

اسے انتظار تھا ایک ایسے وقت کا کہ جب وہ سکون پا لے.اسکابدن جو زندگی کی سچائیوں سے تھک چکا تھا اب  چاہتا . تھا کہ اسکا بوجھ ختم ہو جائے.

 “اور ایک وقت اےگا کہ تمہیں تمہارا رب اتنا دے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے. (القرآن) “

جب اس نے پڑھا تو اسکے وجود میں اک برف سی جم گئ اسے لگا  اب اسکا انتظار ختم ہو گیا. اس وقت کا انتظار، جب اسے سمجھ آئے وہ کیا ہے اور کیا چاہتی ہے.. 

Life is a Race | زندگی اک بے نام ڈور

اک افتاد ٹوٹ پڑی تھی.وہ جو اپنے آپ کو  ایک قید میں گھرا سمجھتی تھی, خود کو وقت دینے لگی.. کسی نے آہستگی سے اسے جھنجھوڑا وہ اندر تک ایک دم ہی خالی ہو گئ….. اتنی خالی کہ نہ اسے ماضی سے کوئی سروکار رہا نہ مستقبل کی فکر.. اسے تھا تو بس یہ کہ اب اسے خود کو سنوارنا ہے….. اس رنگ میں لانا ہے جو اسے پسند ہو.اسے محتاط رہنا ہے ہر اس چیز سے جسکا وجود اسے پھر سے توڑنے لگے… وہ ٹوٹنے سے ڈر جایا کرتی. کبھی تو اتنا کہ رات بھر خوف کے بستر پر نڈھال ہو کر بیٹھی رہتی..

وہ عام تھی بالکل اسی طرح جیسے دوسری لڑکیاں ہوتی ہیں… ہاں پر کچھ خاص تھا جو اب ہو رہا تھا….. کچھ ایسا جو نہ اسے گرنے دے رہا تھا نہ ریت کی مانند بکھرنے وہ بس اسے اٹھا رہا تھا، اسکی نظر میں اور آہستگی سے شاید سب کی نظر میں بھی… اسے اپنا وجود جو کبھی بوجھ سے کم نہ لگا تھا اچانک سوچوں کے دریا میں گھرا اور بے وزن لگنے لگا تھا… اتنا بے مول کہ اسے لگا وہ اسکے قابل نہیں رہی ہے… قابل رہتی بھی تو کیسے…..  کیا بکھرا وجود پھر سے سمٹ جانے کا حوصلہ رکھتا تھا.. کیا وہ پھر سے اٹھ سکتی تھی اسکے لیے جو اب اسے سمجھ میں آ رہا تھا جسکی سوچ بھی اسے پروان دے دیا کرتی تھی… جسکا خیال ہی اسے کبھی  ڈرا  بھی دیا کرتا اور وہ بس یہ سوچتی کہ مجھے ٹھیک ہونا ہے ہر طرح سے… وہ اکثر خود کو کہا کرتی تھی کہ

تسخیر سا کر کے خود کو بکھر گئ ہوں میں 

گردش محور میں گھری انا کی زنجیر میں 

شاید کہ اجالا ہو روح کا مکمل سا

یقیں کامل میں لپیٹی موج کی تعبیر میں 

اور پھر ایک وقت آیا جب اس نے محسوس کیا کہ اب وہ پہلے جیسی نہیں رہی.. وہ بدل گئی تھی بالکل ویسے ہونے لگی جیسا وہ چاہتا تھا.. اب اسے لگنے لگا تھا کہ اب اسکا راز فاش ہونے لگا ہے. سب کو لگنے لگا ہے کہ اسکا ذہن کسے چاہتا ہے. 

“اور پھر ہم. جب کہتے ہیں کسی چیز کو کہ ہو جا تو بس پھر” 

“وہ ہو جاتی ہے” (القرآن)

اسکے ساتھ بھی تو ایسا ہی ہوا تھا. وہ خود کو بھی سمجھ

چکی تھی اور حالات کو بھی.. وہ کیا تھی وہ کون تھی؟ وہ کیوں تھی.. وہ جان گئی تھی اور اب تو سب کو پتا لگ گیا تھا  کہ وہ “” آسمان “” ہے اک خو شبو ہے جس میں مہک جانے کا ہمت اور حوصلہ ہے

اشفاق احمد کہتے ہیں کہ ہدایت کا وقت مقرر نہیں ہوتا یہ جب کسی کو آتی ہے تو بے وقت, اور آہستگی سے آتی ہے.. اسکے ساتھ بھی بھلا ایسا ہوا تھا کیا؟ واقعی آہستگی سے اسکے ساتھ وہ جڑ گیا تھا جو ہے تو ہر ایک کے ساتھ لیکن اسے جان ہر کوئ نہیں پاتا.. ہاں! ایسا ہی تو ہوا تھا.. جب وہ ٹوٹ کے گرنے لگی تھی اور اس نے کہا تھا

*اللہ پاک میں خود کو تیرے سپرد کرتی ہوں .میں نہیں* جانتی کہ میرے لیے کیا بہتر ہے پر تو سب جانتا ہے اس لیے مجھے جوڑ لے اپنے ساتھ ویسے جس میں میرا سکون بھی ہو *اور تیری رضا بھی.. 

اور پھر وہی ہونے لگا جیسا اسکا رب چاہتا تھا.. ہر چیز کا رخ بدل گیا تھا.. اسکی سوچ کا معیار کب بدل گیا اسے خود کو بھی پتا نہ لگا …وہ اب جی اٹھی تھی.. ہاں اپنی علطیوں  پر پشیمان ضرور تھی. توبہ کرتے وہ اج بھی کئ بار رو دیا کرتی لیکن اب اسے سکون ا گیا تھا کہ جیسے اب کچھ برا نہیں ہو گا…  اب اسکی زات کی فکر اس پاک زات کو تھی جو تقدیر کو لکھتا ہے اور اگر چاہے تو بدل بھی سکتا ہے… اب اسے فکر تھی تو بس یہ اسے اپنے آسمان کو سجانا ہے ہر رنگ سے، روشنی سے اور اس نور کی کرن سے جو اللہ پاک نے اسے بخش دی تھی.. وہ اپنے نفس کو مارنے کی جنگ میں ہےوہ آج بھی اس کوشش ٹمین ہے کہ کب اسے فتح ملے  ہاں! وہی فتح جسکا تم سوچ رہے ہو….. موت کے بعد اللہ پاک سے ملنے کی فتح اور جنت کے خوشوں میں آزادی کی فتح۔

Life is a Race | زندگی اک بے نام ڈور

Ambar Fatima (Writer)

Urdu Article | untold stories | about life is a race.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.