Bitter Truth | تلخ حقیقت

Life Goes On | زیست کو لوٹنا

How life goes on.

Untold Highlights
  • With time, one has to forget one's sorrows.
  • Many times it becomes very difficult to get out of suffering.
  • There are many sorrows that push us to a dark world.

(Life Goes On | زیست کو لوٹنا)-اسی صحن میں جہاں کبھی اس نے گڈی پٹولے کھیلا، گیند بلا کھیلا،  اسی جگہ جہاں اس نے بیٹھ  کر چائے کی گرم پیالی کے ساتھ نہ جانے کتنی کتابوں کا مطالعہ کیا ہو گا… اس کے گھر  کی وہ جگہ جہاں اس نے جانے  بارش کے کتنے ہی نظارے کئے ہوں گے؟ کتنی ہی بارشوں میں بھیگی ہو گی؟ آج اُس مقام پہ اسی جیسی ایک بارش میں انہیں کھیلنے والے لوگوں کے سامنے اُس کا مردہ جسم اپنی آخری رسومات کا منتظر تھا. اس کی .ماں اور بہن اسکی میت پہ بین کر رہی تھیں، باپ اور بھائی کہیں باہر لوگوں میں اپنے غم کو بھلائے  رسومات کے انتظامات سنبھالے ہوے تھےکہ دنیا کی رسم  و رواج میں کوئ  کسر باقی نہ رہے کہ لوگ بعد میں معاف نہیں کرتے.اور میں، جسے آج میری استانی نے شاباشی سے نوازا، جن  کو میں دیوانوں کی طرح چاہتی اور جنکا  احترام کرتی تھی.. آج میرے لیے کئی برسوں بعد ہی  یہ خوشی کا دن آیاتھا کہ میم کو میری  کہی کوئی  بات یاد آئ اور انہوں نے مجھے دعا دی.    اور میں میںط بس میت کو دیکھ کے اسی سوچ میں گم رہی.۔

Life Goes On | زیست کو لوٹنا

کہ مرنے والے نے کتنا پڑھا ہو گا؟ا اور جانے والا کتنوں کو پڑھا گیا ہو گا ؟ کیا سیکھا ہو گا اور کس کو سکھاگیا ہو گا؟.. اب اس وقت اس کی روح کہاں ہو گی؟اور اسکا کون سا عمل کس کی دعا کس کام آ رہی ہو گی. ماں تو تڑپے گی یا خوش ہو گی کہ وہ پاک موت، وہ پاک دن.. جو اس نے مانگا وہ اس کو نصیب ہوا..اس نے کیا بیماری کاٹی ہوگی؟, کتنی تکلیف دیکھی ہو گی؟, کیا غم جھیلے ہوں گے؟ کیا خوشیاں دیکھیں ہوں گی اور کون سی اس کی منتظر رہی ہوں گی؟..ان سوچوں کے درمیان سے ہی مجھے   لوٹنا تھا واپس پلٹنا تھا اپنی دنیا میں اپنے دھندے کو جس کا نام ہے جینا..موت بھی کیا شے ہے سب کچھ ختم کر کے بھی کچھ ختم نہیں کرتی سب کچھ چھین کے بھی کچھ نہیں چھینتی رزق تو ختم.

ہوا عبادت کے عمل پہ بھی فل سٹاپ لگ گیا۔لیکن جانے والے کے لیے بھی نجانے کتنے عقائد کے حساب سے کتنےعرصے کا طویل سفر اگلے جہان کا شروع ہوا.اور رہ جانے والے کے لیے اس کا جہان تو ختم ہوا لیکن دنیا کو نبھانے کے نجانے کتنے اعمال جاری و ساری ہیں جو تھم کے بھی نہی تھمتے.

 رک کے بھی نہیں رکتے.

Life Goes On | زیست کو لوٹنا

Samia Bibi (Writer)

Urdu Article | untold stories | about life goes on.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.