- if you come to Karachi for forty days, you will love it and never want to leave.
- karachi the city of light.
- Quaid's city, the largest city of Pakistan.
(Karachi | The City of Lights | میرا کراچی)یہ ہے کراچی۔۔۔میرا کراچی۔۔۔آپکا کراچی ۔۔۔۔ہر اس شخص کا کراچی جو یہاں رہائش پذیر ہے۔۔۔ہاں فقط انہیں کا ہے کراچی ۔۔چونکہ باقی شہر تو لاہور لاہور ہے کرتے کرتے ہی تھک جاتے ہیں۔۔۔خیر چھوڑیں۔۔۔آج صرف میرے شہر کی بات کریں گے.سو بات کرتے ہیں کچراچی کی۔میرا مطلب ہے کراچی کی.وہ دراصل ہمارے سیاست دان بھی عجب ہی اسم رکھتے رہتے ہیں اس شہر نامدار کے۔۔حالانکہ اس قدر تو شفاف ہے میرا کراچی.
میرا کراچیروشنیوں کا شہر کراچی۔یہ نام کیوں رکھا گیا.وجہ سے نا آشنا ہوں میں۔مگر غالباً اس قدر مصروف شاہراہوں پہ ڈورتی گاڑیوں کی ہیڈلائٹ سے نکلتی روشنی کے باعث رکھا گیا ہوگا یہ نام چونکہ بجلی تو بڑی کم ہی معیسر ہوتی ہے ہمیں سو عمارتوں کے دریچوں سے اجالا آنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔یا پھر شاید آگ برساتے سورج کی بدولت خیر آگے بڑھتے ہیں۔یہاں کے لوگ ملنسار نہیں، اپنے کام سے کام رکھنے کے متحمل ہیںاور آگر کسی پڑوسی سے دوستی ہو بھی جائے تو بڑے متعدل طریقے سے بات کرتے ہیں نا اسلام آباد کے برگروں کی مانند انگریزی لب و لہجہ اپناتے ہیں اور نہ ہی لاہوریوں کا سا پینڈو پن دکھاتے ہیں۔ ہم شاید مردہ گائے کا گوشت کھانا گوارہ کرلیں مگر گدھے کا گوشت ان ہم وہ کسی اور ہی شہر کا شیوہ ہے سو ہم اس سے ذرہ دور ہی رہتے ہیں۔اس شہر کی پچاس فیصد عوام اسی بات کا رونا روتی رہتی ہے کہ ” ہم نے تو پورا کراچی بھی نہیں دیکھا۔۔” اب کیا کریں ہے ہی اتنا وسیع کراچی۔ابھی گھر پہ بجلی معیسر ہوتی تو آپ کو دریچے سے سارے شہر کا دیدار کرواتی مگر خیر بجلی تو آنے جانے والی چیز ہے۔۔۔دراصل ہم اپنے وزیر اعظم کی اس بات کو سینے سے لگائے بیٹھ گئے ہیں اب کہ ” سکون صرف قبر میں ہے۔۔” یہ شہر ایک زمانے میں میں ہوا کرتا تھا دارلخلافہ پاکستان مگر شاید پھر حکومت نے خیال کیا کہ کہاں اب بر صغیر کے زمانے کی عمارتوں کو پھر سے تعمیر کرواتے پھریں گے اتنا مختصر شہر کا گھیراؤ کرتے ہیں جتنا سنبھالا جاسکے۔۔۔اب ہوا یہ کہ اس شہر کی عمارتیں ذرہ بوسیدہ ہوچکی ہیں اور چند مہینوں کے توقف سے زمین بوس ہوتی رہتی ہیں۔۔۔یہاں متعدد طبقے بستے ہیں۔۔۔نچلا طبقہ ،سفید پوشوں کا طبقہ ،امراء کا طبقہ مگر ان سب سے خاص اور عجیب نہیں منفرد طبقہ ہے محاجر طبقہ ۔۔یہ فقط ان کا ہی خاصہ ہے کہ ” ابے بھیے ،ابے بھیے ” کی صدائیں آپ کو بے اختیار جھرجھری لینے پہ مجبور کردیں گی۔۔۔۔یہاں کے امراء جب کسی غیر ملکی دورے پہ جاتے ہیں تو کیا آپ کی سوچ کو اس خیال تک رسائی حاصل ہے کہ انہیں کونسی شئ اپنے وطن کی شدت سے یاد دلاتی ہے۔یقیناً نہیں۔۔۔میں بتاتی ہوں۔انہیں اپنے گھر کا آرام ستاتا ہے ان ہم گھر میں بسنے والے لوگ بلکل نہیں انہیں دیگر ممالک کی صاف ستھری سڑکیں دیکھ کہ کوفت ہونے لگتی ہے۔۔۔انہیں کراچی کی اہم شاہراہوں سے اٹھنے والی گاڑی کے پیٹرول کی بھینی بھینی سی خوشبو ستاتی ہے۔۔۔انہیں گاڑیوں کے ہارن سے اٹھنے والے کانوں میں سیسا اندیلتے شور کی یاد تڑپاتی ہے
Karachi | The City of Lights | میرا کراچی
ہم نے اپنے اس عظیم شہر میں تفریح گاہوں کے مقابلے میں ہسپتال زیادہ تعمیر کروائے ہیں۔۔۔شاید اس بات سے آگاہ ہیں ہم کہ یہاں کی ہوٹلوں کے دستر خوان سے تناول فرما کہ ہمیں سیر گاہوں سے زیادہ ہسپتالوں کی ہی ضرورت درپیش ہوگی۔۔۔یہاں بارش بڑے عرصے بعد اپنا دیدار کرواتی ہے۔اسی بنا پہ اسے کوسا بھی جاتا ہے۔۔۔مگر جب ابر کرم مہربان ہوتی ہے تو ٹکا کے ہوتی ہے۔اگلے پچھلے تمام حساب برابر کردیتی ہےمگر کراچی میں مقیم کوئی شخص آپ کو بذات خود بارش کی دعا کرتا نظر نہ آئے گاشاید نتائج سے آگاہ ہیں یعنی بڑے شکر گزار بندے ہیں ہم اپنے رب کے۔یہاں ساحل تو ہے مگر ساحل سمندر تو شاید اب اختتام پزیر ہوچکا ہے۔وجہ وہی “کچراچی” مگر ایسی بات نہیں کہ یہاں شفاف پانے معیسر نہیں یےایسا آب معیسر ہے کہ آنکھوں کو فرحت نصیب ہوجائے۔ہاں وہ الگ معاملہ ہے کہ وہاں ایک دو طبقوں کی ہی رسائی ممکن ہے۔لوگ کہتے ہیں کراچی رات گئے تک جاگتا ہے۔بلکہ سوتا ہی نہیں۔یہ جملا بجا مگر اس میں ایک بات کے اضافے کی اشد ضرورت ہے۔ہم اپنی گھروں میں اپنی دیدوں سے نیند کو بھگائے رکھتے ہیں۔باہر سڑکوں پہ خیاماں خیاماں نہیں پھرتے۔اگر پھرنے لگیں تو پھر وارداتوں کی تاریخ دہرادی جائیں۔سو یہ تھا میرا کراچی ملک کہتا ہے کہ میرے سرمائے کا ضامن ہے یہ شہر مگر اس شہر کہ باسی۔ وہ شاید ہی ایسا خیال کرتے ہوں ان کے پاس وقت ہی نہیں۔۔۔وہ تو بس اپنی زیست کا بقیہ حصہ کاٹنے میں کوشاں ہیں کبھی جگار سے ،کبھی رشوت سے ،تو کبھی ایمانداری سے مگر یہ آخری لفظ بھی اپنے نام سا شفاف نہیں ہوتا ۔۔۔کھوٹ کا کچھ حصہ اس میں بھی شامل ہوتا ہے ۔
Karachi | The City of Lights | میرا کراچی
Ayesha sidiqui (writer)Urdu Article | Untold Stories | about Karachi.