Politics | سیاست

Justice in Different Prospects | عدل ملکی حالت کے تناظر میں

Pakistan judicial system.

Untold Highlights
  • The judicial system in Pakistan is very weak.
  • Judicial system and people of Pakistan.
  • We have to improve our judicial system.

(Justice in Different Prospects | عدل ملکی حالت کے تناظر میں) سنا تھا دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں وہ سب سنتی ہیں۔میں سوچتا ہوں اگر انہیں دیواروں کی زبانیں بھی ہوتیں تو عدالتی دیواریں آئے دن گرائ جاتیں،اپنے اندر سجنے والی عدل کی منڈی کا حال سنانے کے جرم میں.کیونکہ اس چاردیواری کی چوکتے پھلانگتے ہی تمام جھوٹ جائز بن جاتے ہیں اور سچ انصاف کی مانگ کرنا تو دور کی بات اپنی عزت بچانے کی خاطر کونوں میں منہ چھپاتا پھرتا ہے۔وہاں کسی امیر زادے کی وقتی شہوت کی بھینٹ چڑھی دوشیزہ کو طوائف ہونے کی سند تھما دی جاتی ہے۔ایک معصوم پر خنجر کے چوبیس وار کرنے والا شاہ حسین اپنے باپ کے کالے کوٹ میں اپنی سیاہ کرتوت چھپا دیتا ہے۔دو بھائیوں کو یہ نوٹوں پر رالیں ٹپکاتے انصاف کے مندر اس وقت باعزت بری کرتے ہیں جب انہیں جیل میں مرے ہوئے دس سال گذر چکے۔مگر دوسری طرف مسند شاہی پر بیٹھے چوروں کو بچانے کی خاطر سرکاری تعطیل کے روز بھی عدالتی کواڑ کھولے جاتے ہیں۔سیاسی سزائیں اور جزائیں دان کی جاتی ہیں۔عسکری اور سیاسی ڈوروں پر کٹھ پتلی کی طرح ناچتے یہ عدل کے چوراہے اپنے مرعات پر بکے ہوئے فیصلوں سے کئی ماوں کے لعل اور بہنوں کے حفاظتی حصار نگل جاتے ہیں۔اور پھر اپنے بھائیوں کے ناانصافی کی سولی چڑھی لاشے اٹھانے والے شرفا دہشت گرد بنتے ہیں۔

Justice in Different Prospects | عدل ملکی حالت کے تناظر میں

عدالتوں میں گلہ پھاڑ پھاڑ کر شور مچاتی یہ بے انصافی چار دیواروں سے نکل کر پچھڑے ہوئے علاقوں اور علاقوں سے صوبوں تک کو اپنی لپیٹ میں لے چکی۔بلوچستان کو آج تک کوئ ایسا رہنما میسر نا آسکا جو انکے تمام مسائل پر دیرینہ نگاہ گاڑتے ہوئے انکے حل کا سوچ سکے۔وہ صوبہ جو حکومت کی معمولی سی نظر کرم سے خوشحال ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خزانے میں اپنے قدرتی وسائل سے اربوں روپے سالانہ کا اضافہ کر سکتا ہے آج غیر امتیازی سلوک کے چلتے،باغی اور دہشت گرد پیدا کر رہا ہے۔میں ملک میں عدل کے کباڑے کا ذمہ دار کسی ایک سیاسی تنظیم کو نہیں ٹھرا سکتا۔کیونکہ اتنا رائتہ پھیلانا کسی ایک کے بس کی بات تھوڑی ہے۔مگر اس میں کہیں نہ کہیں قصور تو ہم اندھے تقلیدیوں کا ہی ہے۔جس کے پاس لاٹھی ہو ( یہاں لاٹھی سے میری مراد کچھ جوشیلے نعرے،سابقہ حکومت پر کیچڑ اچھالنے کا ہنر،اور فریب میں لپٹے جذباتی وعدے ہیں)وہ ہمیں بھینس بنا کر کسی بھی سمت دھکیلنے کا پورا پورا حق رکھتا ہے۔اور ہم لوگ جب بھی کسی سیاسی تنظیم کے حق میں ہوئے تو ہم نے انکے کالے کرتوتوں سے یکسر منہ پھیرنا ہی مناسب سمجھا۔سیاسی بحران سے زیادہ خطرہ ہمیں سیاسی سوچ کے بحران سے ہیں۔سیاست کو سمجھنے سے قاصر دماغ صرف اور صرف شخصیات کو پوجا کرتے ہیں اور انکے ہر اچھے اور برے قدم پر فابی ائی اللہ تکذیبن کا ورد جاری رکھتے ہیں۔اس تمام تناظر میں اصل محور تو انصاف سے دوری ہی ہے۔ٹھیک ہے آپکو کسی سیاسی تنظیم کا منشور پسند آیا اور آپ نے انہیں چن لیا۔مگر یہ کس قسم کی عقل ہے کہ ووٹ دینے کے بعد ہر وعدہ ٹوٹنے پر آپکو گالیوں،اور پچھلی حکومت کی بری پالیسیوں کی زرہ پہن کر میدان بحث میں اتر کر اسکا دفع بھی کرنا ہے۔براہ مہربانی اس بات کو سمجھیئے کے اصلاح کے لئیے تنقید ضروری ہے۔اور سیاسی نشان کے تقدس سے پہلے سبز ہلالی پرچم پر بنا چاند ستارے کا نشان اہم ہے۔ریاست کی بنیاد عدل پر رکھی جاتی ہے۔مگر سال ہا سال کی یہ بے انصافیاں چاہے وہ حکومت کی طرف سے ہوں یا عوام کی طرف سے اس پاک ریاست کو جڑ سے بھربھرا کر دیں گی۔اور تمام سیاسی جماعتیں اس ملک میں تب تک ہیں جب تک یہ ملک انہیں اپنے شکم تر کرنے اور تجوریاں بھرنے کے لیا دھن دے رہا ہے۔اللہ نہ کرئے کے کبھی ایسے حالات نہ رہیں تو انکی جیبیں مکمل بھری ہیں یہ کسی اور جگہ بھاگنے میں دیر نہیں کریں گے۔مگر ملک تو ہمارا ہے تو بچانا بھی ہم نے ہے۔

Justice in Different Prospects | عدل ملکی حالت کے تناظر میں

M. Junaid Babar (writer)

Urdu Article | Untold Stories | about Justice in Different prospects.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.