Untold Storiess
Edit
People of Pakistan

We | The people of Pakistan — ہم پاکستانی قوم بھی بڑی مسخری قوم ہے

7+
Karachi | The City of Lights

We | The People of Pakistan

ہم پاکستانی قوم بھی بڑی مسخری قوم ہے

”مجھے مست ماحول میں جینے دیے
Ghazal
Writer

We | The People of Pakistan — یہ فقرہ کسی گانے کا حصہ معلوم ہوتا ہے لیکن آجکل ہم پاکستانی قوم اس فقرے کی مکمل عکاسی کرتے دکھاٸی دیتے ہیں۔ جی ہاں! ہم ایک ایسی قوم کا حصہ ہیں جو ہر بات میں اپنی تفریح کا سامان ڈھونڈ کر ہر موقعہ کو اپنے رنگ میں رنگ لیتے ہیں چاہے پھر وہ کرکٹ میچ ہو، مہنگے ٹماٹر ہوں ، ابھی نندن کی چاٸے کی چسکی ہو، سیاسی اونچ نیچ ہو یا گزشتہ دنوں ظاہر ہوے والا سورج گرہن ہو۔ یا یوں کہہ لیں کہ ہم ایک بڑی مسخری قوم ہیں مزاح کرنا ہمارا شوق ہی نہیں بلکہ ہمارا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔
اگر ہماری ہی کرکٹ ٹیم میچ ہار جاٸے تو پہلے ہم اسے گالیاں دیتے ہیں بشرط یہ کی مقابلہ میں ٹیم بھارت کی ہو۔ بصورتِ دیگر ہم اسی ٹیم کیلٸے نغمے گا رہے ہوتےہیں جیسے کہ
“تم جیتو یا ہارو سنو ہمیں تم سے پیار ہے“
اور پھر بعض اوقات یہی کرکٹ کے دیوانے اپنے ہی کھلاڑیوں پر memes بناتے دکھاٸی دیتے ہیں اور سوشل میڈیا ان مضحکہ خیز باتوں سے بھر جاتا ہے۔ اور پھر اگلے میچز میں حالات دوبارہ وہی موڑ لے لیتے ہیں یہ سلسلہ عرصہ دراز سے بڑے جوش و خروش سے چل رہا ہے اور امید ہے آگے بھی چلتا رہے گا۔

We | The People Of Pakistan -- ہم پاکستانی قوم بھی بڑی مسخری قوم ہے​

اوپر بھارت کا زکر کرتے ہوٸے ابھی نندن کا خیال زہن میں آیا ہم اسےکیسے بھول سکتےہیں اسےتو پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے ہم پاکستانیوں نے تو اپنے دشمن کے اس بہادر سپوت کو بھی نہ بخشا اسکی موچھوں سے لیکر اسکی چاۓ کی چسکی تک ہر چیز پر ہم نے ایسے ایسے memes بناٸے کہ خود ابھی نندن بھی حیران رہ گیا ہو گا۔خیر وہ یہ جانتا نہیں تھا ہم تو ہیں ہی بڑی شغلی قوم ہمارا تو مشغلہ ہی یہی ہے۔ ظاہر ہے جب پڑھی لکھی نوجاون نسل کو سرکار نوکریاں نہیں دے گی تو وہ سواٸے تمسخر کہ اور کر بھی کیا سکتے ہیں۔ ویسے ایک بات تو سچ ہے کہ ابھی نندن کی مونچھ سےلیکر اسکے گھونٹ تک ہر چیزقابل تمسخر ہی تھی۔
خیر زیادہ پیچھے نہیں جاتے بات کرتے ہیں ہماری قوم کے ایک ایسے شغل کی جو کہ اس نے براہ راست سورج سے لگایا۔ ۔چند دن پہلے رونما ہونے والے سورج گرہن جسکے بارے میں کہا گیا کہ یہ 20 سال بعد پاکستان اور دوسرے چند ممالک میں نظر آ رہا ہے۔ اس دن جہاں دوسری قومیں نمازیں پڑھنے اور استغفار کی تسبیح کرنے میں مصروف تھیں وہیں ہماری پاکستانی قوم اس چیز کا انتظار کر رہی تھی کہ آخر سورج کب کالا ہو گا۔؟۔۔ اور جب کالا سورج نظر نہ آیا تو اس پر بھی ہم نے memes بنانے شروع کر دیے۔ جانتے ہیں کیوں؟؟
کیونکہ ہم ایک مسخری قوم سے تعلق رکھتے ہیں، خوشی ہو یا دکھ اپنے مزاح کا سامان کہیں نہ کہیں سے نکال ہی لیتے ہیں ہم، کہا نا! ہم پاکستانی قوم بھی بڑی مسخری قوم ہیں۔

We | The People of Pakistan
Mehar Fatima
Editor

We | The People Of Pakistan -- ہم پاکستانی قوم بھی بڑی مسخری قوم ہے​

More from
Just For Fun

Click the tabs blow to cheek the latest articles in the same catagory

The Stories Within
7+

2 thoughts on “We | The people of Pakistan — ہم پاکستانی قوم بھی بڑی مسخری قوم ہے”

  1. Hahaha yes hum pakistani asy hi hain….I like the way u described..:)…keep your spirits high n keep writing…👍

    0

What are your Thought's ..???